ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ آج علی الصبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ انکاونٹر اُس وقت شروع ہوا، جب سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر مارول گاؤں کا محاصرہ کیا۔
مرکزی حکومت نے پہلی بار سیب کے میوے کو آپریشن گرین اسکیم کے زُمرے میں لائی ہے۔ جموں کشمیرکو یوٹی کا درجہ دینے کے بعد مرکزی حکومت وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو مزید فروغ دینےکے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی یہ ایک اچھی پہل مانی جارہی ہے۔
ٹیم کے انچارج ڈاکٹر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری دفاتر میں ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں محکمہ صحت کی جانب سے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ریپڈ ٹیسٹ کا پروگرام چلایا جائے گا۔
وادی کشمیر میں میوہ صنعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے ۔ سیب کی اعلی کوالیٹی کے لیے جہاں کشمیر کو پوری دُنیا میں جانا جاتا ہے ۔ وہیں صنعت کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کئےجارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مُطابق ۔ ٹیکنہ پلوامہ کے میوہ باغات میں گُذشتہ روز کو بعد دوپہر فوج کی 55RR نے سی آر پی ایف کے اعلاوہ پولیس کے ساتھ مل کر میوہ باغات میں ملی ٹنٹوں کی موجود گی پر آپریشن شروع کیا تھا۔
پلوامہ کے میوہ باغات میں یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی، جب فورسیز کی گشتی پارٹی ٹیکنہ اور اس کے ملحقہ دیہات کے میوہ باغات میں گشت کر رہی تھی۔
ہند ۔ چین کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران PUBG کے علاوہ دیگر ایک سو سے زائد چینی ایپ پر ہندوستان میں پابندی عاید کرنے کے فیصلہ کا عام لوگوں کے علاوہ سماجی کارکُنان نے بھی خیرمقدم کیا ہے ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ شعیب نے انکاونٹر کے دوران ہمت کا کام کرکے فورسیز کے سامنے خود سپردگی کی ۔ اس کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کی راہ اختیار کرنے والے کئی ایسے نوجوان ہیں جوکہ واپس گھر لوٹنا چاہتے ہیں ۔ تاہم دہشت گرد ان کو ڈرا دھمکا کراپنے ساتھ رکھے ہوئے ہیں ۔
رواں برس بھی حال ہی میں وادی کی دیگر فروٹ منڈیوں کی طرح ہی ضلع پلوامہ کی میگا فروٹ منڈی میں بھی سیب اور ناشپاتی کا کاروبار تقریبا ڈیڑھ سال کے بعد شروع ہوا ۔ لیکن سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے پلوامہ کی فروٹ منڈی میں بھی میوے کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہے۔
کربلا کے کمسن شہید کی یاد میں گانگو کے بچوں نے مختلف مقامات اور گھروں میں عزاداری کی چھوٹی چھوٹی محفلیں منعقد کیں جس میں بچوں نے نوحہ خوانی کرکے کربلا کے ننھے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں روزانہ کورونا کے کیس مثبت سامنے آرہے ہیں۔ کورونا کیسوں میں اب ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے آفس کے ملازم اور میونسپل کمیٹی پلوامہ کا ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل ہے۔
ضلع سے وابستہ میوہ کاشتکاروں اور اس سے منسلک تاجروں نے فروٹ منڈیوں کو کھولنے کے لیے کافی جدوجہد کی جس پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے فروٹ منڈیوں میں کاروبار کی بحالی کو منظوری دے دی ہے۔
ارشاد احمد شیخ نامی 24 سالہ مزدور اپنی کشتی پر دوسرے مزدوروں کے ساتھ مل کر دریا سے ریت نکال رہا تھا اور اسی دوران اُس کا پاوں کشتی سے پھیسل گیا اور وہ دریا میں گر پڑا ۔
ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ علاقہ میں کُچھ عرصہ قبل حکومت نے کھیل کے میدان کا تعمیراتی کام تو شروع کیا ، لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر کام کو ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔
74 ویں یوم آزادی کی تقریب کے دوران پلوامہ کی پولیس لائنز میں یوم آزادی کی تقریب میں مرحوم ڈاکٹر اشرف میرکو یاد کرکے شاندار خراج عقیدت پیش کرکے اُس کو اعزاز سے نوازا گیا، جوکہ مرحوم ڈاکٹر محمد اشرف کے بیٹے نے حاصل کیا۔
شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے ذہن میں آتی ہیں ایسی باتیں، جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ
شادی شدہ خواتین پرکیوں فدا ہوتے ہیں لڑکے، جان لیں اس کے پیچھے کی یہ بڑی وجوہات
اس وجہ سے لڑکیاں خود سے چھوٹی عمر کے لڑکوں سے کر لیتی ہیں شادی ، ہوتے ہیں یہ فائدے