کرناٹک اسمبلی میں 2020-21کا بجٹ پیش ہو گیا ہے ۔اقلیتوں کی آبادی والےعلاقوں کی ترقی کیلئے200 کروڑروپئے مختص کرنے کااعلان کیا گیا ہے ۔ وہیں عیسائی طبقہ کی فلاح وبہبودی کیلئے بھی 200کروڑروپئے فنڈ کا اعلان ہوا ہے ۔
دہلی تشدد کے بعد پولیس مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ اب تک 1،647 افراد کو پولیس نے تشدد کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم 122 مکانات ، 322 دکانیں اور 301 گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔امکا ن ہے کہ حتمی رپورٹ میں نقصانات کے اعداد شمار تبدیل ہو۔
کْل ہند مجلس اتحادا لمسلمین کے احیا کے باسٹھ سال کی تکمیل پر ایم آئی ایم کےہیڈ کواٹر، دارالسلام میں منعقد کی گئی۔ ایم آئی ایم کے صدر، اسد الدین اویسی نے پارٹی پرچم لہرایا۔ تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی کےفلور لیڈر، اکبر الدین اویسی نے کہا کہ ایم آئی ایم پر فرقہ پرست پارٹی ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ ایم آئی ایم فرقوں کو دیکھ کر کام نہیں کرتی ۔ دارالسلام کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔اکبر اویسی نے اپنے دادا، واحد الدین اویسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے ایم آئی ایم کو حق پرستوں کی جماعت قرار دیا۔ اس اجلاس میں مجلس کے ارکان اسمبلی،کارپوریٹرس، اورمجلس کے کارکن شریک رہے۔
پولیس افسران نے بتایاکہ شمال مشرقی ضلع میں پُرتشدد بھیڑکو دیکھتے ہوئے شاہین باغ میں احتیاطاً دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔
بہار اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ این پی آر کا نفاذ پُرانے فارمیٹ پرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی لاگو کرنے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ این آر سی لانے سے لوگوں کی پریشانی بڑھے گی۔
وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان منگل کو یہاں حیدرآباد ہاؤس میں دوطرفہ چوٹی میٹنگ ہوئی ۔جس میں ٹرمپ نے احمدآباد میں سردار پٹیل اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام کے لئےپی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔پی ایم مودی نے صدرٹرمپ کا حیدرآباد ہاؤس میں استقبال کیا۔اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اکیلے میں بات چیت ہوئی ۔اس کے بعد وفد سطح کی چوٹی میٹنگ شروع ہوگئی۔اکیلے میں میٹنگ کے بعد مختصر تقریر میں پی ایم مودی نے امریکی صدر کا رسمی انداز میں استقبال کرتے ہوئےکہا،’’میں آپ کا اور امریکی وفد کا ہندوستان میں استقبال کرتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ آپ ان دنوں مصروف ہیں پھر بھی آپ نے ہندوستان آنے کےلئے وقت نکالا۔اس کےلئے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔‘‘
وزیراعظم نریندر مودی اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ملاقات11بجے حیدرآباد ہاؤس میں ہوگی۔دونوں لیڈر مختلف باہمی، علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت کرینگے۔
دہلی کے جعفرآباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے مد نظر دہلی میں کئی میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں ۔ جعفرآباد۔موج پور ، بابر پور میٹرو ریل اسٹیشن بند ۔ تینوں اسٹیشنوں پر میٹرو ٹرین نہیں رُک رہی ہے۔ جعفرآباد میں زبردست احتجاج جاری ہے۔جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب خواتین بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہی ہیں ۔گزشتہ روز افراتفری کا ماحول پیدا ہوا تھا ۔بی جے پی کے تین لیڈر اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے تھے ۔اور اشتعال انگیز نعرے ب؛ند کئے تھے۔اسی بیچ دونوں طرف سے پتھر بازی بھی ہوئی ۔جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کو مجبورا آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے ۔کافی دیر کے بعد ہنگامہ تھما تھا۔ بڑی تعداد میں سکیورٹی جوان تعینات علاقے میں کیے گئے ہیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں ایک ساتھ اسٹیج پرشیئر کریں گے۔ روڈ شو اور نمستے ٹرمپ پروگرام کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
دہلی کی 70 نشستوں کے لئے کل 672 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 58 جنرل اور 12 ایس سی امیدواروں کے لئے مختص کی گئیں۔ نئی دہلی اسمبلی نشست کے لئے 26 امیدوار میدان میں ہیں ، اسی سیٹ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ دہلی میں ، حکمران عام آدمی پارٹی ، بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے۔
قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر بھائی بہن ،حازم الطاف اور ہمایہ الطاف نے حال ہی میں جموں میں منقعدہ مارشل آرٹ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والدین اور قصبہ کا نام روشن کیا ہے ۔ انکے اس کارنامے پر مقامی آبادی نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ دونوں بھائی بہن ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کے والد ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں مگر اپنے بچوں کو ہر طرح کو سہولیات مہیا کراتے ہیں۔ ۔ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ نے بھی ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ان کے والد نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو کھیل کود میں بھی دلچسپی لینی چاہیے اور منشیات سے دور رہنا چاہیے ۔
گزشتہ شام نامعلوم بندوق برداروں نے ترال کے ایک ٹھیکیدارا غلام نبی میر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ میر پر ان کی رہائش گاہ ترال پیاین کے نزدیک گولیاں چلائی گئیں۔ اس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اسکے فوراً بعد اسے نزدیکی اسپتال روانہ کیا گیا تاہم یہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کیاہے۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
جموں وکشمیر کے موجودہ حالات سے پاکستان ، بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیاہے۔ اسی لیے وہ مشتعل ہوکر ایل اوسی پر مسلسل فائرنگ کررہاہے۔ تاہم ہندوستانی فوج بھی مناسب جواب دے رہی ہے۔
حال ہی میں ایودھیا معاملہ پر رام مندر ٹرسٹ کے نام کی تشکیل دی گئی تھی۔ جس کے بعد بابری مسجد کمیٹی نے فیصلہ کیا ہیکہ مندر تعمیر سے قبل بابری مسجد کا ملبہ کمیٹی کو دینا کا مطالبہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی اس کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر سکتی ہے اور اس معاملہ پیروی سینئر وکیل راجیو دھوان کریں گے۔ یادر ہے کہ بابری مسجد ایکشن کمیٹی اسی حوالے سے اگلے ہفتے میٹنگ کرے گی۔
رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی یہ اداکارہ، سالوں سے چل رہا تھا معاشقہ! جانئے کون ہے دولہا؟
آج سپر ہٹ اداکارہ ہوتیں تارا ستاریہ لیکن ایک غلطی نے کردیا بیڑا غرق، اور پھر...۔
2نابالغ لڑکیوں کے ساتھ درندگی، حیوانیت کی تمام حدیں کردیں پار، عصمت دری کرکے بنائے ویڈیو..