- news18 Urdu
- Last Updated: May 02, 2021 10:28 AM IST
- Urdu News18
West Bengal Tamil Nadu Assam Kerala Puducherry Assembly Election Result 2021: ملک کی 5 ریاستوں مغربی بنگال ، تمل ناڈو ،کیرالا ، آسام اور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات کے نتائج جاری ہیں۔ کورونا کے اس دور میں ہوئے الیکشن میں سب سے زیادہ چرچا مغربی بنگال انتخابات کی رہی۔ جہاں حکمراں ٹی ایم سی کو بی جے پی نے سخت مقابلہ دیا ہے۔ اس لڑائی میں داؤ پرممتا بنرجی کا سیاسی اقبال بھی ہے۔ کیونکہ نندی گرام میں ممتا کے پرانے ساتھی رہے سوبھیندو ادھیکاری ان کے سامنے ایک چیلنج بنے کھڑے ہیں۔ ایسے میں چناوی کھیل کا گرینڈ فنالے نندی گرام کا مقابلہ ہی ہوگا۔ اب شوبھیندو ادھیکاری کا نندی گرام سیٹ جیتنا اور ممتا بنرجی کو ہارنا اتنا اہم کیوں ہے سوال پیدا ہو رہے ہیں۔؟
بات کریں تازہ رجحان جو ابھی چل رہے ہیں ان میں ترنمول کانگریس کو اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔ ٹی ایم 165 سیٹوں پر آگے ہے اور بی جے پی 115 سیٹوں، کانگریس 6 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ۔ وہیں نندی گرام سیٹ پر ممتا بنرجی بی جے پی شوبھندو ادھیکاری سے 7,000 سے زائد ووٹوں سے پیچھے رہی ہیں۔ کیرالہ اقتداری لیفٹ کو اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔ وہیں آسام میں بھی بی جے نے لیڈ بنا رکھی ہے۔
کیرالہ کے بارے میں بات کریں تو ، پنارائی وجین کی پارٹی ایل ڈی ایف دوبارہ حکومت تشکیل دے سکتی ہے ، تمام ایگزٹ پول اس کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کو اقتدار ملنے کا امکان ہے