عالم یوم خواتین : بھیونڈی میں خواتین نے نکالی بائیک ریلی ، دیکھیں تصاویر
عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھیونڈی اسٹیڈیم میں بھیونڈی پولیس کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
بھیونڈی میں یوم خواتین کی اس تقریب میں سماج کے ہرطبقہ کی خواتین نے ، جس میں ڈاکٹر، ایڈوکیٹ، سماجی کارکن، ٹیچر، گھریلو خاتون شامل ہیں، حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یوم خواتین ہمارے لئے کسی عید یا دیوالی جیسے تہوار سے کم نہیں ہے۔
اس موقع پر خواتین کی اسٹیڈیم سے لے کر دھامنکر وشہر کے مختلف علاقوں سے گھومتے ہوئے چیلنج گراؤنڈ پر ریلی اختتام پذیر ہوئی ۔
پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام پر خواتین نے خوشی کا اظہارکیا ۔
خواتین نے کہا کہ ’ بیٹی بچاؤ دیش بچاؤ تو ہے ہی ، لیکن بیٹیوں نے ہی ملک کو بچایا ہے ۔
پولیس کے متعلق خواتین نے کہا کہ پولیس ان کی محافظ ہے۔
خواتین نے مزید کہا کہ پولیس والے ان کے بھائی ہیں اور پولیس نے خواتین کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا ہے ۔
اس دوران خواتین نے سیلفی بھی لی۔
خواتین نے بھیونڈ ی پولیس کا شکریہ ادا کیا
بھیونڈی کے ڈی سی پی منوج پاٹل نے آئے ہوئے مہمانان و خواتین کا شکریہ ادا کیا ۔