حج 2017 : کشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

Jul 25, 2017 04:09 PM IST
1 of 9
  • حج 2017 ء کے سلسلے میں کشمیری عازمین حج کا پہلا قافلہ منگل کے روز سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست پروازوں کے ذریعے مقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔ مدینہ منورہ روانگی کے موقع پر بیشتر عازمین جذباتی اور آبدیدہ نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے گھر ’خانہ کعبہ‘ میں وادی میں امن وامان کی بحالی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کریں گے۔

    حج 2017 ء کے سلسلے میں کشمیری عازمین حج کا پہلا قافلہ منگل کے روز سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست پروازوں کے ذریعے مقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔ مدینہ منورہ روانگی کے موقع پر بیشتر عازمین جذباتی اور آبدیدہ نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے گھر ’خانہ کعبہ‘ میں وادی میں امن وامان کی بحالی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کریں گے۔

  •  سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مدینہ منورہ روانہ ہونے والا پہلا قافلہ 840 حجاج کرام پر مشتمل تھا۔ انہوں نے بتایا ’840 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ ائر انڈیا کی دوپروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوگیا‘۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مدینہ منورہ روانہ ہونے والا پہلا قافلہ 840 حجاج کرام پر مشتمل تھا۔ انہوں نے بتایا ’840 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ ائر انڈیا کی دوپروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوگیا‘۔

  • عازمین حج کے پہلے قافلے کو ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی حج و اوقاف کے وزیر سید فاروق اندرابی اور انتطامیہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں رخصت کیا۔

    عازمین حج کے پہلے قافلے کو ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی حج و اوقاف کے وزیر سید فاروق اندرابی اور انتطامیہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں رخصت کیا۔

  • وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی نے عازمین حج سے اللہ کے گھر میں ریاست جموں وکشمیر کے امن اورترقی کیے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی نے عازمین حج سے اللہ کے گھر میں ریاست جموں وکشمیر کے امن اورترقی کیے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

  •  اس سے قبل حج ہاؤس سری نگر سے ائرپورٹ کی طرف روانہ ہونے والے عازمین حج کو عزیز واقارب کی ایک بڑی تعداد رخصت کرنے آئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی سے امسال 8050عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

    اس سے قبل حج ہاؤس سری نگر سے ائرپورٹ کی طرف روانہ ہونے والے عازمین حج کو عزیز واقارب کی ایک بڑی تعداد رخصت کرنے آئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی سے امسال 8050عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

  • انہوں نے بتایا کہ عازمین کی روانگی کا سلسلہ 3اگست تک جاری رہے گا اورعازمین ہر روز دو پروازوں کے ذریعے صبح11بجے اور2بجے روانہ ہوا کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ عازمین کی روانگی کا سلسلہ 3اگست تک جاری رہے گا اورعازمین ہر روز دو پروازوں کے ذریعے صبح11بجے اور2بجے روانہ ہوا کریں گے۔

  • دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حج بیت اللہ پر جا رہے عازمین کرام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ مقدس اور بابرکت شہر مکہ اور مدینہ منورہ میں ایام حج کے دوران کشمیر کو بے چینی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے علاوہ عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کریں۔

    دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حج بیت اللہ پر جا رہے عازمین کرام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ مقدس اور بابرکت شہر مکہ اور مدینہ منورہ میں ایام حج کے دوران کشمیر کو بے چینی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے علاوہ عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کریں۔

  •  انہوں نے کہا کہ اِن پاک شہروں میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اِن پاک شہروں میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔

  • فاروق عبداللہ نے عازمین سے کہا کہ وہ عوام کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر دعا کریں تاکہ ہمیں موجودہ حالات سے چھٹکارا مل سکے کیونکہ اللہ ہی ہمارے مشکلات دور کرنے والا ہے۔

    فاروق عبداللہ نے عازمین سے کہا کہ وہ عوام کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر دعا کریں تاکہ ہمیں موجودہ حالات سے چھٹکارا مل سکے کیونکہ اللہ ہی ہمارے مشکلات دور کرنے والا ہے۔

  •  سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مدینہ منورہ روانہ ہونے والا پہلا قافلہ 840 حجاج کرام پر مشتمل تھا۔ انہوں نے بتایا ’840 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ ائر انڈیا کی دوپروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوگیا‘۔
  • عازمین حج کے پہلے قافلے کو ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی حج و اوقاف کے وزیر سید فاروق اندرابی اور انتطامیہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں رخصت کیا۔
  • وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی نے عازمین حج سے اللہ کے گھر میں ریاست جموں وکشمیر کے امن اورترقی کیے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
  •  اس سے قبل حج ہاؤس سری نگر سے ائرپورٹ کی طرف روانہ ہونے والے عازمین حج کو عزیز واقارب کی ایک بڑی تعداد رخصت کرنے آئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی سے امسال 8050عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے۔
  • انہوں نے بتایا کہ عازمین کی روانگی کا سلسلہ 3اگست تک جاری رہے گا اورعازمین ہر روز دو پروازوں کے ذریعے صبح11بجے اور2بجے روانہ ہوا کریں گے۔
  • دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حج بیت اللہ پر جا رہے عازمین کرام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ مقدس اور بابرکت شہر مکہ اور مدینہ منورہ میں ایام حج کے دوران کشمیر کو بے چینی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے علاوہ عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کریں۔
  •  انہوں نے کہا کہ اِن پاک شہروں میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔
  • فاروق عبداللہ نے عازمین سے کہا کہ وہ عوام کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر دعا کریں تاکہ ہمیں موجودہ حالات سے چھٹکارا مل سکے کیونکہ اللہ ہی ہمارے مشکلات دور کرنے والا ہے۔

تازہ ترین تصاویر