Live Results Assembly Elections 2018

پاکستان میں حالات دھماکہ خیز ، اسلام آباد میں فوج طلب ، نیوز چینلز ، یوٹیوب ، فیس بک اور ٹوئٹر تاحال بند

Nov 26, 2017 04:24 PM IST
1 of 10
  • اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔فیض آباد میں پولیس کا آپریشن سنیچر کی رات سے معطل ہے اور اس دوران نجی نیوز چینلز کی نشریات بند ہیں اور فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔(تصویر ای پی اے) ۔

    اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔فیض آباد میں پولیس کا آپریشن سنیچر کی رات سے معطل ہے اور اس دوران نجی نیوز چینلز کی نشریات بند ہیں اور فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔(تصویر ای پی اے) ۔

  • گزشتہ روز سے اب تک مظاہرین اور فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث 250 سے زائد افراد زخمی اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاچکا ہے جب کہ فیض آباد دھرنے کے مقام پر پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کو تعینات کیا گیا ہے۔(تصویر ای پی اے) ۔

    گزشتہ روز سے اب تک مظاہرین اور فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث 250 سے زائد افراد زخمی اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاچکا ہے جب کہ فیض آباد دھرنے کے مقام پر پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کو تعینات کیا گیا ہے۔(تصویر ای پی اے) ۔

  • مظاہرین کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت سے متعلق شق میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔(تصویر ای پی اے) ۔

    مظاہرین کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت سے متعلق شق میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔(تصویر ای پی اے) ۔

  • متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

    متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

  • بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سنیچر کو سوشل میڈیا کی تین ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو ملک میں بند کر دیا گیا تھا اور تینوں ویب سائٹس فی الوقت غیر معینہ تک بند رہیں گی۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔

    بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سنیچر کو سوشل میڈیا کی تین ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو ملک میں بند کر دیا گیا تھا اور تینوں ویب سائٹس فی الوقت غیر معینہ تک بند رہیں گی۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔

  •  اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے چھ افراد راولپنڈی جبکہ ایک شخص پنڈی بھٹیاں میں ہلاک ہوا ہے۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔

    اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے چھ افراد راولپنڈی جبکہ ایک شخص پنڈی بھٹیاں میں ہلاک ہوا ہے۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، ملیر، بلدیہ ٹائون اور اورنگی ٹائون میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کیا گیا جب کہ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر 9 روز سے جاری ہے۔ سہراب گوٹھ پر دھرنے کے باعث ٹرک، ٹرالرز اور ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹھیلوں کو آگ لگادی ہے۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، ملیر، بلدیہ ٹائون اور اورنگی ٹائون میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کیا گیا جب کہ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر 9 روز سے جاری ہے۔ سہراب گوٹھ پر دھرنے کے باعث ٹرک، ٹرالرز اور ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹھیلوں کو آگ لگادی ہے۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

  • سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں اتوار کو کھلنے والے کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند ہیں اور احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہے جب کہ اسلام آباد مری روڈ، ترنول پھاٹک روڈ ،آئی جے پی روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور لاہور جانے کے لیے موٹر وے بند ہے۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔

    سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں اتوار کو کھلنے والے کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند ہیں اور احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہے جب کہ اسلام آباد مری روڈ، ترنول پھاٹک روڈ ،آئی جے پی روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور لاہور جانے کے لیے موٹر وے بند ہے۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔

  • لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند ہے جب کہ میٹرو بس کے ساتھ لاہور اور ملتان میں اسپیڈو بس سروس کی بندش سے بھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور من مانا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

    لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند ہے جب کہ میٹرو بس کے ساتھ لاہور اور ملتان میں اسپیڈو بس سروس کی بندش سے بھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور من مانا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

  • کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شہر کی صورتحال کے باعث کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

    کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شہر کی صورتحال کے باعث کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

  • گزشتہ روز سے اب تک مظاہرین اور فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث 250 سے زائد افراد زخمی اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاچکا ہے جب کہ فیض آباد دھرنے کے مقام پر پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کو تعینات کیا گیا ہے۔(تصویر ای پی اے) ۔
  • مظاہرین کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت سے متعلق شق میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔(تصویر ای پی اے) ۔
  • متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔
  • بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سنیچر کو سوشل میڈیا کی تین ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو ملک میں بند کر دیا گیا تھا اور تینوں ویب سائٹس فی الوقت غیر معینہ تک بند رہیں گی۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔
  •  اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے چھ افراد راولپنڈی جبکہ ایک شخص پنڈی بھٹیاں میں ہلاک ہوا ہے۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔
  • کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، ملیر، بلدیہ ٹائون اور اورنگی ٹائون میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کیا گیا جب کہ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر 9 روز سے جاری ہے۔ سہراب گوٹھ پر دھرنے کے باعث ٹرک، ٹرالرز اور ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹھیلوں کو آگ لگادی ہے۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔
  • سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں اتوار کو کھلنے والے کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند ہیں اور احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہے جب کہ اسلام آباد مری روڈ، ترنول پھاٹک روڈ ،آئی جے پی روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور لاہور جانے کے لیے موٹر وے بند ہے۔(تصویر : گیٹی امیجز) ۔
  • لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند ہے جب کہ میٹرو بس کے ساتھ لاہور اور ملتان میں اسپیڈو بس سروس کی بندش سے بھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور من مانا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔
  • کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شہر کی صورتحال کے باعث کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے۔ (تصویر : گیٹی امیجز) ۔

تازہ ترین تصاویر