اب تک نچلی عدالت اور دہلی ہائی کورٹ سے کل66افرادکی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، ضمانت منظور ہونے کے بعد تینوں ملزمین کی جیل سے رہائی عمل میں آچکی ہے، ضمانت پر رہا شدہ ملزمین میں سے ایک ملزم سابق عام آدمی پارٹی کے کارپوریٹر طاہر حسین کا سگا بھائی بھی ہے جس پر استغاثہ نے دہلی فساد بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر17 علاقائی زبانوں میں ترجمہ فراہم کیا گیا ہے ، جس کو ہم سراہتے ہیں ، جن میں ہندی اور انگریزی زبانیں بھی شامل ہیں ۔ جبکہ اس ویب سائٹ پر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا اردو ترجمہ نہیں ہے ۔
دہلی ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے رمضان کے دوران پچاس لوگ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مرکز میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔
قبرستان میں زمین کی کمی کا بحران ان شدید ہونے لگا ہے اور کورونا مہلوکین کے رشتے داروں کے لئے اپنے عزیز کی میت کے لیے دو گز زمیں کی تلاش کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے آج پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہنچ کر تھانہ کی جانب سے دیئے گئے نوٹس کا جواب دیا اور اپنا بیان درج کرایا۔ امانت اللہ خان نے کہاکہ میں نے کوئی غلط بیان نہیں دیا ہے اور گستاخ رسول نرسنہا نند کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر میں قائم ہوں۔
وسیم رضوی کے ذریعہ قرآن کی 26 آیتوں کو ہٹانے کو لے کر سپریم کورٹ میں داخل کی گئی مفاد عامہ کی عرضی خارج کردی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ نے عرضی کو بے بنیاد قرار دیا اور وسیم رضوی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مایوسی کا شکار نہ ہوں، مسجد کمیٹی اور سنی وقف بورڈ پوری قوت کے ساتھ اس مقدمہ کی پیروی کر رہا ہے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور اس کی لیگل کمیٹی اس پر اپنی نظر رکھے ہوئی ہے اور تعاون بھی کر رہی ہے ۔
اروند کجریوال نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے کہ ویکسینیشن پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے ۔ دہلی حکومت تیار ہے ، ہم کورونا ویکسین لگانے کے لئے گھر گھر جانے کیلئے تیار ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے 8 اپریل کو بنارس کی ایک نچلی عدالت کی جانب سے گیان واپی مسجد بنارس کے متعلق یہ فیصلہ کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا مذکورہ مسجد کے احاطے کاسروے کرے ، حیرت انگیز بھی ہے، تشویش ناک بھی ہے اور کئی سوالات کو جنم دیتاہے۔
امانت اللہ خان نے اپنی عرضداشت میں ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف جاری نفرتی مہم اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے نفرت کے واقعات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایسے سبھی عناصر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے ، جو ہندوستان کا پر امن ماحول بگاڑنے پر آمادہ ہیں اور مسلمانوں کے خلاف آئے دن زہر اگلتے رہتے ہیں ۔
س مندر میں راجہ کی ملکہ کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی ، عصمت دری کے بعد رانی کو قتل کر دیا گیا تھا مندر کے اندر تہخانے سے لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد ہندو راجاؤں نے مندر کو ناپاک مقام بتاتے ہوئے مندرکو توڑنے کی گزارش کی تھی جس پر بادشاہ اورنگزیب نے مندر کو منہدم کردیا تھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ ایلومنائی نے یونیورسٹی اور جامعہ اسکول میں زیر تعلیم غریب بچوں کی مدد کے لئے ایک ہاتھ بڑھایا۔ 102 طلباء کو وظائف دیئے جارہے ہیں ، خاص بات یہ ہے کہ وظیفے کے لئے منتخب ہونے والے طلباء میں غیر مسلم طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے ملک میں قرآن شریف کی 26 آیتوں کے متعلق یہ آواز زیادہ زور پکڑ رہی ہے کہ قرآن مسلمانوں کو مشرکین (مورتی پوجکوں) کے قتل کرنے اور مار ڈالنے کا حکم دیتا ہے اس لئے قرآن کی جن جن آیتوں میں مورتی پوجکوں کو قتل کرنے کا حکم آیا ہے ان کو قرآن سے نکالا جائے۔
ملک میں امت مسلمہ کی تنظیموں اور دانشوروں کی نمائندگی کے وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کو لے کر یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ مسلمان ہند کا وفاق اپنا اعتبار اور ساکھ کھورہا ہے یا کم ازکم وفاق کی ساکھ کو اختلافات کمزور کررہے ہیں۔
IPL 2021: رائل چیلنجرس بنگلورو کی مسلسل چوتھی جیت ، راجستھان کو 10 وکٹوں سے روندا
سمندر کنارے نیاشرما نے کالی بکنی پہن کر پھر کرایا فوٹو شوٹ، لوگوں نے ایسے دئے ردعمل
پاپاسنیل شیٹی نے بیٹی کی بوائے فرینڈ کے ساتھ والی تصویر پرکر ڈالا ایساکمینٹ، مچ گیا ہنگامہ