کشمیر میں بچے تیسرے دن بھی عیدالفطر کی خوشیاں مناتے نظر آئے

Jun 18, 2018 04:12 PM IST
1 of 5
  •  وادی کشمیر میں شوال المکرم کے تیسرے دن بھی لوگ خاص طور پر بچے عید الفطر کی خوشیاں منانے کے موڈ میں نظر آئے۔ وادی میں بیشتر بچے عید کے موقع پر باغات اور پارکوں کا رخ کرتے ہیں۔ پیر کو حالانکہ کوئی سرکاری تعطیل نہیں تھی، لیکن پھر بھی بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری دفاتر و بینکوں میں ملازمین کی حاضری معمول سے کم ریکارڈ کی گئی۔

    وادی کشمیر میں شوال المکرم کے تیسرے دن بھی لوگ خاص طور پر بچے عید الفطر کی خوشیاں منانے کے موڈ میں نظر آئے۔ وادی میں بیشتر بچے عید کے موقع پر باغات اور پارکوں کا رخ کرتے ہیں۔ پیر کو حالانکہ کوئی سرکاری تعطیل نہیں تھی، لیکن پھر بھی بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری دفاتر و بینکوں میں ملازمین کی حاضری معمول سے کم ریکارڈ کی گئی۔

  •  بتادیں کہ وادی میں عوام نے بالعموم اور صحافی برادری نے بالخصوص سرکردہ صحافی سید شجاعت بخاری کی ہلاکت کے پیش نظر ’عید‘ انتہائی سادگی سے منائی۔ وادی میں 16 جون کو جہاں عیدالفطر کے پہلے دن عید کی نماز کے سینکڑوں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، وہیں حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق کو 8 برس بعد عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔

    بتادیں کہ وادی میں عوام نے بالعموم اور صحافی برادری نے بالخصوص سرکردہ صحافی سید شجاعت بخاری کی ہلاکت کے پیش نظر ’عید‘ انتہائی سادگی سے منائی۔ وادی میں 16 جون کو جہاں عیدالفطر کے پہلے دن عید کی نماز کے سینکڑوں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، وہیں حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق کو 8 برس بعد عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔

  • رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچوں کے ساتھ ساتھ کچھ بڑوں کو پیر کے روز باغات اور پارکوں میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ بھیڑ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مغل باغات میں دیکھی گئی۔

    رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچوں کے ساتھ ساتھ کچھ بڑوں کو پیر کے روز باغات اور پارکوں میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ بھیڑ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مغل باغات میں دیکھی گئی۔

  •  بلیوارڈ روڑ پر گذشتہ شام شدید ٹریفک جام دیکھا گیا جہاں لوگ شہرہ آفاق  ڈل جھیل اور مغل باغات کی سیر پر آئے ہوئے تھے۔

    بلیوارڈ روڑ پر گذشتہ شام شدید ٹریفک جام دیکھا گیا جہاں لوگ شہرہ آفاق ڈل جھیل اور مغل باغات کی سیر پر آئے ہوئے تھے۔

  •  شہر کے قلب میں واقع پرتاب پارک میں آج بھی بچوں کی ایک اچھی خاصی تعداد کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایسے ہی مناظر حضوری باغ میں واقع ڈاکٹر سر محمد اقبال (رح) پارک اور نزدیکی چیلڈرن پارک میں بھی دیکھے گئے جہاں بچوں کو جھولے پر سواری کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان پارکوں کے باہر غیرریاستی شہریوں کو کھلونے اور آئس کریم بیچنے میں مصروف دیکھا گیا۔

    شہر کے قلب میں واقع پرتاب پارک میں آج بھی بچوں کی ایک اچھی خاصی تعداد کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایسے ہی مناظر حضوری باغ میں واقع ڈاکٹر سر محمد اقبال (رح) پارک اور نزدیکی چیلڈرن پارک میں بھی دیکھے گئے جہاں بچوں کو جھولے پر سواری کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان پارکوں کے باہر غیرریاستی شہریوں کو کھلونے اور آئس کریم بیچنے میں مصروف دیکھا گیا۔

  •  بتادیں کہ وادی میں عوام نے بالعموم اور صحافی برادری نے بالخصوص سرکردہ صحافی سید شجاعت بخاری کی ہلاکت کے پیش نظر ’عید‘ انتہائی سادگی سے منائی۔ وادی میں 16 جون کو جہاں عیدالفطر کے پہلے دن عید کی نماز کے سینکڑوں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، وہیں حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق کو 8 برس بعد عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔
  • رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچوں کے ساتھ ساتھ کچھ بڑوں کو پیر کے روز باغات اور پارکوں میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ بھیڑ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مغل باغات میں دیکھی گئی۔
  •  بلیوارڈ روڑ پر گذشتہ شام شدید ٹریفک جام دیکھا گیا جہاں لوگ شہرہ آفاق  ڈل جھیل اور مغل باغات کی سیر پر آئے ہوئے تھے۔
  •  شہر کے قلب میں واقع پرتاب پارک میں آج بھی بچوں کی ایک اچھی خاصی تعداد کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایسے ہی مناظر حضوری باغ میں واقع ڈاکٹر سر محمد اقبال (رح) پارک اور نزدیکی چیلڈرن پارک میں بھی دیکھے گئے جہاں بچوں کو جھولے پر سواری کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان پارکوں کے باہر غیرریاستی شہریوں کو کھلونے اور آئس کریم بیچنے میں مصروف دیکھا گیا۔

تازہ ترین تصاویر