مالیگاؤں میں اردو کتاب میلے کا آغاز، پہلے ہی دن کتابیں خریدنے کے لئے بھیڑ امڈ پڑی

Nov 11, 2017 01:07 PM IST
1 of 5
  • مالیگائوں اُردو کتاب میلہ کا افتتاح کل  شام ۴؍ بجے مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی دُعا کے ذریعے کیا گیا ۔ تقریب افتتاح میں دانشور و محقق شمیم طارق نےکہا کہ آج اہالیانِ مالیگاؤں نے ایک نئی تاریخ رقم کرکے دُنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اپنی زبان اپنی تہذیب اور اپنی ثقافت کے تحفظ کیلئے اہل اُردو کیا کچھ کرسکتے ہیں ۔

    مالیگائوں اُردو کتاب میلہ کا افتتاح کل شام ۴؍ بجے مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی دُعا کے ذریعے کیا گیا ۔ تقریب افتتاح میں دانشور و محقق شمیم طارق نےکہا کہ آج اہالیانِ مالیگاؤں نے ایک نئی تاریخ رقم کرکے دُنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اپنی زبان اپنی تہذیب اور اپنی ثقافت کے تحفظ کیلئے اہل اُردو کیا کچھ کرسکتے ہیں ۔

  •  اُنھوں نے کہا کہ مالیگاؤں کے بُک پبلشرس کی جرات بھی قابلِ رشک ہے کہ اُردو کتابوں کی اشاعت کے ذریعے وہ ایک بڑی مِلّی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں ۔ شمیم طارق نے یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں کے اہلِ اُردو کا جوشِ جنوں بتا رہا ہے کہ اُردو زبان آج بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہے ۔

    اُنھوں نے کہا کہ مالیگاؤں کے بُک پبلشرس کی جرات بھی قابلِ رشک ہے کہ اُردو کتابوں کی اشاعت کے ذریعے وہ ایک بڑی مِلّی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں ۔ شمیم طارق نے یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں کے اہلِ اُردو کا جوشِ جنوں بتا رہا ہے کہ اُردو زبان آج بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہے ۔

  • مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ اُردو کتاب میلہ کا انعقاد سرکاری امداد کے بغیر کرکے اُردو میڈیا سینٹرنے اُردو والوں کو ایک قابل تقلید پیغام دیا ہے ۔ ڈاکٹر سعید فارانی نے دعویٰ کیا کہ جب تک اُردو قبیلے میں اُردو میڈیا سینٹر کے محبان زبان و ادب زندہ ہیں اُردو بھی زندہ رہے گی۔ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں شامل مہمانان کا استقبال کنوینر یوسف ترجمان ،اسمعیل شیخ ، ظہور خان ، رشید سیّد، شہزاد اختر وغیرہ نے کیا۔

    مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ اُردو کتاب میلہ کا انعقاد سرکاری امداد کے بغیر کرکے اُردو میڈیا سینٹرنے اُردو والوں کو ایک قابل تقلید پیغام دیا ہے ۔ ڈاکٹر سعید فارانی نے دعویٰ کیا کہ جب تک اُردو قبیلے میں اُردو میڈیا سینٹر کے محبان زبان و ادب زندہ ہیں اُردو بھی زندہ رہے گی۔ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں شامل مہمانان کا استقبال کنوینر یوسف ترجمان ،اسمعیل شیخ ، ظہور خان ، رشید سیّد، شہزاد اختر وغیرہ نے کیا۔

  • مالیگاؤں شہر میں پانچ دنوں تک چلنے والے اس کتاب میلے میں ہندوستان کے سبھی بک پبلیشرس کی کتابیں بک اسٹالوں پر فروخت کرنے کے لئے رکھی گئی ہیں ۔

    مالیگاؤں شہر میں پانچ دنوں تک چلنے والے اس کتاب میلے میں ہندوستان کے سبھی بک پبلیشرس کی کتابیں بک اسٹالوں پر فروخت کرنے کے لئے رکھی گئی ہیں ۔

  • اس کتاب میلے کا انعقاد مالیگاؤں شہر کی اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے وسیع میدان پر کیا گیا ہے ۔

    اس کتاب میلے کا انعقاد مالیگاؤں شہر کی اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے وسیع میدان پر کیا گیا ہے ۔

  •  اُنھوں نے کہا کہ مالیگاؤں کے بُک پبلشرس کی جرات بھی قابلِ رشک ہے کہ اُردو کتابوں کی اشاعت کے ذریعے وہ ایک بڑی مِلّی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں ۔ شمیم طارق نے یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں کے اہلِ اُردو کا جوشِ جنوں بتا رہا ہے کہ اُردو زبان آج بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہے ۔
  • مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ اُردو کتاب میلہ کا انعقاد سرکاری امداد کے بغیر کرکے اُردو میڈیا سینٹرنے اُردو والوں کو ایک قابل تقلید پیغام دیا ہے ۔ ڈاکٹر سعید فارانی نے دعویٰ کیا کہ جب تک اُردو قبیلے میں اُردو میڈیا سینٹر کے محبان زبان و ادب زندہ ہیں اُردو بھی زندہ رہے گی۔ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں شامل مہمانان کا استقبال کنوینر یوسف ترجمان ،اسمعیل شیخ ، ظہور خان ، رشید سیّد، شہزاد اختر وغیرہ نے کیا۔
  • مالیگاؤں شہر میں پانچ دنوں تک چلنے والے اس کتاب میلے میں ہندوستان کے سبھی بک پبلیشرس کی کتابیں بک اسٹالوں پر فروخت کرنے کے لئے رکھی گئی ہیں ۔
  • اس کتاب میلے کا انعقاد مالیگاؤں شہر کی اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے وسیع میدان پر کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین تصاویر