عالمی تحریک اردو کے ذریعہ ممتاز افسانہ نگار اور صحافی نعیم کوثر کو مظفرحنفی عالمی اردو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ بھوپال اقبال لائبریری میں عالمی تحریک اردو کے زیر اہتمام پُروقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزاز تقریب میں نعیم کوثر کو پچاس ہزار روپیہ ،مومنٹو اور شال پیش کی گئی۔
اویسینا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کے مشترکہ بینر تلے بھوپال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ حکیم اجمل خان دہلوی کی طبی وادبی لسانی خدمات کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں ممتاز دانشوروں نے شرکت کی اور حکیم اجمل خان کے تعلیمی و ادبی خدمات کی معنویت پرروشنی ڈالتے ہوئے حکیم اجمل خان کے افکار کو ہندوستان کی ترقی کے لئے نسخہ کیمیا سے تعبیر کیا۔
مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال اسٹیٹ میوزیم میں اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تین سال بعد منعقد ہونے والی اعزاز تقریب میں مدھیہ پردیش کے اٹھارہ اردو فنکاروں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ اعزاز تقریب میں نیوز 18 اردو کے سینئر صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کو ان کی تخلیق ’تہذیب‘ کے لئے قومی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی، ممتاز ماہر تعلیم، مفکر، مدبرومصلح قوم سرسید احمد خان کی 124ویں یوم وفات کے موقع پر بھوپال میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
بینظیر انصار ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کا انعقاد کیاگیا۔ اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن میں ممتاز صحافیوں نے شرکت کی اور اردو صحافت کی دو سوسالہ عظیم خدمات کو ملک کے لئے بے مثل قرار دیا۔
Madhya Pradesh News : ابھی حجاب پر سیاست کا معاملہ کم بھی نہیں ہوا تھا کہ مدھیہ پردیش کے ساگر کی ڈاکٹر ہری سنگھ گور سینٹرل یونیورسٹی میں کلاس روم میں نماز ادا کرنے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ہندو تنظیموں کے احتجاج کے بعد یونیورسٹی وائس چانسلر نے معاملے کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔
’دی کشمیر فائلس‘ فلم کو لے کر ویویک اگنی ہوتری سرخیوں میں تو تھے ہی، ان کے بیان سے ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں ویویک اگنی ہوتری کے ذریعہ بھوپال کے لوگوں کو ہم جنس پرست بتانے کے خلاف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھوپال رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون نے رائسین ضلع کے چاند پور کھمریا میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد اور ضلع انتظامیہ کی کاروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے اپنے باوقار ایوارڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اکادمی کے ذریعہ تین سال بعد ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے جن میں قومی سطح کے چھ ایوارڈ اور صوبائی سطح کے 12 ایوارڈ شامل ہیں۔ ابھی تک اکادمی کے ذریعہ شاعروں و ادیبوں کو ان کی ادبی خدمات پر ایوارڈ دیا جاتا تھا مگر یہ پہلا موقع ہے جب اکادمی کے ذریعہ مختلف اصناف پر ادیبوں و شاعروں اور اردو کے محققین کے ذریعہ لکھی گئی کتابوں پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروگرام کے مہمان خصوص محمد ثاقب نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی یعنی میکپس نے نویں سے بارہویں جماعت تک نہ صرف سو سائٹی نے مجھے اسکالرشپ دی بلکہ میری ذہن سازی میں جو اہم کارنامہ انجام دیا اسی کے سبب آج میں اس پوزیشن پر پہنچا ہوں۔
Madhya Pradesh News: گنگا جمنی تہِذیب کے شہر بھوپال میں ایک بار پھر انسانیت کو سرخرو کرنے کی تاریخ رقم کی گئی ہے ۔ ہولی کے دن جب ہولی کھیلنے والوں کو پانی کی کمی ہوئی تو بھوپال کے شرافت اللہ اور محمد شکیل نے مثالی کارنامہ انجام دیا۔
ہاکی کی نرسری بھوپال میں 6 سال بعد عبید اللہ خاں ہریٹیج کپ ہاکی ٹورنا منٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہاکی ٹورنا منٹ 21 سے 27 مارچ تک جاری رہے گا۔ میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم بھوپال میں منعقدہ عبیداللہ خاں ہریٹیج کپ ہاکی ٹورنا مینٹ میں ملک کی 12 ہاکی ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ عبید اللہ خاں ہریٹیج کپ ہاکی ٹورنا مینٹ کا افتتاح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کیا۔
Unemployed Muslim youth: ایسو سی ایشن آف انڈین مسلم نے بے روزگار مسلم نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔ ایسو سی ایشن کے ذریعہ ابتک سیکڑوں لوگوں کو روزگار شروع کرنے کے لئے رقم فراہم کی گئی ہے۔ایسو سی ایشن آف انڈین مسلم کے ذریعہ اس کام کو کار خیر کے تحت کیا جا رہا ہے ۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے متصل ضلع رائیسین کے سلوانی تھانہ کے پرتاپ گڑھ جتھوڑی کے پاس واقع گاؤں کھمریا پوڑی میں بچوں کے معمولی جھگڑے نے فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ تنازعہ اتنا بڑھا کہ بڑوں نے بجھائے معاملہ حل کرنے کے بجائے ایک د وسرے پر لاٹھی ڈنڈوں سے نہ صرف حملہ کیا بلکہ مارپیٹ اور پتھربازی کے ساتھ آگ زنی کو بھی انجام دیا گیا۔
رنگوں، امنگوں اور محبتوں کا تہوار ہولی بھوپال میں قومی یکجہتی کی نایاب مثال کے طور پر منایا گیا۔ گنگا جمنی تہذیب کے نمائندہ شہر بھوپال میں ہولی، جمعہ اور شب برات ایک ساتھ آنے پر نہ صرف خندہ پیشانی سے سبھی کا استقبال کیا گیا۔ بلکہ ایک دوسری کے تہواروں میں شامل ہوکر اس طرح سے محبتوں کی خوشبو بکھری گئی کہ لوگ دیکھتے رہ گئے۔
منیش ملہوترا کے ساتھ جیسلمیر پہنچیں کیارا اڈوانی، پری ویڈںگ تقریب کی تیاریاں شروع
آنکھوں میں آنسو لادے گے اس اداکارہ کے جدوجہد کہ کہانی، کبھی کھاتی تھی ایک وقت کھانا، اب۔۔۔
ریڈ شمری ٹاپ اور وہائٹ شارٹس میں مونالیسا نے دکھایا انتہائی بولڈ اوتار، دیکھئے تصاویر