راہل-اکھلیش کے روڈ شو میں امنڈ پڑا لوگوں کا جم غفیر: دیکھیں تصویریں

Mar 05, 2017 12:05 AM IST
1 of 7
  • اترپردیش کے وارانسی میں آج سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اور  وزیر اعلی اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ ڈمپل یادو اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے انتخابی "روڈ شو  'میں لوگوں کاجم غفیر نظر آیا۔

    اترپردیش کے وارانسی میں آج سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اور وزیر اعلی اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ ڈمپل یادو اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے انتخابی "روڈ شو 'میں لوگوں کاجم غفیر نظر آیا۔

  • ضلع ہیڈکوارٹر کے پاس کچہری علاقے میں واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکے مجسمے پر گلہائے عقیدت  پیش کرنے کے ساتھ روڈ شو شروع ہوا۔اتحاد کے لیڈران نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ مقررہ  وقت سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد کچہری سے گودوليا کیلئے روڈ شو شروع کیا۔ راستے میں دونوں  رہنماؤں کے استقبال میں ہزاروں لوگ جگہ جگہ کھڑے نظر آئے۔

    ضلع ہیڈکوارٹر کے پاس کچہری علاقے میں واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے ساتھ روڈ شو شروع ہوا۔اتحاد کے لیڈران نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ مقررہ وقت سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد کچہری سے گودوليا کیلئے روڈ شو شروع کیا۔ راستے میں دونوں رہنماؤں کے استقبال میں ہزاروں لوگ جگہ جگہ کھڑے نظر آئے۔

  • ہزاروں کی تعداد میں مکانوں کی چھتوں اور چوکا گھاٹ فلائی اوور پر کھڑے ہو کر اپنے رہنماؤں کی  ایک جھلک حاصل کرنے کے لئے انتظار کرتے نظر آئے۔ روڈ شو کی راہ میں ووٹروں کو رجھانے والے انتخابی گانے، نغمے "یوپی کو یہ ساتھ پسند ہے" پر ان کے حامی جھومتے نظر آئے۔ کئی مقامات پر لوگ دونوں رہنماؤں پر پھولوں کی بارش کرتے بھی دکھائی دئے ۔

    ہزاروں کی تعداد میں مکانوں کی چھتوں اور چوکا گھاٹ فلائی اوور پر کھڑے ہو کر اپنے رہنماؤں کی ایک جھلک حاصل کرنے کے لئے انتظار کرتے نظر آئے۔ روڈ شو کی راہ میں ووٹروں کو رجھانے والے انتخابی گانے، نغمے "یوپی کو یہ ساتھ پسند ہے" پر ان کے حامی جھومتے نظر آئے۔ کئی مقامات پر لوگ دونوں رہنماؤں پر پھولوں کی بارش کرتے بھی دکھائی دئے ۔

  •  کئی مقامات پر بڑی تعداد میں خواتین اور نوجوان اپنے چہیتے لیڈروں کو دیکھنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔ کانگریس ایس پی اتحاد کے انتخابی نشان والے ٹی شرٹ پہنے بڑی تعداد میں نوجوان نعرے لگا رہے تھے۔  مکانوں کی چھتوں پر کھڑے لوگ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے پرچم لہراتے نظر آئے۔

    کئی مقامات پر بڑی تعداد میں خواتین اور نوجوان اپنے چہیتے لیڈروں کو دیکھنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔ کانگریس ایس پی اتحاد کے انتخابی نشان والے ٹی شرٹ پہنے بڑی تعداد میں نوجوان نعرے لگا رہے تھے۔ مکانوں کی چھتوں پر کھڑے لوگ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے پرچم لہراتے نظر آئے۔

  • روڈ شو چوکا گھاٹ پر پہنچا تو کسی نے بھیڑ پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئیں اور کچھ وقت کے لئے بھگدڑ جیسے حالات پیدا ہوگئے۔ پولیس نے تیاری کے ساتھ صورت حال پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔

    روڈ شو چوکا گھاٹ پر پہنچا تو کسی نے بھیڑ پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئیں اور کچھ وقت کے لئے بھگدڑ جیسے حالات پیدا ہوگئے۔ پولیس نے تیاری کے ساتھ صورت حال پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔

  • ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پتھراؤ کرنے کے الزام میں کچھ نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ "یوپی وکاس رتھ" پر سوار اتحاد کے رہنما کچہری، ندیسر، چوکا گھاٹ، گول گڈا، پيلي كوٹھي، وشویشورگج اور میداگن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پتھراؤ کرنے کے الزام میں کچھ نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ "یوپی وکاس رتھ" پر سوار اتحاد کے رہنما کچہری، ندیسر، چوکا گھاٹ، گول گڈا، پيلي كوٹھي، وشویشورگج اور میداگن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

  • اتحاد کے رہنما میداگن واقع ٹاؤن ہال میں مہاتما گاندھی کے مجسمےپر عقیدت کے پھول چڑھائیں گے۔ یہاں روڈ شو بلانالا، نيچي باغ، چوک ہوتے ہوئے گودوليا پر گرجا گھر چوراہے پر پہنچے گا، جہاں دونوں رہنما انقلابی سردار ادھم سنگھ کی مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ یہیں روڈ شو کا اختتام ہو گا۔

    اتحاد کے رہنما میداگن واقع ٹاؤن ہال میں مہاتما گاندھی کے مجسمےپر عقیدت کے پھول چڑھائیں گے۔ یہاں روڈ شو بلانالا، نيچي باغ، چوک ہوتے ہوئے گودوليا پر گرجا گھر چوراہے پر پہنچے گا، جہاں دونوں رہنما انقلابی سردار ادھم سنگھ کی مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ یہیں روڈ شو کا اختتام ہو گا۔

  • ضلع ہیڈکوارٹر کے پاس کچہری علاقے میں واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکے مجسمے پر گلہائے عقیدت  پیش کرنے کے ساتھ روڈ شو شروع ہوا۔اتحاد کے لیڈران نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ مقررہ  وقت سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد کچہری سے گودوليا کیلئے روڈ شو شروع کیا۔ راستے میں دونوں  رہنماؤں کے استقبال میں ہزاروں لوگ جگہ جگہ کھڑے نظر آئے۔
  • ہزاروں کی تعداد میں مکانوں کی چھتوں اور چوکا گھاٹ فلائی اوور پر کھڑے ہو کر اپنے رہنماؤں کی  ایک جھلک حاصل کرنے کے لئے انتظار کرتے نظر آئے۔ روڈ شو کی راہ میں ووٹروں کو رجھانے والے انتخابی گانے، نغمے "یوپی کو یہ ساتھ پسند ہے" پر ان کے حامی جھومتے نظر آئے۔ کئی مقامات پر لوگ دونوں رہنماؤں پر پھولوں کی بارش کرتے بھی دکھائی دئے ۔
  •  کئی مقامات پر بڑی تعداد میں خواتین اور نوجوان اپنے چہیتے لیڈروں کو دیکھنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔ کانگریس ایس پی اتحاد کے انتخابی نشان والے ٹی شرٹ پہنے بڑی تعداد میں نوجوان نعرے لگا رہے تھے۔  مکانوں کی چھتوں پر کھڑے لوگ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے پرچم لہراتے نظر آئے۔
  • روڈ شو چوکا گھاٹ پر پہنچا تو کسی نے بھیڑ پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئیں اور کچھ وقت کے لئے بھگدڑ جیسے حالات پیدا ہوگئے۔ پولیس نے تیاری کے ساتھ صورت حال پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔
  • ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پتھراؤ کرنے کے الزام میں کچھ نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ "یوپی وکاس رتھ" پر سوار اتحاد کے رہنما کچہری، ندیسر، چوکا گھاٹ، گول گڈا، پيلي كوٹھي، وشویشورگج اور میداگن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
  • اتحاد کے رہنما میداگن واقع ٹاؤن ہال میں مہاتما گاندھی کے مجسمےپر عقیدت کے پھول چڑھائیں گے۔ یہاں روڈ شو بلانالا، نيچي باغ، چوک ہوتے ہوئے گودوليا پر گرجا گھر چوراہے پر پہنچے گا، جہاں دونوں رہنما انقلابی سردار ادھم سنگھ کی مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ یہیں روڈ شو کا اختتام ہو گا۔

تازہ ترین تصاویر