وادی کشمیر میں شدید بارش اور برف باری ، سیلاب جیسی صورتحال ،مسجد کی دیوار منہدم، تعلیمی ادارے بند

Apr 06, 2017 05:25 PM IST
1 of 15
  • وادئ کشمیر کے دس اضلاع اور خطہ چناب و پیرپنچال کے پانچ اضلاع میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں سے درجنوں علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔  وادی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 9 اپریل تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں  جمعرات کوہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

    وادئ کشمیر کے دس اضلاع اور خطہ چناب و پیرپنچال کے پانچ اضلاع میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں سے درجنوں علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وادی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 9 اپریل تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جمعرات کوہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

  • جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں 20 سے زائد افرادسیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جبکہ ضلع راجوری میں ایک خاتون آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔

    جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں 20 سے زائد افرادسیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جبکہ ضلع راجوری میں ایک خاتون آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔

  • ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے کلائی برج اور سرنکوٹ میں سیلابی ریلوں میں پھنسنے والے 20 سے زائد افراد کو متاثرہ علاقے سے باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے کلائی برج اور سرنکوٹ میں سیلابی ریلوں میں پھنسنے والے 20 سے زائد افراد کو متاثرہ علاقے سے باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • جموں خطہ کے ضلع ریاسی کے ماہور علاقہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے عبدالرحیم نامی ایک شخص کا مکان گرنے سے اُس کی قریب 40 بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔ ادھر وادی میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور اس کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد انتظامیہ نے بیشتر خطرے والے علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے ۔

    جموں خطہ کے ضلع ریاسی کے ماہور علاقہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے عبدالرحیم نامی ایک شخص کا مکان گرنے سے اُس کی قریب 40 بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔ ادھر وادی میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور اس کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد انتظامیہ نے بیشتر خطرے والے علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے ۔

  • اگرچہ دریائے جہلم ’پانی کی سطح ناپنے والے تینوں علاقوں سنگم ، رام منشی باغ اور اشم‘ میں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں واقع پہاڑوں اور ندی نالوں کا پانی اس میں داخل ہونے سے جہلم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔

    اگرچہ دریائے جہلم ’پانی کی سطح ناپنے والے تینوں علاقوں سنگم ، رام منشی باغ اور اشم‘ میں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں واقع پہاڑوں اور ندی نالوں کا پانی اس میں داخل ہونے سے جہلم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔

  • محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے سبب سنگم اور رام منشی باغ کے مقامات پر دریائے جہلم نے الرٹ کی سطح جو کہ بالترتیب 18 فٹ اور 16 فٹ مقرر ہے، کو عبور کرلیا ہے۔

    محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے سبب سنگم اور رام منشی باغ کے مقامات پر دریائے جہلم نے الرٹ کی سطح جو کہ بالترتیب 18 فٹ اور 16 فٹ مقرر ہے، کو عبور کرلیا ہے۔

  • انہوں نے بتایا کہ اس کے پیش نظر جنوبی اور وسطی کشمیر میں جہلم کے کناروں کے نذدیک اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے پیش نظر جنوبی اور وسطی کشمیر میں جہلم کے کناروں کے نذدیک اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہے۔

  • وادی بھر میں جمعرات کو سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ شدید بارشوں اور برف باری کے سبب وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

    وادی بھر میں جمعرات کو سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ شدید بارشوں اور برف باری کے سبب وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

  • سری نگر جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ بارش اور برف باری کے سبب وادی میں ریل سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں۔

    سری نگر جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ بارش اور برف باری کے سبب وادی میں ریل سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں۔

  • شدید برف باری اور بارشوں کے پیش نظر وادی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 9 اپریل تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جموں خطہ کے ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے اسکولوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    شدید برف باری اور بارشوں کے پیش نظر وادی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 9 اپریل تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جموں خطہ کے ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے اسکولوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • اس کے علاوہ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعرات کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعرات کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

  • شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق بارہمولہ و کپواڑہ اضلاع میں فلش فلڈ کے نتیجے میں جامع مسجد دلنہ کی دیوار گر گئی ، جبکہ کئی اسکولوں سمیت قریب ایک درجن رہائشی مکانات و سرکاری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق بارہمولہ و کپواڑہ اضلاع میں فلش فلڈ کے نتیجے میں جامع مسجد دلنہ کی دیوار گر گئی ، جبکہ کئی اسکولوں سمیت قریب ایک درجن رہائشی مکانات و سرکاری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • شدید بارشوں اور برف باری کے سبب شمالی کشمیر میں سونہ واری اور وسطی کشمیر میں سونہ مرگ جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔

    شدید بارشوں اور برف باری کے سبب شمالی کشمیر میں سونہ واری اور وسطی کشمیر میں سونہ مرگ جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔

  • دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں واقع امام حسین اسپتال کی پہلی منزل میں اس کے نذدیک بہنے والی فلڈ چینل کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو دوسری منزل پر منتقل کردیا ہے۔

    دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں واقع امام حسین اسپتال کی پہلی منزل میں اس کے نذدیک بہنے والی فلڈ چینل کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو دوسری منزل پر منتقل کردیا ہے۔

  • امام حسین اسپتال کے علاوہ فلڈ چینل کا پانی کئی ایک رہائشی مکانوں کے اندر بھی داخل ہوگیا ہے۔ شدید بارشوں کے سبب سری نگر کے درجنوں علاقوں بالخصوص سیول لائنز کی سڑکوں پر قریب ایک فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ان سڑکوں پر لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے۔

    امام حسین اسپتال کے علاوہ فلڈ چینل کا پانی کئی ایک رہائشی مکانوں کے اندر بھی داخل ہوگیا ہے۔ شدید بارشوں کے سبب سری نگر کے درجنوں علاقوں بالخصوص سیول لائنز کی سڑکوں پر قریب ایک فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ان سڑکوں پر لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے۔

  • جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں 20 سے زائد افرادسیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جبکہ ضلع راجوری میں ایک خاتون آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔
  • ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے کلائی برج اور سرنکوٹ میں سیلابی ریلوں میں پھنسنے والے 20 سے زائد افراد کو متاثرہ علاقے سے باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
  • جموں خطہ کے ضلع ریاسی کے ماہور علاقہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے عبدالرحیم نامی ایک شخص کا مکان گرنے سے اُس کی قریب 40 بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔ ادھر وادی میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور اس کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد انتظامیہ نے بیشتر خطرے والے علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے ۔
  • اگرچہ دریائے جہلم ’پانی کی سطح ناپنے والے تینوں علاقوں سنگم ، رام منشی باغ اور اشم‘ میں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں واقع پہاڑوں اور ندی نالوں کا پانی اس میں داخل ہونے سے جہلم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔
  • محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے سبب سنگم اور رام منشی باغ کے مقامات پر دریائے جہلم نے الرٹ کی سطح جو کہ بالترتیب 18 فٹ اور 16 فٹ مقرر ہے، کو عبور کرلیا ہے۔
  • انہوں نے بتایا کہ اس کے پیش نظر جنوبی اور وسطی کشمیر میں جہلم کے کناروں کے نذدیک اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہے۔
  • وادی بھر میں جمعرات کو سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ شدید بارشوں اور برف باری کے سبب وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
  • سری نگر جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ بارش اور برف باری کے سبب وادی میں ریل سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں۔
  • شدید برف باری اور بارشوں کے پیش نظر وادی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 9 اپریل تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جموں خطہ کے ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے اسکولوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • اس کے علاوہ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعرات کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
  • شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق بارہمولہ و کپواڑہ اضلاع میں فلش فلڈ کے نتیجے میں جامع مسجد دلنہ کی دیوار گر گئی ، جبکہ کئی اسکولوں سمیت قریب ایک درجن رہائشی مکانات و سرکاری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
  • شدید بارشوں اور برف باری کے سبب شمالی کشمیر میں سونہ واری اور وسطی کشمیر میں سونہ مرگ جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔
  • دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں واقع امام حسین اسپتال کی پہلی منزل میں اس کے نذدیک بہنے والی فلڈ چینل کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو دوسری منزل پر منتقل کردیا ہے۔
  • امام حسین اسپتال کے علاوہ فلڈ چینل کا پانی کئی ایک رہائشی مکانوں کے اندر بھی داخل ہوگیا ہے۔ شدید بارشوں کے سبب سری نگر کے درجنوں علاقوں بالخصوص سیول لائنز کی سڑکوں پر قریب ایک فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ان سڑکوں پر لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے۔

تازہ ترین تصاویر