کپواڑہ میں معمرشہری کی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں موت کے خلاف کشمیر میں ہڑتال، معمولات زندگی مفلوج

Apr 30, 2017 05:08 PM IST
1 of 11
  • شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں 27 اپریل کو سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک معمر شہری کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو وادی بھر میں علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج رہے۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق وادی میں کسی بھی جگہ پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے۔

    شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں 27 اپریل کو سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک معمر شہری کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو وادی بھر میں علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج رہے۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق وادی میں کسی بھی جگہ پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے۔

  • دارالحکومت سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر دس اضلاع کے بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں اتوار کو تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مفلوج رہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

    دارالحکومت سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر دس اضلاع کے بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں اتوار کو تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مفلوج رہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

  • تاہم کچھ ایک سڑکوں بالخصوص سری نگر میں سیول لائنز اور بالائی شہر کی سڑکوں پر اکا دکا مسافر و نجی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔

    تاہم کچھ ایک سڑکوں بالخصوص سری نگر میں سیول لائنز اور بالائی شہر کی سڑکوں پر اکا دکا مسافر و نجی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔

  • حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی و میرواعظ مولوی عمر فاروق اور یاسین ملک نے معمر شہری کی ہلاکت کے خلاف آج وادی بھر میں ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔

    حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی و میرواعظ مولوی عمر فاروق اور یاسین ملک نے معمر شہری کی ہلاکت کے خلاف آج وادی بھر میں ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔

  • سری نگر کے سیول لائنز کے تمام علاقوں بشمول تاریخی لال چوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، مولانا آزاد روڑ، ریذیڈنسی روڑ اور ڈل گیٹ میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔

    سری نگر کے سیول لائنز کے تمام علاقوں بشمول تاریخی لال چوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، مولانا آزاد روڑ، ریذیڈنسی روڑ اور ڈل گیٹ میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔

  • ان علاقوں میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی گشت بھی بڑھائی گئی تھی۔

    ان علاقوں میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی گشت بھی بڑھائی گئی تھی۔

  • شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع کپواڑہ میں امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکار تعینات رکھے گئے ہیں۔

    شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع کپواڑہ میں امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکار تعینات رکھے گئے ہیں۔

  • خیال رہے کہ کپواڑہ کے پنزگام میں 27 اپریل کو ایک معمر شہری محمد یوسف بٹ کی اُس وقت موت ہوگئی تھی ، جب سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے۔

    خیال رہے کہ کپواڑہ کے پنزگام میں 27 اپریل کو ایک معمر شہری محمد یوسف بٹ کی اُس وقت موت ہوگئی تھی ، جب سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے۔

  • احتجاجی مظاہرین چوکی بل میں فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے مرتکب جنگجوؤں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لئے مقامی لوگوں کے سپرد کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

    احتجاجی مظاہرین چوکی بل میں فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے مرتکب جنگجوؤں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لئے مقامی لوگوں کے سپرد کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

  • موصولہ رپورٹ کے مطابق کپواڑہ میں اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق کپواڑہ میں اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

  • شمالی کشمیر کے دیگر قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں بھی کپواڑہ کے شہری کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال رہی۔

    شمالی کشمیر کے دیگر قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں بھی کپواڑہ کے شہری کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال رہی۔

  • دارالحکومت سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر دس اضلاع کے بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں اتوار کو تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مفلوج رہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔
  • تاہم کچھ ایک سڑکوں بالخصوص سری نگر میں سیول لائنز اور بالائی شہر کی سڑکوں پر اکا دکا مسافر و نجی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔
  • حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی و میرواعظ مولوی عمر فاروق اور یاسین ملک نے معمر شہری کی ہلاکت کے خلاف آج وادی بھر میں ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔
  • سری نگر کے سیول لائنز کے تمام علاقوں بشمول تاریخی لال چوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، مولانا آزاد روڑ، ریذیڈنسی روڑ اور ڈل گیٹ میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔
  • ان علاقوں میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی گشت بھی بڑھائی گئی تھی۔
  • شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع کپواڑہ میں امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکار تعینات رکھے گئے ہیں۔
  • خیال رہے کہ کپواڑہ کے پنزگام میں 27 اپریل کو ایک معمر شہری محمد یوسف بٹ کی اُس وقت موت ہوگئی تھی ، جب سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے۔
  • احتجاجی مظاہرین چوکی بل میں فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے مرتکب جنگجوؤں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لئے مقامی لوگوں کے سپرد کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
  • موصولہ رپورٹ کے مطابق کپواڑہ میں اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔
  • شمالی کشمیر کے دیگر قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں بھی کپواڑہ کے شہری کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال رہی۔

تازہ ترین تصاویر