وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے۔ پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم کی دیگر کیا مصروفیات رہیں گی۔
کشمیر میں چند روز قبل منظر عام پر آئے دہشت گردوں کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کے خلاف دھمکی آمیز پوسٹر جاری کئے جانے کے واقع کے بیچ بارہمولہ کے ویر ون مائیگرنٹ کیمپ میں مقیم وزیراعظم روزگار پیکیج کے تحت سرکاری ملازمت کرنے والے ملازمین کے ایک گروپ نے آج بارہمولہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک یاد داشت پیش کی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک ملازم راکیش پنڈتا نے کہا کہ اس پوسٹر کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم پیکیج کے تحت کامف کرنے والے ملازمین فکر و تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
وادی کشمیر میں گزشتہ کچھ ماہ سے ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگس کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور رواں مہینے کے دوران یہ روش بڑھ رہی ہے، جس کے باعث عام لوگوں بالخصوص اقلیتی فرقے سے وابستہ افراد میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
Jammu and Kashmir : ہندوستانی فوج کے بہادر افسران اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال کی طرح رواں برس بھی راجوری ڈے کے موقع پر کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آج فوج کے ان شہداء کو گلہائے عقیدت نذر کئے گئے ، جنہوں نے 1948 میں آج ہی کے دن پاکستان کے قبائلی حملہ آوروں اور پاکستانی فوج کو کھدیڑ کر راجوری کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو صنعت سے جوڑنے کے لیے مشن یوتھ کے تحت پورٹل کا آغاز کیا۔ رواں برس کے دوران نوجوانوں کو ملازمت کے 10,000 سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے مقصد۔
جموں وکشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد میں رواں برس کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فوج کی شمالی کمان کی طرف سے جاری حالیہ اعداد و شمار کے مطابق یوٹی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد 200 سے کم ہے۔ رواں برس جنوری سے مارچ تک کے تین ماہ کے عرصے کی تفصیلات دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد 172 ہے، جن میں سے 79 غیر ملکی دہشت گرد ہیں جبکہ باقی مقامی دہشت گرد ہیں۔
دفاعی ماہرین ملی ٹنٹوں کی تعداد میں کمی کو ایک مُثبت پیش رفت سےد تعبیر کرتے ہیں تاہم وہ غیر ملکی دہشت گردوں کی تعداد میں اضافے کو باعث تشویش مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا، جب بھی کشمیری پنڈت مہاجرین کی وطن واپسی کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو اسی وقت کشمیر میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وادی میں کچھ عناصر اب بھی موجود ہیں جو کشمیری پنڈتوں کی واپسی نہیں چاہتے تاہم کشمیری پنڈت ایسے حملوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔
Terrorist Attack,: تقریبا پانچ ماہ کے وقفے کے بعد وادی کشمیر میں شہریوں پر ملی ٹنٹ حملوں کی آخر کیا وجہ ہے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لئے کس طرح کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ا س بارے میں جموں و کشمیر کے سابق ڈائیریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید کا کہنا ہے کہ ملیٹنٹ تنظیمیں اور پاکستان میں مقیم ان کے آقا کشمیر میں امن قائم ہونے کی فضا سے خوفزدہ ہوچکے ہیں۔
Jammu and Kashmir: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ کمیشن اس مختصر دورے کے دوران لوگوں کی آرا جان نہیں پائے گا۔ غلام احمد میر نے کہا کہ کمیشن ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔
Kashmiri Pandits celebrate Navreh: کشمیر کی صدیوں پرانی روایات کے مطابق کشمیری پنڈت نوراترا یعنی نورہ سے ایک دن پہلے رات کو اپنے اپنے گھروں میں ایک تھالی سجاتے ہیں۔ اس تھالی میں چاول، پھول ، قلم ، نوٹ ، دودھ و دہی ، وائی نامی جڑی بوٹی اور نئے سال کی جنتری جیسی ایشیا رکھی جاتی ہیں۔ اور نورہ کے دن گھر کا ہر فرد نیند سے جاگتے ہیں پہلے اسی تھالی کا درشن کرتا ہے۔
Jammu and Kashmir : لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے تاکید کی کہ وہ موجودہ مالی برس کے بجٹ میں پیش کئے گئے منصوبے کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ یوٹی میں منصوبہ بند طریقے سے اقتصادی ترقی کو عملی جامہ پہنانے کی عکاسی کرتا ہے تاکہ جموں وکشمیر کے ہر شہری کو اس کے فوائد مل سکیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیا پاکستان میں فوجی راج قائم ہونے کی جانب ایک قدم ہے؟ پاکستان کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کا جموں وکشمیر کی سلامتی صورتحال پر کیا اثر پڑے گا۔ آئیے خارجی امور کے ایکسپرٹ کی رائے جانتے ہیں۔
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 2022 کا تیس جون سے آغاز ہوگا۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یہ یاترا مذہبی روایات کے مطابق رکشا بندھن کے روز 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ یہ فیصلہ آج جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔
حیران کردے گی 'صرف تم' اداکارہ کی سچی کہانی، کہاں ہوگئیں غائب؟
کروڑوں کے مالک ہیں سدھارتھ ملہوترا، کمائی کے معاملہ میں کیارا اڈوانی بھی نہیں ہیں کم
15 سال کی عمر میں گھر سے بھاگی، بغیر شادی ہوئی حاملہ،ایسی رہی ہے بھوجپوری اداکارہ کی زندگی