دیکھیں، اترپردیش کے مہوبہ میں مہاكوشل ایکسپریس حادثے کی تصویریں

Mar 30, 2017 01:58 PM IST
1 of 8
  • اترپردیش کے مہوبہ میں جبل پور سے حضرت نظام الدین (دہلی) جا رہی سپرفاسٹ مهاكوشل ایکسپریس ٹرین کے سات ڈبے آج علی الصبح پٹری سے اتر گئے جس سے دو سو سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے زخمیوں کی تعداد محض 22 بتائی ہے۔ اعلی حکام اور پولیس افسران کی موجودگی میں بچاؤ اور امدادی کام جاری ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریب کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید زخمی چھ مسافروں کو علاج کے لئے جھانسی میڈیکل کالج پہنچا یا گیا ہے۔ تصویر: منوج کھانڈیکر۔

    اترپردیش کے مہوبہ میں جبل پور سے حضرت نظام الدین (دہلی) جا رہی سپرفاسٹ مهاكوشل ایکسپریس ٹرین کے سات ڈبے آج علی الصبح پٹری سے اتر گئے جس سے دو سو سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے زخمیوں کی تعداد محض 22 بتائی ہے۔ اعلی حکام اور پولیس افسران کی موجودگی میں بچاؤ اور امدادی کام جاری ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریب کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید زخمی چھ مسافروں کو علاج کے لئے جھانسی میڈیکل کالج پہنچا یا گیا ہے۔ تصویر: منوج کھانڈیکر۔

  • ریلوے کے ذرائع کے مطابق حادثہ ڈھائی بجے رات ہوا جب گاڑی نمبر 12189 مهاكوشل ایکسپریس مہوبہ جنکشن سے آگے بڑھتے ہوئے اپنی منزل کو تیزی سے جا رہی تھی۔ چرکھاری روڈ اسٹیشن کے گیٹ نمبر 422 کے قریب اچانک پٹری ٹوٹنے سے گاڑی کے پیچھے کے چھ ڈبے ٹریک سے اتر کر پلٹ گئے۔

    ریلوے کے ذرائع کے مطابق حادثہ ڈھائی بجے رات ہوا جب گاڑی نمبر 12189 مهاكوشل ایکسپریس مہوبہ جنکشن سے آگے بڑھتے ہوئے اپنی منزل کو تیزی سے جا رہی تھی۔ چرکھاری روڈ اسٹیشن کے گیٹ نمبر 422 کے قریب اچانک پٹری ٹوٹنے سے گاڑی کے پیچھے کے چھ ڈبے ٹریک سے اتر کر پلٹ گئے۔

  • پٹری کے کنارے مٹی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا اور کوچ بھی زیادہ خراب نہیں ہوئے لیکن اے سی اور سلیپر کلاس کے ان بوگیوں میں سوتے ہوئے سفر کر رہے مسافروں میں حادثے کے ساتھ ہی کہرام مچ گیا۔

    پٹری کے کنارے مٹی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا اور کوچ بھی زیادہ خراب نہیں ہوئے لیکن اے سی اور سلیپر کلاس کے ان بوگیوں میں سوتے ہوئے سفر کر رہے مسافروں میں حادثے کے ساتھ ہی کہرام مچ گیا۔

  • حادثے کی خبر پاکر بچاؤ اور امداد کے لئے موقع پر سرکاری مشینری کے پہنچنے سے پہلے ہی ارد گرد کے گاؤں کے لوگوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بوگیوں سے باہر نکالنے میں مدد کی۔

    حادثے کی خبر پاکر بچاؤ اور امداد کے لئے موقع پر سرکاری مشینری کے پہنچنے سے پہلے ہی ارد گرد کے گاؤں کے لوگوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بوگیوں سے باہر نکالنے میں مدد کی۔

  • پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو سنگھ نے بتایا کہ ٹرین حادثہ میں فی الحال کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے لیکن 22 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہاہے۔ حادثہ کے شکار ڈبوں کے گاڑی سے الگ ہوجانے کے سبب کوئی بھیانک حادثہ نہیں ہوا۔ حادثہ کے سبب جھانسی مانک پور سیکشن میں ریلوے ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔

    پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو سنگھ نے بتایا کہ ٹرین حادثہ میں فی الحال کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے لیکن 22 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہاہے۔ حادثہ کے شکار ڈبوں کے گاڑی سے الگ ہوجانے کے سبب کوئی بھیانک حادثہ نہیں ہوا۔ حادثہ کے سبب جھانسی مانک پور سیکشن میں ریلوے ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔

  • اترپردیش سمپرک کرانتی ایکسپریس، چمبل ایکسپریس، بندیل کھنڈ ایکسپریس سمیت مختلف گاڑیاں رد کردی گئی ہیں اور کئی گاڑیوں کو الگ الگ اسٹیشنوں پر کھڑا کردیا گیا ہے۔ ریلوے ڈویژن جھانسی سے حکام کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ حادثہ کی وجہ معلوم کرنے کیلئے پولیس اور ریلوے کی جانب سے الگ الگ جانچ کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کو جلد ٹھیک کرنے اور اس پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    اترپردیش سمپرک کرانتی ایکسپریس، چمبل ایکسپریس، بندیل کھنڈ ایکسپریس سمیت مختلف گاڑیاں رد کردی گئی ہیں اور کئی گاڑیوں کو الگ الگ اسٹیشنوں پر کھڑا کردیا گیا ہے۔ ریلوے ڈویژن جھانسی سے حکام کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ حادثہ کی وجہ معلوم کرنے کیلئے پولیس اور ریلوے کی جانب سے الگ الگ جانچ کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کو جلد ٹھیک کرنے اور اس پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • وہیں، اترپردیش حکومت نے مہوبہ ریلوے حادثے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور فورنسک ٹیم سے بھی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کا حال چال معلوم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ اس واقعہ سے بہت غمزدہ ہیں اور پل پل کی معلومات حکام سے لے رہے ہیں۔

    وہیں، اترپردیش حکومت نے مہوبہ ریلوے حادثے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور فورنسک ٹیم سے بھی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کا حال چال معلوم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ اس واقعہ سے بہت غمزدہ ہیں اور پل پل کی معلومات حکام سے لے رہے ہیں۔

  •  انہوں نے مهاكوشل ایکسپریس ٹرین حادثے میں زخمی مسافروں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتے جانے کی ہدایات دی ہیں۔ چرکھاری روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد ضلع ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کے دوران وزیر صحت مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ تسلی بخش ہے کہ حادثہ میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرایا جائے گا۔ ادویات کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ریلوے حادثے کے زخمیوں کو معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو 50 ہزار اور کم زخمی ہونے والے کو 25 ہزار کی مدد فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے مهاكوشل ایکسپریس ٹرین حادثے میں زخمی مسافروں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتے جانے کی ہدایات دی ہیں۔ چرکھاری روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد ضلع ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کے دوران وزیر صحت مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ تسلی بخش ہے کہ حادثہ میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرایا جائے گا۔ ادویات کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ریلوے حادثے کے زخمیوں کو معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو 50 ہزار اور کم زخمی ہونے والے کو 25 ہزار کی مدد فراہم کی جائے گی۔

  • ریلوے کے ذرائع کے مطابق حادثہ ڈھائی بجے رات ہوا جب گاڑی نمبر 12189 مهاكوشل ایکسپریس مہوبہ جنکشن سے آگے بڑھتے ہوئے اپنی منزل کو تیزی سے جا رہی تھی۔ چرکھاری روڈ اسٹیشن کے گیٹ نمبر 422 کے قریب اچانک پٹری ٹوٹنے سے گاڑی کے پیچھے کے چھ ڈبے ٹریک سے اتر کر پلٹ گئے۔
  • پٹری کے کنارے مٹی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا اور کوچ بھی زیادہ خراب نہیں ہوئے لیکن اے سی اور سلیپر کلاس کے ان بوگیوں میں سوتے ہوئے سفر کر رہے مسافروں میں حادثے کے ساتھ ہی کہرام مچ گیا۔
  • حادثے کی خبر پاکر بچاؤ اور امداد کے لئے موقع پر سرکاری مشینری کے پہنچنے سے پہلے ہی ارد گرد کے گاؤں کے لوگوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بوگیوں سے باہر نکالنے میں مدد کی۔
  • پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو سنگھ نے بتایا کہ ٹرین حادثہ میں فی الحال کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے لیکن 22 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہاہے۔ حادثہ کے شکار ڈبوں کے گاڑی سے الگ ہوجانے کے سبب کوئی بھیانک حادثہ نہیں ہوا۔ حادثہ کے سبب جھانسی مانک پور سیکشن میں ریلوے ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔
  • اترپردیش سمپرک کرانتی ایکسپریس، چمبل ایکسپریس، بندیل کھنڈ ایکسپریس سمیت مختلف گاڑیاں رد کردی گئی ہیں اور کئی گاڑیوں کو الگ الگ اسٹیشنوں پر کھڑا کردیا گیا ہے۔ ریلوے ڈویژن جھانسی سے حکام کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ حادثہ کی وجہ معلوم کرنے کیلئے پولیس اور ریلوے کی جانب سے الگ الگ جانچ کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کو جلد ٹھیک کرنے اور اس پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
  • وہیں، اترپردیش حکومت نے مہوبہ ریلوے حادثے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور فورنسک ٹیم سے بھی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کا حال چال معلوم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ اس واقعہ سے بہت غمزدہ ہیں اور پل پل کی معلومات حکام سے لے رہے ہیں۔
  •  انہوں نے مهاكوشل ایکسپریس ٹرین حادثے میں زخمی مسافروں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتے جانے کی ہدایات دی ہیں۔ چرکھاری روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد ضلع ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کے دوران وزیر صحت مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ تسلی بخش ہے کہ حادثہ میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرایا جائے گا۔ ادویات کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ریلوے حادثے کے زخمیوں کو معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو 50 ہزار اور کم زخمی ہونے والے کو 25 ہزار کی مدد فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین تصاویر