Jammu and Kashmir : دنیا بھر میں بابا امرناتھ جی کے ان لاکھوں عقیدت مندوں کو جو اس ذاتی طور پر امرناتھ گھپا کا سفر نہیں کرپائیں گے ان کی سہولت کے لئے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نےآن لائن سہولیات کا آغاز کردیا ہے تاکہ یہ عقیدت مند مقدس گھپا کا درشن کرسکیں۔
یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا تھا۔ چونکہ اس مرتبہ سالانہ یاترا دو برس کے وقفے کے بعد منعقد کی جارہی ہے لہذا ماضی کے مقابلے میں رواں برس یاتریوں میں زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا۔
Jammu and Kashmir : جی 20 ممالک کے عالمی سطح کے اجلاس کی کچھ میٹنگیں تاریخی اہمیت کی حامل ہوں گی۔ وادی کشمیر میں ماضی میں اس نوعیت کا عالمی اجلاس کبھی بھی منعقد نہیں ہوا ہے۔ امور خارجہ سے متعلق ماہرین مانتے ہیں کہ یہ میٹنگیں کشمیر میں منعقد کروانا سفارتی سطح پر ہندوستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
Jammu and Kashmir: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے سول اسپتال پہلگام میں 20 بستروں کی اضافی سہولت کا افتتاح کیا۔ وزیر مملکت نے ایک میٹنگ میں دیگر انتظامات کے علاوہ مقدس امرناتھ یاترا 2022 کے لیے دستیاب رکھی گئی طبی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
PMJAY scheme in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر حکومت نے تقریباً 250 اسپتالوں کو اس اسکیم کے دائرے میں لایا ہے جن میں سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتال بھی شامل ہیں۔ تاکہ سکیم کے تحت مستحقین کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔
جموں وکشمیر میں 'ہرگاؤں ہریالی' پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔گزشتہ تین برسوں کے دوران جنگلاتی بنجر زمین پر پودے اگائے جانے کی مہم کامیاب ہو رہی ہے۔ پروگرام کو عمل میں لانے کے لئے دوسو کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم مختص ہے۔
سالانہ امرناتھ یاترا 2022 پر امن اور بہتر طریقے پر انجام دینے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ یاتریوں کی سہولت کے لئے کشمیر میں دونوں بیس کیمپس ننون پہلگام اور بال تھل کے علاؤہ دیگر پڑاؤ پر عقیدت مندوں کو قیام کی سہولت فراہم کئے جانے کے علاوہ رضاکار تنظیموں کی جانب سے مفت لنگر قائم کرنے، طبی سہولتیں اور مواصلاتی سہولتیں میسر رکھنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔
Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے سرد اور معتدل آب و ہوا والے علاقوں میں آج کل دھان کی فصل لگانے کا عمل جاری ہے۔ میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ گولہ باری سے متاثر رہنے والے سرحدی ضلع پونچھ کے کسان بھی کھیتی باڑی میں مصروف عمل ہیں۔
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے اور اس سال اب تک مختلف جھڑپوں میں سو دہشت گرد ڈھیر کئے جاچکے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں 71 مقامی اور اُنتیس غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں۔
Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے نہتے اور معصوم لوگوں کو قتل کئے جانے کے واقعات کے خلاف عوام کو آواز بلند کرنی چاہئے۔ ایک خاتون ٹیچر جو یہاں کی نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کا فرض انجام دے رہی تھیں، انہیں قتل کر دیا گیا۔ اگر سماج ایسے واقعات کی مذمت نہیں کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انسانیت کے تقاضون کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ۔
Jammu and kashmir: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں واقع گوپالپورہ گاوں میں 31 مئی2022 کو دہشت گردوں کی جانب سے قتل کی گئی خاتون ٹیچر کے اعزاز میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے مذکورہ اسکول کا نام رجنی بالا میموریل اسکول رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجنی بالا کے اعزاز میں سرکار کے اس اقدام کا ان کے اہل خانہ اور عام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے ۔
Jammu and Kashmir : ماضی میں ہزاروں کی تعداد میں جموں اور ملک کے دیگر حصوں سے کشمیری پنڈت عقیدت مند اشاڑھ اشٹھمی کے موقع پر وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے تُلہ مُلہ میں واقع ماتا کھیر بھوانی کے استھاپن پر حاضری دینے کے لئے دو دن قبل ہی وہاں کا رُخ کرتے تھے۔
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر پولیس نے اودھمپور بارودی سُرنگ دھماکہ کے کیس کو حل کر دیا ہے۔ جموں میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی جی پی مُکیش سنگھ نے کہا کہ اس واردات میں ملوث سرغنہ محمد رمضان اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں راجستھان سے تعلق رکھنے والےایک ہندو بینک منیجر وجے کمار کو دن دھاڑے اپنے دفتر میں دہشت گردوں کی جانب سے قتل کئے جانے کے بعد وادی میں وزیراعظم روزگار پیکیج کے تحت سرکاری نوکریاں انجام دینے والے کشمیری پنڈت مہاجرین کی خاصی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ کشمیر سے ہجرت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں منگل کے صبح اقلیتی طبقے سے وابستہ خاتون ٹیچر رجنی بالا کا دہشت گردوں کی جانب سے قتل کئے جانے کے بعد وادی میں ایک مرتبہ پھر فکرو تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
بچپن میں والد یتیم خانے چھوڑ آئے، بڑی ہوئیں تو چھوٹا شوہرکاساتھ، رلادےگی یہ دردبھری کہانی
دنیا کا داغدار کرکٹر، جیل تک گیا، اور پھر ریٹائرمنٹ، اب ہندوستان کا کرے گا کھیل ختم!
اداکارہ اونیت کور نے شارٹ باڈی کان ڈریس میں ڈھایا قہر، تصاویر نے مچایا تہلکہ، دیکھئے فوٹوز