اٹلی کے بعدایران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔ایران میں اب تک تقریبًا200 افراد،اس وائرس کی زد میں آر ہلاک ہوچکے ہیں
سعودی عرب نے مسجد حرام اور مسجدنبوی کوزائرین کے لیے کھول دیا ہے۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں جراثیم کُش دوا کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا۔ تاہم سرکاری ٹی وی کی رپورٹ سے یہ واضح نہیں ہے کہ زائرین کو ان دونوں مساجدمیں داخلے کی اجازت دی گئی ہے نہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے سعودی عرب حکومت نے کم و بیش پچیس ملکوں کے زائرین پرمقدمات مقدسہ میں داخلے پر عبوری روک لگا نے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی افراد پر بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی ۔
شمال مشرقی دہلی تشدد معاملہ میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے دو اہم معاملوں میں ملزمین کی شناخت کرلی ہے۔ اور انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی جمعرات کے روز طویل علالت کے بعد صبح 10:30بجے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں انتقال کر گئے – وہ ہند نژاد سعودی عرب کے شہری تھے-
کورٹ نے پولیس کوحکم دیاکہ تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے ایسے مہلوکین کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر پیش کی جائے جن کی اب تک کوئی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
ایران کےاعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔
سری نگر سے تعلق رکھنے والی ایک جوان سال خاتون نے خواتین کی بہتر صحت کی خاطر ذاتی خرچے پر ایک ایسی مہم شروع کی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔
کرناٹک اسمبلی میں 2020-21کا بجٹ پیش ہو گیا ہے ۔اقلیتوں کی آبادی والےعلاقوں کی ترقی کیلئے200 کروڑروپئے مختص کرنے کااعلان کیا گیا ہے ۔ وہیں عیسائی طبقہ کی فلاح وبہبودی کیلئے بھی 200کروڑروپئے فنڈ کا اعلان ہوا ہے ۔
دہلی تشدد سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آیاہے۔ جس میں بے لگام ہجوم ڈی سی پی پر پتھراؤ کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
سعودی عرب نے سعودی شہریوں اور مملکت میں تارکین وطن کے لئے بدھ کے روز سے عمرہ ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کردیاہے۔
دہلی تشدد کے بعد پولیس مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ اب تک 1،647 افراد کو پولیس نے تشدد کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
نیچے دی گئی فہرست میں 23 فروری ، 2020 اور 29 فروری ، 2020 کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے مہلوکین کے نام اور عمر کی تفصیل دی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک 13 معاملے میں روشنی میں آچکے ہیں۔اُن میں چھ پازیٹو پائے گئے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطحیٰ اجلاس منعقد کیاگیا۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
بالی ووڈ کی 5اداکارائیں موسیقی میں ہیں ماہر، مشہور گانوں کو دے چکی ہیں آواز
جب سیف علی خان نے بتایا کیوں کی کرینہ کپور سے شادی، ہرشخص کو دیا عجیب مشورہ، کہی یہ بات
NMACC کی شاندار افتتاحی تقریب میں نیتا امبانی کے خوبصورت رقص نے لگائے چار چاند