تصاویر : بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش، مسحور کن ہوا وادی کشمیر کا نظارہ

Dec 20, 2017 06:09 PM IST
1 of 8
  •  وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دریں اثنا دارالحکومت سری نگر سمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم مطلع ابرآلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری جبکہ دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وادی میں بدھ کو دن بھر مطلع ابرآلود رہا۔

    وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دریں اثنا دارالحکومت سری نگر سمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم مطلع ابرآلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری جبکہ دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وادی میں بدھ کو دن بھر مطلع ابرآلود رہا۔

  • محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والی ہواؤں کا اثر خطہ میں برقرار ہے اور اس کے نتیجے میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کہیں کہیں بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست میں جمعہ کے روز سے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والی ہواؤں کا اثر خطہ میں برقرار ہے اور اس کے نتیجے میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کہیں کہیں بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست میں جمعہ کے روز سے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

  • خطہ لداخ کا لیہہ گذشتہ رات ریاست کی سرد ترین مقام ثابت ہوئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    خطہ لداخ کا لیہہ گذشتہ رات ریاست کی سرد ترین مقام ثابت ہوئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  • شمالی کشمیر واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں برفیلی ڈھلانوں پر پہلے سے ہی دو سے چار فٹ برف جمع ہے، میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف باری ہوئی ہے۔

    شمالی کشمیر واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں برفیلی ڈھلانوں پر پہلے سے ہی دو سے چار فٹ برف جمع ہے، میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف باری ہوئی ہے۔

  • گلمرگ وادی میں منفی 5 اعشاریہ 2 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام ثابت ہوئی۔ گلمرگ سے ایک ہوٹل مالک نے بتایا ’یہاں برف باری کا سلسلہ گذشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ یہاں پہنچنے والے سیاح گرتی ہوئی برف سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں‘۔

    گلمرگ وادی میں منفی 5 اعشاریہ 2 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام ثابت ہوئی۔ گلمرگ سے ایک ہوٹل مالک نے بتایا ’یہاں برف باری کا سلسلہ گذشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ یہاں پہنچنے والے سیاح گرتی ہوئی برف سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں‘۔

  • انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی بھاری برف باری کے بعد گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔ شمالی کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں بشمول ایل او سی کے نزدیک واقع علاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی بھاری برف باری کے بعد گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔ شمالی کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں بشمول ایل او سی کے نزدیک واقع علاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔

  • سری نگر اور وادی کے دوسری میدانی علاقوں میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہوئی۔ سری نگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 2 اعشاریہ 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ تھا۔ جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام پہلگام میں کبھی بارش تو کبھی برف باری کا سلسلہ بدھ کی علی الصبح سے جاری ہے۔

    سری نگر اور وادی کے دوسری میدانی علاقوں میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہوئی۔ سری نگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 2 اعشاریہ 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ تھا۔ جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام پہلگام میں کبھی بارش تو کبھی برف باری کا سلسلہ بدھ کی علی الصبح سے جاری ہے۔

  • پہلگام میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر اعشاریہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلگام کے بالائی حصوں بشمول پوتر امرناتھ گھپا اور اس سے ملحقہ علاقوں شیش ناگ، مہا گنس، پسو ٹاپ اور پنج ترنی میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔

    پہلگام میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر اعشاریہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلگام کے بالائی حصوں بشمول پوتر امرناتھ گھپا اور اس سے ملحقہ علاقوں شیش ناگ، مہا گنس، پسو ٹاپ اور پنج ترنی میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔

  • محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والی ہواؤں کا اثر خطہ میں برقرار ہے اور اس کے نتیجے میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کہیں کہیں بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست میں جمعہ کے روز سے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔
  • خطہ لداخ کا لیہہ گذشتہ رات ریاست کی سرد ترین مقام ثابت ہوئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
  • شمالی کشمیر واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں برفیلی ڈھلانوں پر پہلے سے ہی دو سے چار فٹ برف جمع ہے، میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف باری ہوئی ہے۔
  • گلمرگ وادی میں منفی 5 اعشاریہ 2 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام ثابت ہوئی۔ گلمرگ سے ایک ہوٹل مالک نے بتایا ’یہاں برف باری کا سلسلہ گذشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ یہاں پہنچنے والے سیاح گرتی ہوئی برف سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں‘۔
  • انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی بھاری برف باری کے بعد گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔ شمالی کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں بشمول ایل او سی کے نزدیک واقع علاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔
  • سری نگر اور وادی کے دوسری میدانی علاقوں میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہوئی۔ سری نگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 2 اعشاریہ 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ تھا۔ جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام پہلگام میں کبھی بارش تو کبھی برف باری کا سلسلہ بدھ کی علی الصبح سے جاری ہے۔
  • پہلگام میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر اعشاریہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلگام کے بالائی حصوں بشمول پوتر امرناتھ گھپا اور اس سے ملحقہ علاقوں شیش ناگ، مہا گنس، پسو ٹاپ اور پنج ترنی میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔

تازہ ترین تصاویر