جی او سی نے کہا کہ آن لائن بھرتی کے لیے پاکستان کُچھ Apps کا استعمال کررہا ہے ۔ اُنہوں نے جموں میں حال ہی میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار ہوئے نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں بھی پاکستان کی ایجنسیوں نے آن لائن بھرتی کیا تھا ، جس کے بارے میں ان کے والدین کو بھی معلومات نہیں تھی ۔
سرنڈر کرنے والے ملیٹنٹوں کی شناخت لیلہ ہارا کاکہ پورہ پلوامہ عقیل احمد لون اور واصورہ پلوامہ کے روف شیخ کے بطور ہوئی ہے ۔ دونوں کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفل اور کُچھ ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
مبینہ دہشت گردوں نے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں آج شام کو سابق دہشت گرد تنویر احمد صوفی پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ آج شام کو کاکہ پورہ پلوامہ کے رہنے والے تنویر احمد صوفی پر قریب سے اُس وقت دہشت گردوں نے گولی ماری، جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آرہا تھا۔
وادی کشمیر کی معیشت میں سیاحتی شعبے کے ساتھ ساتھ میوہ صنعت ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے ۔ میوہ صنعت سے وابستہ افراد آج کل عجیب پریشانی میں مبتلا ہو گئےہیں۔ سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ پر سیب کی ٹرکوں کو روکنے سے سیب کی کوالٹی متاثر ہونے کے ساتھ ہی میوہ صنعت سے جُڑے افراد کو بھاری مالی نُقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
قصبہ میں دھماکے اور گولیاں کُچھ دیر تک چلنے سے ژاٹہ پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کافی سنسنی پھیل گئی۔ تاہم اس دہشت گردانہ حملے میں کوئی جانی نُقصان نہیں ہوا ہے ۔
میوہ کاشتکاروں کا مطالبہ ہے کہ اس بار حکومت سی گریڈ سیب کے میوے کے لیے اسکیم کو رائج کرے تاکہ فروٹ منڈیوں میں صرف اے اور بی سیب میوہ ہی ملک کی مختلف منڈیوں کو بھیجا جائے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سی مقامی فروٹ منڈیوں سے سی گریڈ سیب کو ملک کی مختلف منڈیوں کو فراہم کرنے سے اے اور بی کی قیمتوں میں بھی کمی آرہی ہے۔
ضلع پلوامہ کے مارول علاقہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ جھڑپ میں دو آرمی جوان ہوئے زخمی ہیں ۔
ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ آج علی الصبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ انکاونٹر اُس وقت شروع ہوا، جب سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر مارول گاؤں کا محاصرہ کیا۔
ٹیم کے انچارج ڈاکٹر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری دفاتر میں ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں محکمہ صحت کی جانب سے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ریپڈ ٹیسٹ کا پروگرام چلایا جائے گا۔
وادی کشمیر میں میوہ صنعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے ۔ سیب کی اعلی کوالیٹی کے لیے جہاں کشمیر کو پوری دُنیا میں جانا جاتا ہے ۔ وہیں صنعت کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کئےجارہے ہیں ۔
ہند ۔ چین کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران PUBG کے علاوہ دیگر ایک سو سے زائد چینی ایپ پر ہندوستان میں پابندی عاید کرنے کے فیصلہ کا عام لوگوں کے علاوہ سماجی کارکُنان نے بھی خیرمقدم کیا ہے ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ شعیب نے انکاونٹر کے دوران ہمت کا کام کرکے فورسیز کے سامنے خود سپردگی کی ۔ اس کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کی راہ اختیار کرنے والے کئی ایسے نوجوان ہیں جوکہ واپس گھر لوٹنا چاہتے ہیں ۔ تاہم دہشت گرد ان کو ڈرا دھمکا کراپنے ساتھ رکھے ہوئے ہیں ۔
رواں برس بھی حال ہی میں وادی کی دیگر فروٹ منڈیوں کی طرح ہی ضلع پلوامہ کی میگا فروٹ منڈی میں بھی سیب اور ناشپاتی کا کاروبار تقریبا ڈیڑھ سال کے بعد شروع ہوا ۔ لیکن سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے پلوامہ کی فروٹ منڈی میں بھی میوے کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہے۔
کربلا کے کمسن شہید کی یاد میں گانگو کے بچوں نے مختلف مقامات اور گھروں میں عزاداری کی چھوٹی چھوٹی محفلیں منعقد کیں جس میں بچوں نے نوحہ خوانی کرکے کربلا کے ننھے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ضلع سے وابستہ میوہ کاشتکاروں اور اس سے منسلک تاجروں نے فروٹ منڈیوں کو کھولنے کے لیے کافی جدوجہد کی جس پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے فروٹ منڈیوں میں کاروبار کی بحالی کو منظوری دے دی ہے۔
شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے ذہن میں آتی ہیں ایسی باتیں، جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ
شادی شدہ خواتین پرکیوں فدا ہوتے ہیں لڑکے، جان لیں اس کے پیچھے کی یہ بڑی وجوہات
اس وجہ سے لڑکیاں خود سے چھوٹی عمر کے لڑکوں سے کر لیتی ہیں شادی ، ہوتے ہیں یہ فائدے