جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور مودی نے سولہویں صدی کی قدیم تاریخی مسجد سیدی سید نیجالی کا کیا مشاہدہ

Sep 13, 2017 11:54 PM IST
1 of 10
  •  جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے گجرات کے دورے پر آج ٹوکیو سے براہ راست احمد آباد پہنچے ، جہاں انہوں نے اپنے دورووہ سرکاری دورے کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کے ذریعہ کیا، جس میں ان کی اہلیہ آکی آبی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے تاریخی مسجد سیدی سید نیجالی کا بھی مشاہدہ کیا ۔

    جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے گجرات کے دورے پر آج ٹوکیو سے براہ راست احمد آباد پہنچے ، جہاں انہوں نے اپنے دورووہ سرکاری دورے کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کے ذریعہ کیا، جس میں ان کی اہلیہ آکی آبی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے تاریخی مسجد سیدی سید نیجالی کا بھی مشاہدہ کیا ۔

  •  ان کا روڈ شو سابرمتی ریور فرنٹ، سبھاش برج اور آر ٹی او سرکل ہوتا ہوا سابرمتی آشرم پہنچا۔ اس کے بعد تینوں معزز ہستیوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مقامی رہائش گاہ پر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔

    ان کا روڈ شو سابرمتی ریور فرنٹ، سبھاش برج اور آر ٹی او سرکل ہوتا ہوا سابرمتی آشرم پہنچا۔ اس کے بعد تینوں معزز ہستیوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مقامی رہائش گاہ پر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔

  •  آشرم میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور گاندھی کے چرخے کے ساتھ تصویریں کھنچوائيں اور مہمان لیڈر اور ان کی اہلیہ نے آشرم کی وزیٹر رجسٹری میں دستخط کئے۔

    آشرم میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور گاندھی کے چرخے کے ساتھ تصویریں کھنچوائيں اور مہمان لیڈر اور ان کی اہلیہ نے آشرم کی وزیٹر رجسٹری میں دستخط کئے۔

  • طے شدہ پروگرام کے مطابق آج دوپہر تقریبا ساڑھے تین بجے مسٹر شینزو آبے کا خصوصیہ طیارہ یہاں سردار بلبھ بھائی پٹیل ہوائی اڈے پر اترا۔ طیارے سے باہر نکلنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نے ان سے پہلے ہاتھ ملایا اور پھر ان کو گلے لگا یا۔

    طے شدہ پروگرام کے مطابق آج دوپہر تقریبا ساڑھے تین بجے مسٹر شینزو آبے کا خصوصیہ طیارہ یہاں سردار بلبھ بھائی پٹیل ہوائی اڈے پر اترا۔ طیارے سے باہر نکلنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نے ان سے پہلے ہاتھ ملایا اور پھر ان کو گلے لگا یا۔

  • چین کے ساتھ ڈوکلام تنازعہ میں جاپان کی طرف سے ہندوستان کے مضبوط تعاون کے پس منظر میں ان کے اس دورے کو انتہائی دوستانہ خیال کیا جارہا ہے۔ مسٹر آبے کو ہوائي اڈے پر ہی ان کے شایان شان گارڈ آف آنر دیا گیا اور فوج کی تینوں اکائیوں کے دستوں نے بینڈ باجے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

    چین کے ساتھ ڈوکلام تنازعہ میں جاپان کی طرف سے ہندوستان کے مضبوط تعاون کے پس منظر میں ان کے اس دورے کو انتہائی دوستانہ خیال کیا جارہا ہے۔ مسٹر آبے کو ہوائي اڈے پر ہی ان کے شایان شان گارڈ آف آنر دیا گیا اور فوج کی تینوں اکائیوں کے دستوں نے بینڈ باجے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

  • مسٹر آبے اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم کرنے والوں میں گجرات کے گورنر او پی کوہلی، وزیر اعلی وجے روپانی، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو بگھانی، خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر اور چیف سکریٹری جے این سنگھ بھی شامل تھے۔

    مسٹر آبے اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم کرنے والوں میں گجرات کے گورنر او پی کوہلی، وزیر اعلی وجے روپانی، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو بگھانی، خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر اور چیف سکریٹری جے این سنگھ بھی شامل تھے۔

  • ہوائی اڈے کے احاطے ہی میں راس گربا پروگرام سے مہمانوں کو محظوظ کرایا گيا۔ جس کے بعد ابرآلود موسم میں دونوں لیڈران روڈ شو کرتے ہوئے سابرمتی آشرم کے لئے روانہ ہوگئے۔

    ہوائی اڈے کے احاطے ہی میں راس گربا پروگرام سے مہمانوں کو محظوظ کرایا گيا۔ جس کے بعد ابرآلود موسم میں دونوں لیڈران روڈ شو کرتے ہوئے سابرمتی آشرم کے لئے روانہ ہوگئے۔

  • شام کو مسٹر شینزو آبے نے سولہویں صدی کی قدیم مسجد سیدی سید نیجالی کا مشاہدہ کیا، جس کے پاس ہی واقع ریستوراں میں انہیں عشائیہ دیا گیا۔

    شام کو مسٹر شینزو آبے نے سولہویں صدی کی قدیم مسجد سیدی سید نیجالی کا مشاہدہ کیا، جس کے پاس ہی واقع ریستوراں میں انہیں عشائیہ دیا گیا۔

  • دوروزہ دورے کے دوسرے دن کل وہ مسٹر مودی کے ساتھ یہاں سابرمتی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ممبئي-احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    دوروزہ دورے کے دوسرے دن کل وہ مسٹر مودی کے ساتھ یہاں سابرمتی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ممبئي-احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

  •  روڈ شو موقع پر دونوں نے ہندوستانی پوشاک زیب تن کررکھا تھا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر پروٹوکول توڑ کر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران، ملک کی 28 ریاستوں کے فنکاروں نے ان کے استقبال میں پروگرام پیش کیا۔

    روڈ شو موقع پر دونوں نے ہندوستانی پوشاک زیب تن کررکھا تھا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر پروٹوکول توڑ کر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران، ملک کی 28 ریاستوں کے فنکاروں نے ان کے استقبال میں پروگرام پیش کیا۔

  •  ان کا روڈ شو سابرمتی ریور فرنٹ، سبھاش برج اور آر ٹی او سرکل ہوتا ہوا سابرمتی آشرم پہنچا۔ اس کے بعد تینوں معزز ہستیوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مقامی رہائش گاہ پر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔
  •  آشرم میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور گاندھی کے چرخے کے ساتھ تصویریں کھنچوائيں اور مہمان لیڈر اور ان کی اہلیہ نے آشرم کی وزیٹر رجسٹری میں دستخط کئے۔
  • طے شدہ پروگرام کے مطابق آج دوپہر تقریبا ساڑھے تین بجے مسٹر شینزو آبے کا خصوصیہ طیارہ یہاں سردار بلبھ بھائی پٹیل ہوائی اڈے پر اترا۔ طیارے سے باہر نکلنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نے ان سے پہلے ہاتھ ملایا اور پھر ان کو گلے لگا یا۔
  • چین کے ساتھ ڈوکلام تنازعہ میں جاپان کی طرف سے ہندوستان کے مضبوط تعاون کے پس منظر میں ان کے اس دورے کو انتہائی دوستانہ خیال کیا جارہا ہے۔ مسٹر آبے کو ہوائي اڈے پر ہی ان کے شایان شان گارڈ آف آنر دیا گیا اور فوج کی تینوں اکائیوں کے دستوں نے بینڈ باجے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
  • مسٹر آبے اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم کرنے والوں میں گجرات کے گورنر او پی کوہلی، وزیر اعلی وجے روپانی، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو بگھانی، خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر اور چیف سکریٹری جے این سنگھ بھی شامل تھے۔
  • ہوائی اڈے کے احاطے ہی میں راس گربا پروگرام سے مہمانوں کو محظوظ کرایا گيا۔ جس کے بعد ابرآلود موسم میں دونوں لیڈران روڈ شو کرتے ہوئے سابرمتی آشرم کے لئے روانہ ہوگئے۔
  • شام کو مسٹر شینزو آبے نے سولہویں صدی کی قدیم مسجد سیدی سید نیجالی کا مشاہدہ کیا، جس کے پاس ہی واقع ریستوراں میں انہیں عشائیہ دیا گیا۔
  • دوروزہ دورے کے دوسرے دن کل وہ مسٹر مودی کے ساتھ یہاں سابرمتی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ممبئي-احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
  •  روڈ شو موقع پر دونوں نے ہندوستانی پوشاک زیب تن کررکھا تھا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر پروٹوکول توڑ کر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران، ملک کی 28 ریاستوں کے فنکاروں نے ان کے استقبال میں پروگرام پیش کیا۔

تازہ ترین تصاویر