کشمیرمیں قومی یکجہتی کی انوکھی مثال ، پنڈتوں کے تہوار ہیرتھ پر مقامی مسلمانوں نے کی مندر کی صفائی

Feb 24, 2017 03:14 PM IST
1 of 10
  • شمالی کشمیر کے سمبل علاقہ میں جمعہ کو مقامی مسلمانوں نے مذہبی ہم آہنگی، اخوت اور کشمیریت کی تازہ مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کے سب سے بڑے اور محبوب تہوار ’ہیرتھ‘ کے موقعے پر نند کشور مندر کے صحن کی صفائی انجام دی۔ صفائی کے دوران بعض مقامی مسلمان نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ تحریر درج تھی ’ آیئے اگلی ہیرتھ (شیوراتری) ایک ساتھ مناتے ہیں‘۔

    شمالی کشمیر کے سمبل علاقہ میں جمعہ کو مقامی مسلمانوں نے مذہبی ہم آہنگی، اخوت اور کشمیریت کی تازہ مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کے سب سے بڑے اور محبوب تہوار ’ہیرتھ‘ کے موقعے پر نند کشور مندر کے صحن کی صفائی انجام دی۔ صفائی کے دوران بعض مقامی مسلمان نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ تحریر درج تھی ’ آیئے اگلی ہیرتھ (شیوراتری) ایک ساتھ مناتے ہیں‘۔

  • سمبل کے مقامی مسلمانوں کی جانب سے نند کشور مندر کے صحن کی صفائی کی ویڈیو معروف کشمیری صحافی اور ای ٹی وی کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ نے اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی ہے ، جسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جانے لگا ہے۔

    سمبل کے مقامی مسلمانوں کی جانب سے نند کشور مندر کے صحن کی صفائی کی ویڈیو معروف کشمیری صحافی اور ای ٹی وی کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ نے اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی ہے ، جسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جانے لگا ہے۔

  •  انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک مختصر تحریر میں لکھا ہےہیرتھ (شیوراتری) پر ایک عظیم جذبہ۔ شمالی کشمیر کے سمبل میں مقامی مسلمانوں نے شیوراتری کے موقعے پر نند کشور مندر کے صحن کی صفائی کی۔

    انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک مختصر تحریر میں لکھا ہےہیرتھ (شیوراتری) پر ایک عظیم جذبہ۔ شمالی کشمیر کے سمبل میں مقامی مسلمانوں نے شیوراتری کے موقعے پر نند کشور مندر کے صحن کی صفائی کی۔

  • مقامی لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آیئے اگلی ہیرتھ ایک ساتھ مناتے ہیں لکھا تھا۔ اسی کو ہم ہیرتھ کی اصل روح کہہ سکتے ہیں‘‘۔

    مقامی لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آیئے اگلی ہیرتھ ایک ساتھ مناتے ہیں لکھا تھا۔ اسی کو ہم ہیرتھ کی اصل روح کہہ سکتے ہیں‘‘۔

  • راجیش رینہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے بیشتر لوگوں نے اسے اصلی کشمیریت قرار دے دیا ہے۔

    راجیش رینہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے بیشتر لوگوں نے اسے اصلی کشمیریت قرار دے دیا ہے۔

  • قابل ذکر ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے سب سے بڑے تہوار ’ہیرتھ‘ کی چار دنوں تک جاری رہنے والی روایتی تقریبات جمعہ کے روز سے شروع ہوئیں۔ اس تہوار کو ہندوستان، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری ’مہا شیوراتری ‘ کے نام سے مناتی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے سب سے بڑے تہوار ’ہیرتھ‘ کی چار دنوں تک جاری رہنے والی روایتی تقریبات جمعہ کے روز سے شروع ہوئیں۔ اس تہوار کو ہندوستان، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری ’مہا شیوراتری ‘ کے نام سے مناتی ہے۔

  • ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

    ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

  • ہیرتھ (شیوراتری) کے پیش نظر کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے گذشتہ روز جمعہ (24 فروری) کے لئے دی گئی ہڑتال کال واپس لے لی۔

    ہیرتھ (شیوراتری) کے پیش نظر کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے گذشتہ روز جمعہ (24 فروری) کے لئے دی گئی ہڑتال کال واپس لے لی۔

  •  کشمیری پنڈت برادری کا اس مذہبی تہوار ’مہاشیوراتری یا ہیرتھ‘ کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔

    کشمیری پنڈت برادری کا اس مذہبی تہوار ’مہاشیوراتری یا ہیرتھ‘ کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔

  • کشمیری پنڈت برادری اس تہوار کی تقریبات کا آغاز خصوصی پوجا جوکشمیری پنڈتوں کے ہاں ’وٹک پوجا‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، سے کرتی ہے جس کے لئے مخصوص قسم کے برتنوں اور خشک پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ (تصاویر : ویڈیو سے لی گئی ہیں) ۔

    کشمیری پنڈت برادری اس تہوار کی تقریبات کا آغاز خصوصی پوجا جوکشمیری پنڈتوں کے ہاں ’وٹک پوجا‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، سے کرتی ہے جس کے لئے مخصوص قسم کے برتنوں اور خشک پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ (تصاویر : ویڈیو سے لی گئی ہیں) ۔

  • سمبل کے مقامی مسلمانوں کی جانب سے نند کشور مندر کے صحن کی صفائی کی ویڈیو معروف کشمیری صحافی اور ای ٹی وی کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ نے اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی ہے ، جسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جانے لگا ہے۔
  •  انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک مختصر تحریر میں لکھا ہےہیرتھ (شیوراتری) پر ایک عظیم جذبہ۔ شمالی کشمیر کے سمبل میں مقامی مسلمانوں نے شیوراتری کے موقعے پر نند کشور مندر کے صحن کی صفائی کی۔
  • مقامی لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آیئے اگلی ہیرتھ ایک ساتھ مناتے ہیں لکھا تھا۔ اسی کو ہم ہیرتھ کی اصل روح کہہ سکتے ہیں‘‘۔
  • راجیش رینہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے بیشتر لوگوں نے اسے اصلی کشمیریت قرار دے دیا ہے۔
  • قابل ذکر ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے سب سے بڑے تہوار ’ہیرتھ‘ کی چار دنوں تک جاری رہنے والی روایتی تقریبات جمعہ کے روز سے شروع ہوئیں۔ اس تہوار کو ہندوستان، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری ’مہا شیوراتری ‘ کے نام سے مناتی ہے۔
  • ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
  • ہیرتھ (شیوراتری) کے پیش نظر کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے گذشتہ روز جمعہ (24 فروری) کے لئے دی گئی ہڑتال کال واپس لے لی۔
  •  کشمیری پنڈت برادری کا اس مذہبی تہوار ’مہاشیوراتری یا ہیرتھ‘ کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔
  • کشمیری پنڈت برادری اس تہوار کی تقریبات کا آغاز خصوصی پوجا جوکشمیری پنڈتوں کے ہاں ’وٹک پوجا‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، سے کرتی ہے جس کے لئے مخصوص قسم کے برتنوں اور خشک پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ (تصاویر : ویڈیو سے لی گئی ہیں) ۔

تازہ ترین تصاویر