دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہونے والے مظاہرین کے خلاف سپریم کور ٹ میں دائر عرضی پرسماعت ملتوی ہوگئی ہے۔عدالت نے کہاکہ اس معاملہ کی آئندہ سماعت اب پیرکو ہوگی۔ عدالت نے بتایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماعت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاجارہاہے۔ کیونکہ دہلی میں 8فروری کو اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔ اس لیے کورٹ اس معاملہ کی اب پیر کو سماعت کریگی۔ کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملہ کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اورہم سجھ سکتے ہیں احتجاج کے سبب سڑک بند ہونے سے کئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہورہاہے ۔تاہم ہم دہلی انتخابات کے بعد ہی اس معاملہ پر سماعت کریں گے۔
گزشتہ رات اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں جوہر پارک میں دھرنے پر بیٹھی خواتین پر لاٹھی چارج کردیاہے
اننت کمار ہیگڑے نے مہاتما گاندھی کو کے 'مہاتما' کہلائے جانے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
دہلی کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوسری مرتبہ گزشتہ رات فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم دہلی پولیس نے دعویٰ کیاہے ابتدائی جانچ میں جامیہ ملیہ اسلامیہ کے اطراف سے کہیں بھی گولیاں نہیں ملی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے اے سی پی جگدیش یادو نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہناہے کہ حملہ آور نے چیخ چیخ کر کہا ، " جے شری رام کہتے ہوئے کہا کون آزادی چاہتا ہے؟ ، آؤ میں تمہیں گولی مار دوں گا اور پھر مظاہرین پر فائرنگ کردی ،اس واقعہ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے برہمی کا اظہار کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع امن منصوبہ کے خلاف فلسطینیوں نےسخت احتجاج کیا۔جس کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اہم علاقوں کو ضم کرنے کے لئے امریکی اجازت مل گئی۔
یوروپی پارلیمنٹ کے ایک سوچوّن ارکان نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے۔یہ مسودہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔اس قرارداد پر کل ووٹنگ ہوگی۔شہریت قانون پر یوروپی یونین نےتشویش کا اظہار کیا ہے
شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر، این آرسی مخالف احتجاجی مظاہروں کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیاہے۔ حکومت نے این پی آر اور مردم شماری کی تشہیر کے لئے اشتہار ایجنسی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ۔رجسٹرار جنرل آف انڈیا نے اس کے لیے درخواستیں طلب کی ہے۔ملک گیرسطح پر این پی آر اورمردم شماری کی تشہیر کی جائے گی۔
شاہین باغ کےتعلق سےمرکزی وزیرساکشی مہاراج نےمتازعہ بیان دیاہے۔انہوں نےکہاکہ لاتوں کےبھوت باتوں سےنہیں مانتے۔آپ کوبتادیں کہ شہریت قانون کےخلاف شاہین باغ میں خواتین کادھرناچالیس دنوں سےزائدسےجاری ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا نے آج امتحابات کا اجتماعی طورپر بائیکاٹ کردیاہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے آج یعنی 27جنوری سے امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیاگیاتھا ۔ تاہم طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ کے رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ےہوئے امتحانات کا بائیکاٹ کردیاہے۔ یاد رہے کہ اے ایم یو طلباء کو ضمانت مل گئی ہے ۔تین طلباء کو کل رات میں ہی چھوڑ دیا گیا تھا ۔ اور آج احمد مجتبیٰ فراز کو بھی ضمانت مل گئی ۔ ایک ،ایک لاکھ روپئے کے مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے ۔ کل وائس چانسلرکے خطا ب کے دوران طلباء نے نعرے بازی کی تھی ۔ طلبا ء کے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے کچھ طلباء کو پراکٹر نے پکڑ لیا تھا اور پولیس کے حوالے کردیا تھا
جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بارپھرآر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے اپنی ملاقات کا تذکرہ کیاہے۔ بنگلورو میں یوم جمہوریہ کے مناسبت سے منعقدہ جمعیت علمائے ہند کے اجلاس سے مولانا ارشد مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ آرایس ایس اگر اپنے نظریات میں تبدیلی لاکر ملک کی بھائی چارگی،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کوقبول کرتی ہے تو اس کا خیرمقدم کیاجاناچاہئے۔ اجلاس میں مولانا نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ہندو سمجھنے کے آر ایس ایس کے نظریہ پرروشنی ڈالی۔ مولانا نےکہاکہ اگر بی جے پی واقعی آر ایس ایس کے نظریات پرچل رہی ہے تو اُسے شہریت قانون جیسا کالا قانون واپس لینا ہوگا۔
کیرل ، پنجاب اورکی ڈگر پرمغربی بنگال حکومت چل رہی ہے۔ شہریت قانون کے خلاف قرارداد آج مغربی بنگال اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔295 رکنی مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو اکثریت حاصل ہے اس لیے اس قرارداد کو منظور ہونے کی راہ آسان ہے۔مغربی بنگال حکومت اُصولولی طور پر شہریت قانون کی مخالفت کررہی ہے۔حالانکہ اسمبلی میں قرارداد پیش نہ کیے جانے پرترنمول حکومت کی اپوزیشن جماعتیں مخالفت کررہی تھیں۔
متنازعہ شہریت ترمیمی قانون ، این آ رسی اور این پی آر کے خلاف حیدرآباد میں عوام کو عہد دلایا گیا۔کل جماعتی جےاے سی کے کنوینر مشتاق ملک نے بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں، ہم پیپر نیں دکھائیں گے کا عہد دلایا۔ نماز کےبعد کچھ نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نےاحتجاجیوں کومنتشر کردیا۔اور کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جمعہ کےپیش نظرپرانے شہر میں سکیورٹی کےسخت بندوبست کئے گئے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نیشنل چلڈرن ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کو بچوں کو ایوارڈ دیئے تھے۔ ایوارڈ یافتہ بچے یوم جمہوریہ پریڈ میں بھی شامل ہوں گے۔پی ایم مودی نے ان بچوں کی مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اتنی کم عمر میں ان کے کئے گئے کامون کو غیرمعمولی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’آپ جس طرح سماج اور قوم کے تئیں اپنے کاموں کو پورا کررہے ہیں آپ کو دیکھ کر میں فخر محسوس کررہا ہوں۔ میں جب اپنے نوجوان ساتھیوں کی بہادری اور کامیابیابیوں کی کہانی سنتا ہوں تو اس سے مجھے مزید طاقت ملتی ہے اور سخت محنت کرنے کےلئے تحریک ملتی ہے
مہاراشٹر میں ونچت اگھاڑی کے بند کا اثردیکھا جارہا ہے۔گھاٹ کوپر،دہیسر،ہنگولی اورناسک میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں ۔سائن میں اگھاڑی کے کارکنوں نے راستہ روکا۔ بند کے دوران کچھ مقامات پربسوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے ۔
Netflix نے کردیا بٹوارا! بھائی۔بہن، شوہر۔بیوی کوئی نہیں شیئر کرسکے گا پاس ورڈ: جانئے: کیوں
موت کے بعد خواجہ سرا کی لاش کے ساتھ کیا ہوتا ہے، دنیا سے چھپانا چاہتے ہیں راز، جنازے میں۔۔
WTC Final میں وراٹ کوہلی بسنے کو تیار، نیٹس میں بہا رہے پسینہ