کانگریس نے جاری کیا ویڈیو ٹیپ، یدی یورپا کے قریبی جناردن ریڈی نے کی رشوت کی پیشکش

May 19, 2018 02:34 AM IST | News18 Hindi
  • بنگلورو: کانگریس پارٹی نے جمعہ کو ایک سنسنی خیز آڈیو کلپ جاری کیا ہے، جس میں کانکنی مافیا جناردن ریڈی کانگریس کے ایک ممبراسمبلی کو وزیر بنانے کی لالچ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس آڈیو کلپ میں ریڈی بالمیکی طبقے کے ایک سینئر لیڈر رائے چور (دیہی) کے ممبراسمبلی باسن  گوڑا دڈّال سے بات کررہے ہیں۔ دڈّال پہلے باداورا شرمکرا رائے تھرا (بی ایس آر) کانگریس کے رکن تھے۔ یہ پارٹی ریڈی کے معاون بی شری راملو نے 2011 میں بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد بنائی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ کانکنی مافیا جناردن ریڈی یدی یورپا کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ آٖڈیو کلپ میں ریڈی بار بار دعوی کررہے ہیں کہ وہ پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کے ساتھ ممبراسمبلی کی ایک میٹنگ کرائیں گے۔ بات چیت کے دوران دڈّال کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اب پارٹی نہیں بدل سکتے ہیں کیونکہ کانگریس نے انہیں برے دور میں موقع دیا ہے۔   تاہم ریڈی زور دے کر کہتے ہیں کہ اگر وہ ان کا ساتھ دیں گے تو ان کا برا وقت ختم ہوجائے گا۔ ریڈی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے بہت کچھ کھودیا ہے، لیکن میں آپ کو بتارہا ہوں کہ آپ 100 گنا زیادہ ترقی کریں گے۔  آپ کو بتادیں کہ ہفتہ کی شام 4 بجے یدی یورپا کو فلورٹسٹ ہونا ہے۔ اس آڈیو کلپ نے بی جے پی کو شرمندہ کردیا ہے۔ مرکزی وزیر اور کرناٹک کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ آڈیو ٹیپ کانگریس کی گندی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں، ایسا اس لئے ہے کیونکہ ہمارے پاس لوگوں کا مینڈیٹ ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ان سی ڈی کو جاری کرنے کا مطلب ہے کہ کل کانگریس ہار جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیو