ہوم |   پرائیویسی پالیسی

پرائیویسی پالیسی

پرائیویسی پالیسی ویب18 معلومات کی رازداری کے تحفظ کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور آپ ہمیں جو معلومات فراہم کریں گے وہ اسے احتیاط اور حفاظت کے ساتھ رکھے گی۔

یہ پرائیویسی پالیسی کس چیز کا احاطہ کرتی ہے ، یہ پالیسی آپ کو بتاتی ہے کہ ویب18 آپ سے کس طرح معلومات اکٹھا کرتی ہے، ہم کس طرح اس کی حفاظت کرتے ہیں اور کس طرح اسے استعمال کرتے اور ان تمام ذاتی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں جو آپ ویب18 کی سائٹیں ("سائٹیں") استعمال کرتے وقت فراہم کرتے ہیں، سوائے اس کے کہ متعلقہ ویب سائٹ پر بصورت دیگر صراحت کی گئی ہو جہاں کوئی دوسری پرائیویسی پالیسی پیش کی گئی ہو۔ یہ پالیسی ان کمپنیوں کے مشاغل پر لاگو نہیں ہوتی ہے جو ویب18 کی ملکیت یا اس کے زیر اختیار نہیں ہیں یا ان لوگوں پر جو ویب18 کے زیر ملازمت یا زیر انتظام نہیں ہیں۔

معلومات اکٹھا کرنے کا عمل اور استعمال، ہم ذاتی رازداری کے تئیں ہر وزٹر کے حق کا احترام کرتے ہیں۔ اس ضمن میں، ہم اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ اسی طریقہ سے معلومات اکٹھا کرتے اور استعمال کرتے ہیں جیسا کہ اس پرائیویسی پالیسی میں واضح کیا گیا ہے۔ یہ بیان تنہا اسی معلومات پر لاگو ہوتا ہے جو News18.com پر اکٹھا کی جاتی ہے۔

ہم آپ سے ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کئی طریقوں سے اکٹھا کریں گے جس میں شامل ہیں آپ سے اس وقت براہ راست جب آپ سائٹوں پر اندراج کرتے ہیں، ویب18 کی دیگر خدمات استعمال کرتے ہیں، مقابلوں یا انعامی قرعہ اندازی میں حصہ لیتے ہیں، ہماری سائٹوں پر نیویگیٹ کرتے ہیں یا ہماری طرف سے کی جانے والی مواصلات کا جواب دیتے ہیں۔ ویب18 ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات تیسرے فریقوں جیسے ہماری متعلقہ کمپنیوں، ہمارے شرکاء کار اور عوامی طور پر دستیاب ذرائع معلومات سے بھی وصول کر سکتی ہے۔

وہ چیزیں درج ذیل ہیں جو ہم عام طور پر آپ کے بارے میں اکٹھا کرتے ہیں تاکہ ہمیں آپ کو ہماری خدمات فراہم کرنے میں، جہاں ہم کر سکتے ہیں، مدد ملے: • ذاتی اوصاف، نام، پتہ، جنس، تاریخ پیدائش، ای میل، ٹیلیفون نمبر اور خدمت کی تفصیلات؛ • اس بارے میں معلومات کہ آپ ہماری ویب سائٹ کس طرح استعمال کرتے ہیں، جس میں شامل ہیں آپ کے ڈومین کے نام کی تفصیلات اور انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس، آپریٹنک سسٹم، براؤزر، کوکیز، کسی صفحہ یا مواد پر صرف کردہ وقت اور وہ روٹ جو آپ نے صفحات کے مابین نیویگیٹ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے؛ • وقت وقت سے، دیگر معلومات تاکہ ہمیں آپ کو بہتر مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے۔

اگر آپ ہمیں کوئی خاص معلومات نہ فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کو کوئی مخصوص معلومات نہ فراہم کر سکیں۔ ویب18 آپ کے براؤزر سے ہمارے سرور کے گوشوارہ میں خود کار طور پر بھی معلومات وصول کرتی اور ریکارڈ کرتی ہے جس میں شامل ہیں IP ایڈریس، ویب18! کوکی کی معلومات اور وہ صفحہ جس کی آپ نے فرمائش کی ہے۔

اس کے علاوہ، جب آپ ویب18 کی خدمات استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی کچھ ذاتی معلومات عام کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ذاتی معلومات آن لائن پوسٹ کرتے ہیں جو عوام کے لئے قابل رسائی ہے تو جواب میں آپ کو بے طلب پیغامات موصول ہو سکتے ہیں اور ویب18 اس قسم کی معلومات کے استعمال یا غلط استعمال کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگی۔ آپ کی ذاتی معلومات کے خاص استعمال ہیں آپ کی شناخت کی تصدیق کرنا؛ ہماری خدمات کی فراہمی میں مدد دینا؛ ان خدمات کا نظم کرنا؛ ویب سائٹ کے خاص حصوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ہماری خدمات کی نظر ثانی کرنا اور انہیں بہتر بنانا؛ ہماری سائٹ پر آپ کے وزٹ کو مشخص کرنا؛ مقابلے اور گیم چلانا اور اشتہار دہی اور آمدنی پیدا کرنے والے دیگر اعمال کے ضمن میں مدد دینا۔ جو معلومات ہم اکٹھا کرتے ہیں وہ وزٹرز کو پروگراموں، تبدیلیوں اور اس ویب سائٹ سے متعلق دیگر معلومات کے بارے میں بتانے کے لئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ جو معلومات ہم اکٹھا کرتے ہیں وہ تجارتی یا دیگر مقاصد کے لئے کبھی دیگر تنظیموں کے ساتھ نہیں بانٹی جاتی۔ یہ معلومات مارکیٹنگ کے لئے (جہاں آپ نے اس سے اتفاق کیا ہو) اور مارکیٹ کے تحقیقی مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے جس میں شامل ہیں داخلی شماریاتی مطالعے، ہماری خدمات کی فراہمی، انہیں بہتر بنانا اور مشخص کرنا اور ہماری مصنوعات اور خدمات کے بارے میں آپ کے پاس خبر نامے اور معلومات بھیجنا (جہاں آپ نے اس سے اتفاق کیا ہو)۔ ہم آپ سے متعلقہ معلومات کو آپ کی دلچسپیوں کا ایک خاکہ تیار کرنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں اپنے گاہکوں اور وزٹرز کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا، تاکہ ہم اپنی خدمات اور مارکیٹنگ کو مزید متعلق بنا سکیں۔ وہ معلومات جو ہم اس طریقہ سے استعمال کرتے ہیں ان میں شامل ہو سکتے ہیں: (i) آپ کے ذریعہ ویب18 کی اس یا دیگر ویب سائٹوں کے استعمال کے بارے میں معلومات؛ (ii) گھرانے کی درجہ بندی کی معلومات؛ (iii) ہماری طرف سے کی جانے والی مواصلات کے تئیں آپ کے جوابات؛ (iv) ویب18 گروپ کے دیگر حصوں کے ساتھ آپ کا تعامل؛ (v) وہ معلومات جو آپ کسی سائٹ پر اندراج کرتے وقت فراہم کرتے ہیں؛ (vi) کسٹمر سروے؛ (vii) ان دیگر کمپنیوں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات جہاں آپ نے انہیں یہ معلومات بانٹنے کی اجازت دی ہے۔ یہ معلومات جمع کرنے کے لئے ہم کئی تکنیکی طریقے استعمال کر سکتے ہیں جیسے کوکیز اور ویب بیکنز- ۔