بھوپال زمین تنازعہ میں نیا موڑ آج اس وقت آگیا جب عرضی گزار محمد سلیمان کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے ایم پی اسٹیٹ وقف ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جنوری کی تاریخ سماعت کے لئے مقرر کردی۔
ہنومان گنج ، ٹیلہ جمالپورا اور گوتم نگر تھانہ میں کرفیو کا نفاذ ہے تو شہر کے باقی تھانوں میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ جاری ہے۔ کلکٹر بھوپال اویناش لاوانیا کی جانب سے جاری احکام میں آئیندہ احکام تک کے لئے شہر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سو سائٹی کے ذریعہ بلا لحا ظ قوم و ملت سبھی ضرورتمند خواتین کو سلائی کڑھانی کے ہنر آراستہ کرنے کے لئے پہلے انہیں ماہرین کی نگرانی میں تربیت دی گئی اور جب وہ ہنر سے آراستہ ہوگئیں تو انہیں اپنا کاروبار کرنے کے لئے مفت مشینیں بھی تقسیم کی گئیں۔
مدھیہ پردیش حکومت نے حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر اٹل بہاری وجپئی جنکشن رکھنے کی تجویز محکمہ ریلوے کو بھیج دی ہے ۔ حکومت کی تجویز پر مسلم سماجی تنظیموں کے ساتھ دانشوروں نے بھی سخت مخالفت کی ہے۔
بھوپال میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے کام کرنے والی انجمنوں ،صحافیوں اور دانشوروں کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تاکہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ہوتے ہی منصوبہ بند طریقے سے زبان و ادب کے فروغ کی ریاستی سطح پر تحریک برپا کی جاسکے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع میں سال بھر تک مختلف موضوعات کے تحت سمینار کے انعقاد کا اعلان یونیورسٹی کی صدی تقریب کے موقع پر کیا گیا تھا۔
بھوپال کی تاریخی شاہجہانی عیدگاہ کی خستہ حالی اور جرائم پیشہ عناصر کو وہاں سے ہٹانے کو لیکر سماجی تنظیموں نے اپنی تحریک شروع کردی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں اردو اساتذہ کی تقرری پر سیاست جاری ہے۔ حالانکہ مدھیہ پردیش میں دوہزار تین سے اب تک کئی سرکاریں بدل گئیں اور سبھی سرکاروں نے اردو اساتذہ کی تقرری کو لیکر بڑی بڑی باتیں کیں مگر دوہزار تین کے بعد آج تک صوبہ میں اردو اساتذہ کی تقرری نہیں ہوسکی۔
مدھیہ پردیش میں کورونا کی وبائی بیماری بھلے ہی ابھی جاری ہو اور یومیہ طور پر سیکڑوں نئے کورونا مریض سامنے آرہے ہو مگر مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست کے سبھی کووڈ سینٹر کو بند کرنے کا احکام جاری کردیاہے۔ حکومت کے احکام کے خلاف نہ صرف سیاسی سطح پر بلکہ سماجی سطح پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے ۔
انور جلالپوری کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں بہت سے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ دوہزار سولہ میں یش بھارتی اور دوہزار اٹھارہ میں انہیں پدم شری کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔
قاضی ایکٹ کے نفاذ کے مطالبہ کو لے کر علمائے دین کے نمائندہ وفد نے ایم پی قاضی کمیٹی اور ایم پی علما بورڈ کے بینر تلے مدھیہ پردیش گورنر ہاؤس میں میمورنڈم پیش کیا۔
عام طور پر لوگ ڈاکٹر راحت اندور کو صرف ایک شاعر کی حیثت سے جانتے ہیں مگر راحت اندوری نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک مصور کی حیثیت سے شروع کیا تھا۔
مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت میں نئے سال میں مسلم سماج کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وقف قبرستانوں کو روشن کرنے کے ساتھ ناجائز قبضوں کو آزاد کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
مدھیہ پردیش کے اجین ،ادنور اور دموہ میں گزشتہ دو دنوں میں شر پسند عناصر نے تین شہروں کو نشانہ بنایا ہے ۔ شر پسند عناصر کے تشدد میں نہ صرف شہر کی پر امن فضا مخدوش ہوئی ، بلکہ عبادت گاہوں اورگھروں میں پتھر پھینکنے کے ساتھ بہت سے گھروں کو نذر آتش بھی کیاگیا ۔
حکومت کا ماننا ہے کہ علما کانفرنس کے انعقاد سے حکومت کی فلاحی اسکیموں کوعملی جامہ پہنانے اوراسے مسلم سماج میں گھر گھرپہنچانے میں مدد ملے گی ۔جب کہ مسلم تنظیمیں اسے حکومت کے فریب سے تعبیر کررہی ہیں۔
شادی کی خبروں کے درمیان اداکارہ مونی رائے نے کروایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ،فینس رہ گئے حیران
اداکارہ سنجیدہ شیخ نے پار کی بولڈنیس کی ساری حدیں ، کروایا ایسا فوٹو شوٹ ، مچ گیا ہنگامہ
خوبصورت سیلفی سے جیکلین فرنانڈیز نے جیتا مداحوں کا دل، دیکھیں وائرل تصاویر