نیشنل کانفرنس کے بعد اب پی ڈی پی نے بھی جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بحال کرنے کے لئے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں لگی ہے۔ دفعہ تین سو ستر اور پنتیس اے کی بحالی کے بارے میں اگرچہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پچھلے دو برس سے بیانات جاری کرتی آئی ہیں تاہم ان دونوں سیاسی جماعتوں نے اب زرعی قوانین کی واپسی کے بعد اُسی طرز پر سیاسی بیانات جاری کرناشروع کردیا ہے۔
محکمہ صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری وویک بھاردواج کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ نیوز ایٹین اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھاردواج نے کہا کہ یو ٹی میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ پہلے سے ہی جاری تھی اور اب اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
امیکرون وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جموں وکشمیر میں تمام تر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کا RT-PCR ٹیسٹ ہوگا ۔ اسی سلسلے میں آج ڈیوژنل کمشنر کشمیر نےلیا انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
محکمہ موسمیات Meteorology Department کی پیشن گوئی کے ساتھ ہی ڈیویژنل انتظامیہ کی طرف سے سڑکوں سے برف ہٹائے جانے کے لئے تمام عملے کو متحرک کیا گیا ہے۔ چیف انجنئیر میکنکل ڈیویژن کشمیر راشد ڈار کے مطابق محکمے نے تام مشینری کو پندرہ نومبر سے ہی متحرک کر رکھا ہے۔
کئی سیاسی جماعتوں نے عمر عبداللہ کے بیان کے بعد پی اے جی ڈی PAGD کے مستقبل کے بارے میں سوال کھڑے کئے ہیں۔ چونکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلرئیشن کے بنیادی اور اہم جُزو ہیں۔ ایسے میں اس بیان کے بعد دونوں جماعتوں کے بیچ مستقبل میں اس طرح کے سیاسی رشتے جاری رہیں گے۔اس بارے میں سیاسی مبصرین اپنی رائے کو کچھ اس طرح پیش کرتے ہیں۔
عمر عبداللہ نے دعویٰ کیاکہ نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی PDP کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کو حکومت سازی کے لیے بلا شرط حمایت دینے کی پیش کش کی تھی تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جاسکے۔ تاہم مرحوم لیڈر نے اقتدار کی حصولی کے لیے بی جے پی کا دامن تھام لیا اور وہی سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کی شروعات ہوئی۔
تاجر انوپ جین نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سےسال میں دو بار دربار مو کی روایت چلی آرہی تھی جس سے جموں اور سرینگر کے تاجر طبقے کی آمدن میں اضافہ ہوتا تھاتاہم اس روایت کو بند کرنے سے تاجر برادری پریشان ہے۔ Cancellation of Darbar Move hits Jammu business Traders worried jkman snm
دہلی سے آئے ایک سیاح نے کہا کہ چناروں کے تناور درختوں سے گرنے والے پتے دیکھ کر ایسا گُماں ہوتا ہے کہ جیسے آپ کسی اور ہی دُنیا میں آچکے ہیں۔
جموں و کشمیر کی دو علاقائی جماعتیں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پانچ اگست دو ہزار اُنیس کو لئے گئے فیصلے کی واپسی کا بڑھ چڑھ کر مطالبہ کر رہی ہیں۔
Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر پولیس کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مستعد پولیس جوانوں نے ججر کوٹلی کے مقام پر باون کلو گرام ہیروئن ضبط کی ۔ ضبط کی گئی ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی بازار میں سو کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔
Jammu and Kashmir News : چند ہفتے قبل یہ پارٹی کی اندورنی بغاوت اس وقت سامنے آئی جب جموں وکشمیر کانگریس کے سینئر نائب صدر غلام نبی مونگا سمیت کچھ اور لیڈروں کی جانب سے پارٹی ہائی کمان کو روانہ کیا گیا ایک مکتوب منظر عام پر آیا ۔ اس خط میں ان لیڈروں نے پارٹی ہائی کمان کو لکھا کہ وہ پارٹی میں تمام عہدوں سے مستفی ہورہے ہیں ۔
اپنے خاندا ن کے سات دیگر افراد کے ہمراہ دھان کی فصل کاٹ رہے حاجی محمد سعید نے نیوز ایٹین اردو کو بتایا کہ رواں برس دھان کی فصل کافی اچھی ہے جس سے کسان خوش ہیں۔
جموں کے پکہ ڈنگا علاقے میں رہائش پذیر سہج سبروال ایکرو ناٹکل انجینئرنگ کے طالب علم ہیں تاہم وہ گزشتہ کئی برسوں سے لکھنے کے شوقین رہے ہیں۔
Jammu and Kashmir News : وادی کشمیر میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھے جانے کے پیش نظر مرکزی سرکار نے یوٹی میں نیم فوجی عملے کے مزید پانچ ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جموں و کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں جموں کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور جموں و کشمیر میں تعینات دیگر نیم فوجی عملے کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں دہشگت گردوں کی کاروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے مزید فعال حکمت عملی مرتب کرنے پر زور دیا گیا۔
شبھمن گل نے 15 دنوں میں کیا بڑا کارنامہ، پہلے ڈبل سنچری اور اب ٹی 20 سنچری بنائی
ماں بننے کے بعد کیا عالیہ بھٹ کریئر سے لیں گی بریک، اداکارہ نے خود کیا یہ بڑا انکشاف
اداکارہ چاہت کھنہ نے اب شیئر کردی ایسی تصویر، انٹرنیٹ پر مچ گیا تہلکہ، دیکھئے وائرل فوٹوز