صوبہ کے 74 ہزار اسکولوں میں آدھے سے زیادہ اسکول ایسے ہیں جہاں اردو کے ٹیچر نہیں ہیں۔ مسلسل اس مسئلہ پر اقلیتی تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے لیکن حکومت اردو کے معاملہ کو اہمیت دینے سے اب تک گریز کرتی رہی ہے۔
کورونا ویکسین کو لے کر بہار میں افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کورونا کا ویکسین نہیں لگانا چاہئے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ویکسین لگانا ضروری ہے۔ پٹنہ کے مسلم اسکول کے ایک پروگرام میں شرکت کر رہے صوبہ کے معروف ڈاکٹر، ڈاکٹر احمد عبدالحئی نے اعلان کیا کہ مسلم سماج میں کورونا ویکسین کو لے کر ان کی ٹیم بیداری مہم چلائے گی۔
طالب علموں نے اس موقع پر کہا کہ قوم و ملک کی خدمات کرنا ہی ان کی زندگی کا مقصد ہے۔ پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر واقع مسلم اسکول کی تاریخ کافی شاندار رہی ہے۔
کورونا وائرس وبا کے سبب 2020 میں بند ہوا اسکول اب ایک بار پھر سے نئے سال میں کھلنے جارہا ہے۔ بہار حکومت نے چار جنوری سے آٹھویں سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اسکولوں کے مسئلہ کو حل کرنے کے تعلق سے حکومت کو دو جنوری تک کا وقت دیا ہے ۔ حکومت اگر اسکولوں کے مسئلہ کو حل نہیں کرتی ہے ، تو ایسوسی ایشن پٹنہ میں بڑا احتجاج کرے گا ۔
بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تعلق سے بہار کے تمام گھروں تک پہنچنے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ مہینہ تک چلنے والی اس مہم میں زیادہ سے زیادہ چندہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
بہار اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی حکومت نے اپنی کوشش تیز کردی ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں بیس لاکھ روزگار فراہم کرانے کے تعلق سے بہار کابینہ نے مہر لگا دی ہے۔
مورچہ کے مطابق مسلمانوں کے دلت طبقہ نے جےڈی یو کی حمایت کی ہے۔ آل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ این ڈی اے اتحاد میں شامل پارٹیوں میں صرف جےڈی یو کی حمایت کررہا ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر اردو آبادی نے ایک بار پھر سے سوال کھڑا کیا ہے۔ محبان اردو نے سیدھے سیدھے ان سے پوچھا ہے کہ کیا اردو کے لئے بھی حکومت کے منصوبہ میں کچھ شامل ہے، یا اردو کی بات صرف پروگرام اور مشاعروں میں ہی حکومت کرے گی۔
سابق ایم ایل اے مجاہد عالم نے یہ بھی کہا کہ سیمانچل میں ایم آئی ایم کا جھوٹا نعرہ زیادہ دنوں تک نہیں چلےگا۔ لوگ ایک بار پھر سے جےڈی یو پر بھروسہ کریں گے۔ مجاہد عالم نے کہا کہ سیمانچل کے لوگ اس بار ایم آئی ایم کے جھانسے میں آگئے تھے لیکن اب سے ایسا نہیں ہوگا۔
فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں محض ایک روز باقی ہے اور 9 دسمبر تک محض ایک ہزار دو سو نو (1209) لوگوں نے ہی حج کا فارم بھرا ہے جبکہ بہار میں حج کا کوٹہ بارہ ہزار چھ سو (12600) ہے۔ حج کمیٹی نے حج فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کی مرکزی حج کمیٹی سے اپیل کی ہے۔
کسانوں کے اس بند کا اثر بہار کے مختلف ضلعوں میں بھی دیکھا گیا، خاص طور سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں کئی جگہوں پر دلہا و دلہن بھی جام میں پھنسے نظر آئے۔ شہر میں کچھ دکانیں کھلی رہیں تو کچھ بند۔
بہار کے کسانوں کا کہنا ہیکہ لیر فارم کا کام فائدہ مند ہے لیکن بہار حکومت کو اس کام سے جڑے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے خاص طور سے تب جب لیر فارم کا کام بےروزگاروں کو روزگار فراہم کرانے کا بھی بڑا ذریعہ بن رہا ہے۔
مفتی ثناء الہدی قاسمی کے مطابق مستقبل قریب میں یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگا ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ کورونا کا معاملہ جیسے ہی کم ہوگا ، دار القضا میں مقدمہ کی سماعت ہونے لگے گی
جمعہ کی نماز کے چندے سے مساجد کی زندگی چلتی ہے لیکن جمعہ کی نماز باقاعدگی سے نہیں ہونے کے سبب مساجد کے مسائل لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ مساجد کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ شہر کے جن مساجد کے پاس دکانیں ہیں انکی حالت تھوڑی بہتر ضرور ہے لیکن جہاں آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ان مساجد کے امام لاک ڈاؤن میں دانے دانے کو محتاج ہو گئے ہیں۔
اداکارہ گوہر خان نے پہنی ایسی اسٹائلش ڈریس، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش
شادی کی خبروں کے درمیان اداکارہ مونی رائے نے کروایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ،فینس رہ گئے حیران
اداکارہ سنجیدہ شیخ نے پار کی بولڈنیس کی ساری حدیں ، کروایا ایسا فوٹو شوٹ ، مچ گیا ہنگامہ