Jammu and Kashmir News : سیاسی لیڈروں نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے گنہگاروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے ۔ پنچایتی اداروں سے متعلق تنظیموں کا کہنا ہے کہ سرکار عوامی نمائندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔
Jammu and Kashmir News : مقامی فلم سازوں کا کہنا ہے کہ اس نئی فلم پالیسی سے نہ صرف جموں و کشمیر میں فلم سازی کو فروغ ملے گا ، بلکہ یوٹی میں سیاحت کی صنعت کو بھی کافی فروغ حاصل ہوگا ، جس کے طفیل جموں وکشمیر میں مختلف طبقوں سے وابستہ افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
ملک کے مختلف حصوں سے آئندہ برسوں کے دوران شری امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ امرناتھ شرائن بورڈ جموں اور سری نگر کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر یاتری نواس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کی طرف سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔
Jammu and Kashmir News : جہاں ایک طرف بی جے پی نے دفعہ تین سو ستر اور پنتیس اے ہٹائے جانے پر جشن منایا وہیں نیشنل کانفرنس، کانگریس ، پی ڈی پی اور سی پی آئی ایم نے دو سال قبل لئے گئے اس فیصلے کی مخالفت کی ۔
Jammu and Kashmir News : ماہرین کہتے ہیں کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو یو ٹیز میں منقسم کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ دفعہ 370 ہٹائے جانے سے پہلے وادی کے مختلف مقامات پر علاحدگی پسند عناصر کی ایما پر اکثر و بیشتر پتھراو کے واقعات پیش آتے تھے ، جو 370 کی منسوخی کے بعد بالکل بند ہوگئے ہیں۔
Jammu and Kashmir News : حُکم نامے میں سی آئی ڈی نے اپنی تمام یونٹوں سے کہا ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول ، سرکاری نوکریاں حاصل کرنے اور دیگر ایسے معاملات میں درکار کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کرتے وقت اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ مذکورہ شخص پتھراو کے واقعات اور دیگر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں ہے۔
Jammu and Kashmir News : ایس پی وید نے کہا کہ پاکستان ماضی میں کٹھوعہ اور سانبہ سیکٹروں میں زیر زمین ٹنل کھود کر دراندازوں کو اس پار دھکیلنے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹنلوں کے ذریعہ پاکستان ہتھیار اور گولہ بارود بھی اسمگل کرنے کا مرتکب رہا ہے ۔ تاہم کچھ عرصے سے اب پاکستان زیر زمین راستوں کی بجائے فضائی راستوں کا استعمال کر رہا ہے ۔
جموں وکشمیر میں زیادہ درجہ حرارت اور ماحول میں رطوبت کی وجہ سے سیب کے درختوں کے پتوں میں ایک خاص طرح کی بیماری لگ گئی ہے۔ ریڈ مائیٹ اورلٹرنیا نامی اس بیماری کی وجہ سے درختوں کے پتے جڑ جاتے ہیں اور یوں سیب کے پھل کی پیدوار پر بھی ناکارہ اثر پڑنے کا احتمال رہتا ہے۔
Jammu and Kashmir News : سرینگر میں 26 اور 27 جولائی کی درمیانی شب کو رات کا درجہ حرارت 24.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ، جو معمول کے درجہ حرارت سے 5.9 ڈگری سلسیس زیادہ ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اسے قبل 21 جولائی 1988 کو رات کا درجہ حرارت 25.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
کرگل جنگ میں فتح کے 22 برس مکمل ہونے پر آج جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر کرگل جنگ میں شہید ہوئے فوجی افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج و عقیدت پیش کیا گیا۔
احتجاجی کشمیری مہاجرین کے دیرینہ مطالبات پورا نہ کئے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی دھرنا کی قیادت کرنے والے جگتی ٹینمینٹ کمیٹی کے صدر شادی لعل پنڈتا کا کہنا ہے کہ موجودہ سرکار نے مہاجر کشمیری پنڈتوں کے مسائیل کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
جموں و کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کے یونین ٹیریٹری (یو ٹی) انتظامیہ کے فیصلے پر حزب اختلاف کی مختلف سیاسی پارٹیاں ابھی بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔
Jammu and Kashmir News : گروپ کے قبضے سے دو کلو گرام ہیروئین برآمد کی گئی ہے ، جس کی قیمت بین الا اقوامی بازار میں چودہ کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔
Jammu and Kashmir News : جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمینٹ نے ایک حکم نامہ جاری کرکے 17 جون 2020 کے بعد وزیر اعظم پیکیج کے تحت نوکری حاصل کرنے والے ملازمین پر ایس او 194 لاگو کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں ۔ اس حکم نامے کی رو سے ملازمین کو ایچ آر اے، میڈیکل الاونس، ٹی اے ڈی اے اور انکریمینٹ نہیں دی جاسکتی ، جب تک کہ وہ ملازمت کے دو سال مکمل نہ کریں ۔
Jammu and Kashmir News : کشمیری پنڈت مہاجرین کے رجسٹریشن سے متعلق ایل جی منوج سنہا کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ احکامات کا کشمیری پنڈت مہاجرین تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے ۔ ایل جی نے کہا تھا کہ وادی سے ہجرت کرنے والے تمام مہاجرین کا جموں وکشمیر سرکار اندراج کرے ۔ کیونکہ ملک کے کئی حصوں میں مقیم کشمیری پنڈت وادی کشمیر لوٹ جانا چاہتے ہیں۔
گلابی لہنگے میں دلہن بنیں کیارا اڈوانی،شیروانی میں نظر آئے سدھارتھ ملہوترا، دیکھئے تصاویر
کیارا سے لے کر عالیہ تک، دن میں کیوں شادی کرتی ہیں اداکارائیں، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!
کلدیپ یادو کو بٹھایا باہر، کریئر کیا خراب، راہل دراوڑ سے بولے موقع ضرور دینا!