Bhopal News: بھوپال علی گنج سے صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے آزاد مارکیٹ تک صفائی کی گئی اور عوام سے صفائی کو زندگی کا نصب العین بنانے کی تلقین کرتے ہوئے سبھی کو ڈسٹ بن بھی مفت میں تقسیم کئے گئے۔
بچوں کی صحت اور غذائیت میں بد عنوانی کے معاملے کو لیکر کانگریس کی یہ تحریک جاری رہے گی۔ آج حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے گاندھی جی کے مجسمے کے نیچے منٹو ہال میں دھرنا دیا۔
مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ جہاں صوبہ کے مدارس کا سروے کرانے کو لے کر کام شروع کردیا گیا ہے تو وہیں مجلس اتحاد المسلمین نے شیوراج سنگھ حکومت کو گھیرنے کے لئے ایم پی مدرسہ بورڈ سے الحاق شدہ مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کو لے کر تحریک شروع کردی ہے۔
Bhopal News: سوسائٹی کے دائرے کے تحت جہاں پہلے بھوپال کے مسلم طلبا کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ انہیں مفت ٹریننگ دی جاتی تھی وہیں اب سوسائٹی نے کشمیر سے کنیا کماری تک بلا لحاظ قوم و ملت سبھی مذاہب کے لوگوں کو یکساں طور پر مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امت مسلمہ کے مختلف مسائل اور جمعیت علما ہند کے دائرے کو وسعت دینے کی غرض سے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں دو روزہ قومی مذاکراتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
جمیعت علما کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ نارتھ انڈیا کے صوبوں کے تعلیمی معیار کو نشانہ بناتے ہوئے جہاں حکومتوں کورویہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں حکومت سے سوال کیا ہے کہ مدارس کا ہی سروے کیوں ، ان اسکولوں کا سروے کیوں نہیں جن کا صد فیصد اصراف حکومتیں کرتی ہیں اور ان کا تعلیمی معیار حد درجہ ابتر ہے۔
وزیر ثقافت کی سنجیدگی پر منظر بھوپالی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے حق دار کو ایوارڈ دینے اور بد عنوان افسران کے خلاف کاروائی کئے جانے کی مانگ کی ہے۔
Bhopal News: نیوز18 اردو کے ذریعہ خبر نشر کئے جانے کے بعد ایم پی وقف بورڈ کے ذمہ داران نہ صرف خواب غفلت سے بیدار ہوئے بلکہ انہوں نے وقف بورڈ املاک کے ریکارڈ کو درست کرنے کے لئے بھی عملی اقدام شروع کردیا ہے۔
Madhya Pradesh News: منظر بھوپالی کے ذریعہ اس تعلق سے نہ صرف مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل بلکہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ و سابق وزیر اعلی کمل ناتھ و دگ وجے سنگھ کو بھی خط لکھ کر معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Madhya Pradesh Waqf Board Elections: مدھیہ پردیش وقف بورڈ انتخاب پر جبلپور ہائی کورٹ نے روک لگادی ہے۔ بورڈ انتخاب کو لے کر ریٹرننگ افسر کے ذریعہ کی گئی بے ضابطگی اور نا اہل لوگوں کو بورڈ کا ممبر نامزد کئے جانے کے خلاف جبلپور ہائی کورٹ میں پانچ عرضیاں دائر کی گئی تھیں۔
Bhopal News: بھوپال مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کی تقریب ان معنوں میں سب سے مختلف رہی کہ یہاں پر نہ سروپلی رادھان کرشنن کو یاد کیاگیا بلکہ سرپرستوں سے محروم بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کا بڑا فیصلہ کیاگیا بلکہ ایسے طلبا کے کیریئر کے لئے یوم اساتذہ پر ان کی کیریئر کونسلنگ بھی کی گئی ۔
Bhopal News: مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر حاجی محمد ہارون نے یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سروپلی رادھا کرشنن جیسی عظیم شخصیات ہمارے ملک میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ساری زندگی ذہن سازی کا کام کیا۔
Bhopal News: مساجد کمیٹی کے مصالحتی مرکز میں آنے والے معاملات میں مردوں کے طلاق کے معاملات کم جبکہ خواتین کے ذریعہ خلع لینے کے معاملات زیادہ سامنے آرہے ہیں ۔ مادی خواہشات کی تکمیل میں ٹوٹے گھر کو جوڑنے کے لئے مساجد کمیٹی نے اب راجدھانی بھوپال کے ساتھ مدھیہ پردیش کے دوسرے شہروں میں پری میریج کونسلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دارالقضا و دارالافتاء کے علمائے دین جس میں بھوپال کے شہر قاضی و مفتی بھی اہم رکن انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اگنی ویر منصوبہ کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
Bhopal News : راجدھانی بھوپال کو مساجد کا شہر کہا جاتا ہے ۔ اس شہر میں اقلیتوں سے وابستہ سبھی بڑے ادارے بھی موجود ہیں، اس کے باوجود راجدھانی کی سیکڑوں مساجد کا ریکارڈ درست نہیں کیا جا سکا۔
مس ورلڈ نے بسایا گھر تو جہنم بن گئی زندگی، پیٹتا تھا شوہر، اداکارہ کا ہو گیا تھا برا حال،
دنیاکی سب سے خوبصورت فٹبالر ہے کرسٹیانو رونالڈو کی دیوانی، شیئر کردی ایسی تصویر، مچاہنگامہ
بالی ووڈ اداکاراوں کی لیک ہوئی وہاٹس ایپ چیٹ، فیملی گروپ کی باتیں آئی تھیں سامنے