اجلاس کے دوران اس بات کی بھی جانکاری فراہم کی گئی کہ یاتریوں کے لئے اضافی گروپ حادثاتی انشورنس کور فراہم کیا جائے گا۔ پجاریوں کا معاوضہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 1500 کر دیا گیا ہے۔
Jammu Kashmir: پولیس نے سری نگر اور گرد و نواح میں سرگرم نو ملیٹینٹوں کی مطلوبہ فہرست جاری کر دی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک لک آوٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔
drug sales in Handwara narco-terror case: قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے شمالی کشمیر کے ہنڈواڑہ میں نارکو دہشت گردی سے منسلک ایک کیس میں 91 لاکھ روپے کی وصولی کی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس اسپورٹس میٹ میں جموں و کشمیر پولیس کے مختلف شعبوں میں تعینات پولیس اہلکار اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں گے اور ان ہی صلاحیتوں کی بنیاد پر جے اینڈ کے پولیس سینٹرل اسپورٹس ٹیم کا انتخاب ہوگا۔
کشمیری پنڈت مائیگرنٹوں نے بُدھ کو شیو راتری (ہیرتھ) کا تیوہار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ اس سلسلے میں روایتی طرز پر ہرگھر میں شام کو وٹک ناتھ کی خصوصی پوجا کی گئی۔
چار سو پچاس کروڑ کی لاگت والے جموں اکھنور شاہراہ کو چارگلیاری والی سڑک میں تبدیل کرنے کے پروجیکٹ پر کام شدو مد سے جاری ہے۔ پروجیکٹ کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ مکمل کیا جاچکا ہے اور باقی ماندہ کام اس سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
جموں وکشمیر کی تھیٹر شخصیات اور اس سے جُڑے دیگر افراد نے یوٹی میں نیشنل اسکول آف ڈراما کا ریجنل سینٹر قائم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان شخصیات کا ماننا ہےکہ یہ سینٹر قائم کرنے سے نہ صرف تھیٹرکو ایک نئی جہت ملےگی، بلکہ نوجوان افراد میں تھیٹرکی صلاحیتوں میں نکھار لانے میں مدد ملے گی۔
جموں و کشمیر میں اس سال جشن آزادی کی دھوم بڑے پیمانے پر ہوگی ، جس کے لئے سرکار آج سے ہی تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔ آزادی کا امرت کے نام سے منسوب یہ جشن جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی سرینگر میں ایک منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لئے اسپانسرڈ دہشت گردی کا جم کر مقابلہ کیا ہے ۔
پردیش کانگریس کے کئی لیڈران ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ، جس سے کانگریس میں پھوٹ صاف دکھ رہی ہے ۔ غلام نبی آزاد کے وزیر اعظم سے منسوب بیان نے جموں و کشمیر کانگریس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے ۔
جموں و کشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر نے غلام نبی آزاد اور جی 23 کے لیڈروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پارٹی کے اندرونی معاملات کی میڈیا کے ذریعہ تشہیر کرکے پارٹی مفادات کے خلاف کام کیا ہے ۔
فوج کی جانب سے شمالی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کیا گیا۔ "ریڈیو چنار 90.4 ، ہر دل کی دھڑکن" کے نام سے منسوب کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز فوج کی جانب سے سوپور کے مازبگ میں کیا گیا۔
۔ کورونا سے بچنے کےلئے ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فائنائیشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، اٹل ڈلو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ پہلے ہی دن لوگوں کا ردعمل توقع سے زیادہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے پہلے دن 300 حفاظتی ٹیکوں کی سائٹیں قائم کی گئیں۔
ریلیف کمشنر جموں مائیگرنٹس تیج کرشن بٹ نے کہا کہ کچھ کشمیری مائیگرنٹس کو یہ کارڈ فراہم کرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں ، تاہم انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں آج کل دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یو ٹی کی سرمائی راجدھانی جموں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے سات سے آٹھ ڈگری سیلشیس زیادہ ریکارڑ کیا جارہا ہے۔
رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی یہ اداکارہ، سالوں سے چل رہا تھا معاشقہ! جانئے کون ہے دولہا؟
آج سپر ہٹ اداکارہ ہوتیں تارا ستاریہ لیکن ایک غلطی نے کردیا بیڑا غرق، اور پھر...۔
2نابالغ لڑکیوں کے ساتھ درندگی، حیوانیت کی تمام حدیں کردیں پار، عصمت دری کرکے بنائے ویڈیو..