کورونا وائرس کے خوف سے بیرون ممالک سے طلبہ واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں ۔ آج بھی بنگلہ دیش سے کئی طلبہ سرینگر ایئر پورٹ پہنچے۔ ان طلبہ کو ائرپورٹ سے سیدھے نجی ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ۔یہاں ان طلبہ کی اسکرینگ ہوگی اور کورنٹائن وقت تک وہاں رکھا جائے گا۔ ۔ ایک پولیس افسر نے نیوز ایٹین اردو کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً چار سو طلبہ کو بنگلہ دیش سے واپس لایا گیا ہے ۔ ہمارے نمائندے سمیع اللہ نے ائرپورٹ کے باہر حالات کا جائزہ لیا ۔
مدھیہ پردیش اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق فلو رٹیسٹ کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں شاہپور اور کیرنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا
جموں کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی حراست معاملےمیں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔عمرعبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ کی عرضی پر سماعت ہوگی ۔
محمود پراچہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کو نئی جہت بخشنے کی خاطر اب ملک گیر سطح پر جیل بھرو احتجاج شروع کیاجانا چاہیے ۔
جمعیت علمائے ہند کی درخواست پر پیر کو جاری کردہ اس نوٹس میں ، ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو تشدد سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ملک کے شیئر بازاروں میں کورونا وائرس کی گھبراہٹ برقرار ہے۔ پیر کو سینسیکس 1000 پوائنٹس اور نفٹی 350 پوائنٹس سے زیادہ نیچے کھلے۔کاروبار کے آغاز میں آج سینسیکس جمعہ کے 34103.48 کے مقابلہ میں 33106 پوائنٹس پر کھلا اور فروخت کے دباؤ میں ابتدائی کاروبار نیچے جاکر 32449.03 پوائنٹس پر آ گیا۔ فی الحال سینسیکس 32458.84 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔اسی طرح نفٹی بھی 350 پوائنٹس سے زیادہ نیچے کھلنے کے بعد تیزی سے گھٹتا ہواہوا 450 پوائنٹس ٹوٹ کر 9505 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے
گرفتار ملزمین میں سے 3 کا تعلق غازی آباد سے ہے۔ رتن لال کے قتل میں سلیم ملک ، محمد جلال الدین ، محمد دانش ، محمد سلیم خان ، محمد ایوب ، محمد مشتاق اور ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فی الحال ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
مجلس اتحادالمسلمین رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی تشدد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے لوک سبھا میں دہلی پولیس کا کھلے عام دفاع کیا۔
نئی دہلی:دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دہلی اسٹیٹ یونٹ کے صدر پرویز احمد اور سکریٹری الیاس کو گرفتار کیا ہے۔ فنڈنگ کیس میں ایک اور ممبر کو بھی گرفتار کرلیا۔
اشتعال انگیز تقرروں کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ آج سماعت کرے گا۔ پچھلی سماعت میں ہائی کورٹ نے مرکز، دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا ۔
لکھنؤ کے چوراہوں پر لگے ہورڈنگ ہٹانے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو اترپردیش حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔آج سپریم کورٹ اس معاملے پر سماعت کرے گا۔
یوگی حکومت الہ ٰآباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی
سعودی عرب نے مسجد حرام اور مسجدنبوی کوزائرین کے لیے کھول دیا ہے۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں جراثیم کُش دوا کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا۔ تاہم سرکاری ٹی وی کی رپورٹ سے یہ واضح نہیں ہے کہ زائرین کو ان دونوں مساجدمیں داخلے کی اجازت دی گئی ہے نہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے سعودی عرب حکومت نے کم و بیش پچیس ملکوں کے زائرین پرمقدمات مقدسہ میں داخلے پر عبوری روک لگا نے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی افراد پر بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی ۔
شمال مشرقی دہلی تشدد معاملہ میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے دو اہم معاملوں میں ملزمین کی شناخت کرلی ہے۔ اور انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
Netflix نے کردیا بٹوارا! بھائی۔بہن، شوہر۔بیوی کوئی نہیں شیئر کرسکے گا پاس ورڈ: جانئے: کیوں
موت کے بعد خواجہ سرا کی لاش کے ساتھ کیا ہوتا ہے، دنیا سے چھپانا چاہتے ہیں راز، جنازے میں۔۔
WTC Final میں وراٹ کوہلی بسنے کو تیار، نیٹس میں بہا رہے پسینہ