بہار اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ این پی آر کا نفاذ پُرانے فارمیٹ پرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی لاگو کرنے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ این آر سی لانے سے لوگوں کی پریشانی بڑھے گی۔
وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان منگل کو یہاں حیدرآباد ہاؤس میں دوطرفہ چوٹی میٹنگ ہوئی ۔جس میں ٹرمپ نے احمدآباد میں سردار پٹیل اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام کے لئےپی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔پی ایم مودی نے صدرٹرمپ کا حیدرآباد ہاؤس میں استقبال کیا۔اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اکیلے میں بات چیت ہوئی ۔اس کے بعد وفد سطح کی چوٹی میٹنگ شروع ہوگئی۔اکیلے میں میٹنگ کے بعد مختصر تقریر میں پی ایم مودی نے امریکی صدر کا رسمی انداز میں استقبال کرتے ہوئےکہا،’’میں آپ کا اور امریکی وفد کا ہندوستان میں استقبال کرتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ آپ ان دنوں مصروف ہیں پھر بھی آپ نے ہندوستان آنے کےلئے وقت نکالا۔اس کےلئے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔‘‘
راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیاہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی بھی موجود ہیں ۔اسی کے ساتھ ہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ رسمی دورہ شروع ہوگیاہے۔
وزیراعظم نریندر مودی اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ملاقات11بجے حیدرآباد ہاؤس میں ہوگی۔دونوں لیڈر مختلف باہمی، علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت کرینگے۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ پیر کی دوپہر شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی کے دوران آج اسکولوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ وہیں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پرتشدد احتجاج کے دوران مبینہ طورپر پولیس پر فائرنگ کرنے والے شاہ رخ نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوروزہ ہندوستان دورے کا آغاز ہوگیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوروزہ دورے ہندوستان کے لیے احمد آباد پہنچے گئے ہیں
دہلی کے جعفرآباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے مد نظر دہلی میں کئی میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں ۔ جعفرآباد۔موج پور ، بابر پور میٹرو ریل اسٹیشن بند ۔ تینوں اسٹیشنوں پر میٹرو ٹرین نہیں رُک رہی ہے۔ جعفرآباد میں زبردست احتجاج جاری ہے۔جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب خواتین بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہی ہیں ۔گزشتہ روز افراتفری کا ماحول پیدا ہوا تھا ۔بی جے پی کے تین لیڈر اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے تھے ۔اور اشتعال انگیز نعرے ب؛ند کئے تھے۔اسی بیچ دونوں طرف سے پتھر بازی بھی ہوئی ۔جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کو مجبورا آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے ۔کافی دیر کے بعد ہنگامہ تھما تھا۔ بڑی تعداد میں سکیورٹی جوان تعینات علاقے میں کیے گئے ہیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں ایک ساتھ اسٹیج پرشیئر کریں گے۔ روڈ شو اور نمستے ٹرمپ پروگرام کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاج اور سڑک بند رکھنے کے معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہونی ہے
فیروز آباد میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں بدھ کی رات ایک سلیپر بس ،ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج سے جڑی تمام خبریں یہاں پڑھیں۔ پورے ملک میں گزشتہ دو ماہ کے عرصہ سے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون ( Citizenship Amendment Act)، نیشنل رجسٹر آف سینٹزنز (National Register of Citizenship)، نیشنل پوپولیشن رجسٹر (National Population Register)، کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی نے اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پانچ مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم آپ کو بتادیں کہ سیلم پور سے عبدالرحمان ،اوکھلا سے امانت اللہ خان ، مٹیامحل سے شعیب اقبال، بلیمارن سے عمران حسین اور مصطفیٰ آبادسے حاجی محمد یونس کامیاب ہوئے ہیں۔
دہلی کی 70 نشستوں کے لئے کل 672 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 58 جنرل اور 12 ایس سی امیدواروں کے لئے مختص کی گئیں۔
کرمنل کے درمیان کھیل کر ہوابڑا، پاکستان میں جاکر مچائی تباہی، جانئے کون ہے وہ کرکٹر۔۔۔
10دن میں آسٹریلیا کو ٹیم انڈیا دے سکتی ہے دوسرا جھٹکا، بدل چکا ہے کپتان، ٹوٹےگی آخری امید
رانی چٹرجی نے فلانٹ کی باڈی تو لوگوں نے جسم پر نشان دیکھ کر کہیں ایسی باتیں