وہیں مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں نے حکومت کے فیصلہ کے ہندستانی آئین کی خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے ملک کی سیکولر جمہوری روایت کے خلاف بھی تعبیر کیا ہے ۔
پورنیہ کے 10 طلبا کی چائلڈ ویلفیئر سینٹر سے اب گھر واپسی ہوگئی ہے۔ طلباکی گھر واپسی کو لے کر جمعیت علما مدھیہ پردیش اور سماجی تنظیموں کے ساتھ نیوز 18 اردو کی مہم مسلسل مہم کے بعد یہ کامیابی ملی ہے۔
کورونا قہر میں مالی مشکلات اور اپنے سرپرستوں سے محروم ہوئے طلبا کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔
حج 2022 میں خادم الحجاج کی ناقص کارکردگی اور سرکاری رقم کے بیجا استعمال کے معاملے سے متعلق تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ سماجی تنظیموں نے بھوپال کلکٹر کو میمورنڈم دیتے ہوئے سفرحج کے دوران ناقص کارکردگی کرنے والے خادم الحجاج سے سرکاری رقم واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خادم الحجاج کی ناقص کارکردگی سے نہ صرف حجاج کرام ناراض ہیں بلکہ اب سماجی تنظیموں نے بھی خادم الحجاج کے خلاف محاذ کھول کر حکومت سے سرکاری اخراجات پر جانے والے خادم الحجاج سے سفر حج کی رقم واپس لینے کا مطالبہ شروع کردیا ہے ۔
مدھیہ پردیش وقف بورڈکو 2018 کے بعد اب نئے عہدیدار ملیں گے۔ شوکت محمد خان کی سربراہی میں قائم وقف بورڈ کی مدت 2018 میں ختم ہوگئی تھی، اس کے بعد ایم پی میں کئی حکومتیں بدلیں، لیکن وقف بورڈ کی تشکیل نہیں ہو سکی۔ حالانکہ اس درمیان بورڈ کو ایڈمنسٹریٹر کے ذریعہ چلایا جاتا رہا اور 2018 سے اب تک بورڈ میں تین ایڈمنسٹریٹر اور چارسی ای او بدلے جاچکے ہیں۔
بی جے پی قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کا نیا بیان ’مدارس کے طلبا کبھی ڈاکٹر اور انجینئر نہیں بن سکتے ہیں‘ مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان چھڑ گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں عیدالاضحیٰ کی نماز روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی۔ بھوپال میں تاریخی شاہجہانی عیدگاہ کے علاوہ شہرکے چھپن مقامات پر بارش کے سبب عیدالاضحی کی نماز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ادا کی گئی۔
نواب سلطان جہاں بیگم کی ولادت 9 جولائی 1858 کو بھوپال میں ہوئی اور 12 مئی 1930 کو بھوپال میں ان کا انتقال ہوا اور انہیں بھوپال کی صوفیا مسجد کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔
مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ اسکولی نصاب میں رام چرت مانس کو شامل کرنے اور طلبا کو بھگوان رام کے تعلق سے تعلیم دینے کے فیصلہ کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ حکومت کے ذریعہ جہاں رام چرت مانس کو اسکول نصاب میں شامل کرنے کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
ممتاز ادیب، صحافی وطنز و مزاح نگار خالد عابدی کے سانحہ ارتحال سے مدھیہ پردیش کی ادبی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔ خالد عابدی پرگزشتہ ماہ فالج کا اثر ہوا تھا، جس کے بعد وہ زیر علاج تھے اور آج انہوں نے بھوپال میں سرائے فانی کو خیر آباد کہہ دیا۔
پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے گئے ۔حالانکہ ووٹنگ کے بیچ بھوپال(Bhopal)،اندور (Indore)،گوالیار(Gwalior) اور دوسرے مقامات پرسیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے بیچ جھڑپیں بھی ہوئیں
مدھیہ پردیش کے برہان پور میں اہانت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دیو راج ٹھاکرکے ذریعہ انسٹا گرام پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے بعد برہان پور میں مسلم سماج میں سخت ناراضگی پائی گئی اور پورے شہرکے مسلمانوں نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے گھیراؤ کرتے ہوئے دیوراج ٹھاکر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
مدھیہ پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹیوں کے ذریعہ منشور جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس کے بعد بی جے پی نے اپنا منشور ’سنکلپ پتر‘ کے نام سے جاری کیا ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ یوں تو گوشت کی دکانوں کی مخالفت کی جاتی تھی، مگر سنکلپ پتر میں بی جے پی کے ذریعہ کورڈ میٹ مارکیٹ قائم کرنے کا عہدکیا گیا ہے۔
بی جے پی کے ہارڈ ہندتو اور کانگریس کے سافٹ ہندتو کی راہ سے تو سبھی واقف ہیں لیکن اس بار بلدیاتی انتخابات میں مسلم امیدوار تو ہندو امیدواروں سے بھی دو قدم آگے نکل گئے۔
منیش ملہوترا کے ساتھ جیسلمیر پہنچیں کیارا اڈوانی، پری ویڈںگ تقریب کی تیاریاں شروع
آنکھوں میں آنسو لادے گے اس اداکارہ کے جدوجہد کہ کہانی، کبھی کھاتی تھی ایک وقت کھانا، اب۔۔۔
ریڈ شمری ٹاپ اور وہائٹ شارٹس میں مونالیسا نے دکھایا انتہائی بولڈ اوتار، دیکھئے تصاویر