Jammu and Kashmir News : اسپتال کے سپرنٹینڈٹ ڈاکٹر دارا سنگھ کے مطابق دو ماہ کے اس بچہ کو اتوار کی صبح اس کے والدین نے اسپتال میں داخل کیا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ کمسن بچہ دل کے عارضے کے علاوہ کئی اور بیماریوں میں مبتلا تھا ۔
انفیکشن کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے آج سرکار کی طرف سے جموں کشمیر کے 11 اضلاع میں 29 اپریل شام 7 بجے سے 3 مئ صبح 7 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن lockdown کا اعلان کیا گیا ہے۔
Jammu and Kashmir News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز رات 8 بجے سے پیر صبح 6 بجے تک مکمل کورونا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ جانکاری سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچائی ۔
Jammu and Kashmir News : جموں اور سرینگر شہروں سمیت یو ٹی کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے بارشوں اور بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
Jammu and Kashmir News : سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں انشُل گرگ نے نیوز 18 اردو سے ایک خاص بات چیت میں کہا کہ ضلع بھر میں 8 کنٹینمینٹ زونوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے ۔ تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
وضع کردہ لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا کہ اس لائحہ عمل کے تحت سب سے پہلے کورونا انفیکشن کی تشخیص ، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی ، وائرس سے متاثر افراد کی آیسولیشن اور اُنہیں علاج فراہم کرنا اور اس وبائی بیماری سے بچنے کے اقدامات نیز ویکسی نیشن پر توجہ دی جا رہی ہے۔
Jammu and Kashmir News : نئی گائیڈلائنس کے مطابق مینسوپلیٹز اور دیگر بلدیاتی اداروں کی حدود میں آنے والے علاقوں کے بازاروں اور شاپنگ کمپلیکسز میں اب ہر دن 50 فی صد دوکانیں ہی کھولنے کی اجازت ہوگی اور یہ دوکانیں مرحلہ وار بنیادوں پر کھولی جائیں گی ۔ جموں و کشمیر کی تجارتی انجمنوں نے نئے قواعد و ضوابط پر محتاط انداز میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔
Jammu and Kashmir News : ٹویٹر پر ایل جی منوج سنہا نے لکھا کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر تقریبات میں موجودہ دو سو افراد کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو کم کرکے سو افراد کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام نے ایل جی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
لوگوں نے پھول برسا کر کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کا خیر مقدم کیا۔ راکیشور سنگھ منہاس کو دیکھ کر ان کی اہلیہ نیتو چب کا چہرا خوشی سے کھل اٹھا۔
فوج کا کہنا ہے کہ اس بار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کچھ اسمگلروں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی ۔ فوج اور بی ایس ایف کی بروقت کاروائی سے اسمگلروں کو کنٹرول لائن کے اس پار داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ حفاظتی دستوں کی چوکسی کی وجہ سے اسمگلر اور دہشت گرد منشیات کی کھیپ چھوڑ کر واپس بھاگ جانے کےلئے مجبور ہو گئے ۔
Coronavirus in Jammu and Kashmir : اعداد و شمار کے مطابق رواں سال انفیکشن کی شرح پچھلے سال سے چار گنا زیادہ ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے مثبت واقعات میں اضافے سے انتظامیہ بھی فکر مند ہے
" جنت میں ایک اور دن" کے نام سے منسوب اس اہم ترین پروگرام میں کا مقصد کشمیر میں ٹورازم پوٹینشل کو بروئے کار لانے اور اس سمت میں موزون اقدامات و پلاننگ وضع کرنا ہے۔ اس دوران 13 اپریل کو ایک گالف ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد عمل میں لایا جا رہا پے۔
جب نیوز 18 نمائندہ نے خوشی کے اس موقع پر راکیشور کی اہلیہ مینو منہاس سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ جب حملہ میں ان کے خاوند کے شہید ہونے کی افواہ پھیلی تھی ، تو اسی وقت ان کے دل نے اس افواہ کو غلط مانا تھا اور انہیں امید تھی کہ ان کے شوہر زندہ ہیں ، جس کے بعد آج اس کی امیدیں مزید روشن ہو گئیں ، جب راکیشور کے رہا ہونے کی خبر انہیں موصول ہوئی ۔
لاپتہ کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کی چھ سالہ بیٹی سراگوی بھی اپنے والد کی واپسی کی منتظر ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے والد کو ڈھونڈ کر انہیں واپس اپنے گھر بیجھیں۔ " میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے پاپا کو جلدی سے جلدی اپنے گھر بیجیں۔"
مینو کو امید ہے کہ راکیشور جلد ہی اپنے گھر کو لوٹیں گے اور وہ زندہ ہوں گے۔ مینو لگاتار اپنے تھرتھراتے ہونٹوں سے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ سے ان کے شوہر کو واپس لانے کی اپیل کر رہی ہے۔
جب اس اداکارہ کی تیسری شادی پر لوگوں نے مارا طنعہ، کتنی مرتبہ شادی کروگی؟ دیا یہ جواب
39 سال کی عمر میں بھی کنواری ہے یہ مشہور اداکارہ، باہوبلی اسٹار سے رہ چکا ہے معاشقہ
بالی ووڈ کی 5اداکارائیں موسیقی میں ہیں ماہر، مشہور گانوں کو دے چکی ہیں آواز