دہلی کی 70 نشستوں کے لئے کل 672 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 58 جنرل اور 12 ایس سی امیدواروں کے لئے مختص کی گئیں۔ نئی دہلی اسمبلی نشست کے لئے 26 امیدوار میدان میں ہیں ، اسی سیٹ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ دہلی میں ، حکمران عام آدمی پارٹی ، بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے۔
قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر بھائی بہن ،حازم الطاف اور ہمایہ الطاف نے حال ہی میں جموں میں منقعدہ مارشل آرٹ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والدین اور قصبہ کا نام روشن کیا ہے ۔ انکے اس کارنامے پر مقامی آبادی نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ دونوں بھائی بہن ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کے والد ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں مگر اپنے بچوں کو ہر طرح کو سہولیات مہیا کراتے ہیں۔ ۔ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ نے بھی ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ان کے والد نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو کھیل کود میں بھی دلچسپی لینی چاہیے اور منشیات سے دور رہنا چاہیے ۔
گزشتہ شام نامعلوم بندوق برداروں نے ترال کے ایک ٹھیکیدارا غلام نبی میر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ میر پر ان کی رہائش گاہ ترال پیاین کے نزدیک گولیاں چلائی گئیں۔ اس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اسکے فوراً بعد اسے نزدیکی اسپتال روانہ کیا گیا تاہم یہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کیاہے۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
عدالت نے ریمارکس کیے کہ چار ماہ کا بچہ احتجاج کرنے گیا تھا؟۔ اس معاملے میں اس کی والدہ کی کوتاہی کیوں کو نہیں نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔
سبل نے بینچ کو بتایا کہ انہوں نے پی ایس اے کے تحت عمر عبد اللہ کی تحویل کو چیلنج کرنے کے لئے ایک حبس کارپورس درخواست دائر کی ہے ۔
شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف جاری احتجاج پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب مانگا
جموں وکشمیر کے موجودہ حالات سے پاکستان ، بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیاہے۔ اسی لیے وہ مشتعل ہوکر ایل اوسی پر مسلسل فائرنگ کررہاہے۔ تاہم ہندوستانی فوج بھی مناسب جواب دے رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ، گھر میں رکھے ہوئے بم میں دھماکا ہوا تھا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دو مکانات بری طرح تباہ ہوگئے۔
گزشتہ رات پولیس نے اترپردیش کے شہر کانپور میں پچھلے تین ہفتوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلا احتجاج کرنے والی خواتین کو زبردستی کرتے ہوئے ہٹادیا
گزشتہ 58دنوں سے نئی دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے۔
آج دنیا بھر میں ویلنٹائن ویک کے موقع پر آج چاکلیٹ ڈےChocolate Day منایاجارہاہے۔ ویلنٹائن ڈے Valetines Day ہو یا ویک اسے شادی شدہ جوڑے بھی منانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس موقع پر شوہر اور بیوی ایک دوسر سے محبت کا اظہار کر تے ہیں۔ آج ہم کو ایسے چند مشورے دیں گے کہ اس پر عمل کرکے اپنی ازوداجی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائیں ۔
کسی روٹھے کو منانا ہو یا کسی سے رشتہ جوڑنا ہو تو شاید چاکلیٹ Chocolateسے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہے۔ویلنٹائن ڈےValetine`s Day پر اپنےعزیزوں کو میٹھے تحائف(Sweet Gifts) دینے کی روایت پرانی ہے، خاص طور پر اس موقع پر چاکلیٹ کو میٹھی سوغات کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ چاکلیٹ ڈ ےChocolate Day کے موقع پر چاکلیٹ کے ساتھ کے ساتھ اگر آپ اردو شاعری (Urdu Shayari)کا سہارا لیں گے تو شائد آ پ کا محبو ب آپ کی یہ سوغات کبھی نہیں بھول پائےگا۔
حال ہی میں ایودھیا معاملہ پر رام مندر ٹرسٹ کے نام کی تشکیل دی گئی تھی۔ جس کے بعد بابری مسجد کمیٹی نے فیصلہ کیا ہیکہ مندر تعمیر سے قبل بابری مسجد کا ملبہ کمیٹی کو دینا کا مطالبہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی اس کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر سکتی ہے اور اس معاملہ پیروی سینئر وکیل راجیو دھوان کریں گے۔ یادر ہے کہ بابری مسجد ایکشن کمیٹی اسی حوالے سے اگلے ہفتے میٹنگ کرے گی۔
دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہونے والے مظاہرین کے خلاف سپریم کور ٹ میں دائر عرضی پرسماعت ملتوی ہوگئی ہے۔عدالت نے کہاکہ اس معاملہ کی آئندہ سماعت اب پیرکو ہوگی۔ عدالت نے بتایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماعت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاجارہاہے۔ کیونکہ دہلی میں 8فروری کو اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔ اس لیے کورٹ اس معاملہ کی اب پیر کو سماعت کریگی۔ کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملہ کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اورہم سجھ سکتے ہیں احتجاج کے سبب سڑک بند ہونے سے کئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہورہاہے ۔تاہم ہم دہلی انتخابات کے بعد ہی اس معاملہ پر سماعت کریں گے۔
عرضدداشت میں شاہین باغ میں چل رہے احتجاج کو جلد ختم کرانے کا مطالبہ کیاگیا ہے کہ تاکہ کالندی گنج و شاہین باغ کا راستہ دوبارہ کھل سکے
کرمنل کے درمیان کھیل کر ہوابڑا، پاکستان میں جاکر مچائی تباہی، جانئے کون ہے وہ کرکٹر۔۔۔
10دن میں آسٹریلیا کو ٹیم انڈیا دے سکتی ہے دوسرا جھٹکا، بدل چکا ہے کپتان، ٹوٹےگی آخری امید
رانی چٹرجی نے فلانٹ کی باڈی تو لوگوں نے جسم پر نشان دیکھ کر کہیں ایسی باتیں