واضح رہے کہ کھرگون میں رام نومی کے موقعہ پر دس اپریل کو فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا جس کے بعد شہر میں کرفیو کا نفاذ کردیا گیاتھا۔ کھرگون میں حالات اب سازگار ہیں اور لیکن کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ جس طرح سے کھرگون کے حالات چل رہے ہیں اس کو لیکر مدھیہ پردیش کا حساس اور سیکولر ذہن طبقہ فکر مند ہے۔
ملک میں سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ اپنے مقاد کے لئے نفرت کو اس قدر عام قدر کردیا گیا ہے کہ اب لوگوں کو محبت کی باتوں پر آسانی سے یقین ہی نہیں ہوتا ہے، لیکن جب محبت کے دیوانے نفرت کے چراغوں کو بجھا کر محبت کی شمع کو روشن کرتے ہیں تو نفرت کی تیرگی کا دور دور تک پتہ نہیں چلتا ہے۔
Hanuman Jayanti: بھوپال ہنومان مندر کے ذمہ دار اور ممتاز شاعر پنڈت وجے تیواری نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ ہم لوگ پچھلے پینتس سالوں سے زیادہ ہوگیا ہے یہ سب مل کر کرتے ہوئے اور اب تک ہنومان جی کا ایسا کوئی بھنڈارا نہیں ہوا جس میں مسلم بھائیوں نے بڑھ چڑھ کر تعاون نہ کیا ہو۔
Khargone Violence : کھرگون تشدد میں پی ایف آئی فنڈنگ کو لیکر مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے بڑا بیان دیا ہے۔ ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تشدد کے معاملے میں پی ایف آئی فنڈنگ کرتا رہا ہے ۔ پہلے بھی پی ایف آئی نے اس طرح کے معاملوں میں فنڈنگ کی ہے ۔
Khargone violence : مدھیہ پردیش کے کھرگون میں دس اپریل کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کو لیکر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی گھمسان چھڑ گیا ہے۔ کھرگون تشدد اور انتظامیہ کی یکطرفہ کاروائی کے خلاف مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق صدر و سابق مرکزی وزیر اعلی ارون یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کو میمورنڈم پیش کرکے یکطرفہ کاروائی کوروکنے اور پورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کر کے خاطیوں پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh)کے کھرگون میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد (Khargone violence)اور مساجد پر شر پسندوں کے حملے کے بعد مساجد میں کیمرہ لگانے کی مہم تیز ہوگئی ہے۔ بھوپال شہر قاضی و مفتی کےذریعہ مساجد میں کیمرہ لگانے کو لیکرمحکمہ دارالقضا و دارالافتاء سے خط جاری کرکے مدھیہ پردیش کے سبھی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے ۔
مدھیہ پردیش کے کھرگون میں ہوئے تشدد کو لے کر ایک جانب جہاں سیاست جاری ہے۔ وہیں دوسری انتظامیہ کے ذریعہ شرپسند عناصر کے نام پر کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تشدد میں پتھر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جہاں ان کے مکان زمیں دوز کئے جا رہے ہیں۔ وہیں بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کی قیادت میں علمائے دین کے وفد نے مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی سے ملاقات کرکے انتظامیہ پر تشدد کے نام پریکطرفہ کارروائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ کابینہ کے وزیروشواس سارنگ اس معاملے میں کہتے ہیں کہ سب سے بڑی مشکل اسی بات کی ہے کہ کانگریس کے نیتا ان لوگوں کو تحفظ دیتے ہیں جو بیٹیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑکرتے ہیں، جو بیٹیوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں۔
مدھیہ پردیش بزم ضیا کے صدر فرمان ضیائی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص ملاقات میں بتایا کہ آج ہم لوگوں نے اردو اساتذہ کے مسائل کو لیکر گورنر ہاؤس پر میمورنڈم دیا ہے۔
مسلم معاشرے کے بیشتر طلبا صحیح رہنمائی نہیں ہونے کے سبب اپنے مشن سے بھٹک جاتے ہیں اور پھر منزل ان سے کوسوں دور ہوجاتی ہے ۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے تیرتھ درشن کو جانے والی خصوصی ٹرین میں سبھی کابینہ وزیروں کو باری باری سے تیرتھ یاترا پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیرتھ درشن یاترا کی پہلی ٹرین مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کی قیادت میں بھوپال سے کاشی کے لئے روانہ ہوگی ۔
رمی کی شدت میں پانی سپلائی بند کئے جانے پر عارف مسعود نے مسلم بستیوں میں کرائے کا پانی کا ٹینکر پہنچا کر لوگوں کو پانی مہیا کرایا اور نگرنگم سے سبھی کو پانی یکساں طور پر مہیا کرانے کی اپیل کی۔ عارف مسعود نے پانی کی سپلائی نہیں کئے جانے پر بھوپال میں بڑے احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔
مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کی ہدایت پر پارٹی عہدیداران کو رام نومی اورہنومان جینتی منانے کو لے کر احکامات جاری کئے جانے پر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان چھڑ گیا ہے۔
Ramazan 2022: ہر سال کی طرح امسال بھ ماہ رمضان کی آمد کے موقعہ پر بھوپال بودھ دھام مندر سے ماہ رمضان کے لئے افطار و سحر کا کلینڈر جاری کیاگیاہے تاکہ مسلمان بھائی او ربہن کو مقدس مہینے میں اوقات افطار و سحر کو لیکر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Bhopal News: اپریل فول یعنی یوم احمق کے موقع پر بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے ایک انوکھے انداز میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
منیش ملہوترا کے ساتھ جیسلمیر پہنچیں کیارا اڈوانی، پری ویڈںگ تقریب کی تیاریاں شروع
آنکھوں میں آنسو لادے گے اس اداکارہ کے جدوجہد کہ کہانی، کبھی کھاتی تھی ایک وقت کھانا، اب۔۔۔
ریڈ شمری ٹاپ اور وہائٹ شارٹس میں مونالیسا نے دکھایا انتہائی بولڈ اوتار، دیکھئے تصاویر