جموں ڈویژن میں سیاحت کی صنعت بنیادی طور پر مذہبی سیاحت یعنی پلگرم ٹورازم پر منحصر ہے۔ ماتا وشنو دیوی کے مندر پر پہنچنے والے زائرین سیاحتی صنعت کے لئے خطے میں ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جاتے ہیں۔
کووڈ 19 (Covid-19 pandemic) کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پس منظر میں کابینہ کے سکریٹری ، راجیو گوبا نے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ٹیسٹنگ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔ کووڈ معاملات کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی چیلنجنگ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
سرینگر (Srinagar) میں باغ گل لالہ (Tulip garden ) میں پانچ روزہ ٹیولپ فیسٹول ( Tulip festival) ہفتے کے روز شروع ہوگا۔ پانچ روزہ اس فیسٹول کا افتتاح جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا (LG Manoj Sinha) کریں گے۔
لشکر طیبہ سے وابستہ ایک پاکستانی دہشت گرد کو ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرانے کی سازش کے لئے 10سال کی قید کی سزا سُنائی گئی ہے۔ اسکے علاوہ اس دہشت گرد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ایجنسی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نئی دہلی میں این آئی اے معاملات کے اسپیشل جج نے یہ فیصلہ سُنایا۔
یاترا کے اندراج کے لئے فیس ، ٹٹووں ، پالکی اور بندرگاہوں کے لئے محصولات کے متعلق متعلقہ معلومات بھی موجود ہیں۔ سی ای او نے مزید بتایا کہ 13 سال سے کم یا 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور چھ ہفتوں سے زیادہ حاملہ خواتین (pregnant ladies) اس سال کی یاترا کے لئے رجسٹرڈ نہیں ہوں گے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا ( LG of Jammu and Kashmir Manoj Sinha) کا کہنا ہے کہ یو ٹی کے لئے حال ہی میں پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا بجٹ یو ٹی کی از سر نو تعمیر، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جموں و کشمیر کے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنے والا بجٹ ہے۔
مذہبی اعتبار سے اہمیت کی حامل شری امرناتھ جی یاترا (amarnath yatra) میں اس برس یاتریوں کا ہدف 6 لاکھ کا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرا منیم (jammu and kashmir chief secretary bvr subrahmanyam) نے کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سرینگر کشمیر میں واقع باغ گُل لالہ کے بارے میں دئے گئے بیان کا کشمیر کے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔
جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے لیڈران کا انخلا جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے تین لیڈروں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیارکی۔ پی ڈی پی کی اس صورتحال کے لئے کون ذمہ دار ہے، اس بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی غلط پالسیوں کی وجہ سے یہ پارٹی زوال پذیر ہو رہی ہے۔
سرینگر (Srinagar) کے کوہ ماران کے دامن میں واقع بادام واری (Badamwari) میں بادام کے شگوفے پوری طرح سے کھل چکے ہیں جس سے یہ پورا باغ خوبصورت اور دلکش نظر آ رہا ہے۔ محکمہ سیاحت نے بادام واری کو عام لوگوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر نے کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافہ کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔
کمپنی کے اسسٹنٹ جنرل منیجرمنیب ٹاک نے نیوز18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر یہ پہلا دو گلیاری والا ٹنل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیوب کی لمبائی آٹھ اعشاریہ پانچ کلو میٹر ہے ۔ مُنیب ٹاک نے کہا کہ اس ٹنل کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
سرکار کی جانب سے جموں اور سرینگر شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کے خواب کو اب عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ اس سال باغ میں پندرہ لاکھ گُل لالہ اُگائے گئے ہیں۔ 62 اقسام کے گُل لالہ آئندہ چند دنوں میں کھلیں گے ، جس کے بعد اس باغ کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
پونچھ ضلع کے کیرنی ، دگوار ، کھڑی اور کرماڑا علاقے ہمیشہ پاکستان کی گولہ باری کی زد میں آتے رہے ہیں ۔ تاہم اب جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے نتیجے میں ان علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
کرمنل کے درمیان کھیل کر ہوابڑا، پاکستان میں جاکر مچائی تباہی، جانئے کون ہے وہ کرکٹر۔۔۔
10دن میں آسٹریلیا کو ٹیم انڈیا دے سکتی ہے دوسرا جھٹکا، بدل چکا ہے کپتان، ٹوٹےگی آخری امید
رانی چٹرجی نے فلانٹ کی باڈی تو لوگوں نے جسم پر نشان دیکھ کر کہیں ایسی باتیں