چیف جسٹس نے سی اے اے ، این پی آر پرعارضی پابندی سے انکار کردیا ہے ۔اٹارنی جنرل سی اے اے کے تمام معاملات میں حلف نامے داخل کرنے کے لئے چھ ہفتوں دینے کا مطالبہ کیاہے۔ تاہم ، سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور دیگر افراد اس تجویز کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس کے بعد چیف جسٹس نے سی اے اے یا این پی آر کے خلاف کارروائی کے خلاف کسی بھی قسم کے پابندی کا حکم دینے سے انکار کردیا۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر کردہ درخواستوں آج سپریم کورٹ میں ایک اہم سماعت ہوگی۔ شہریت ترمیمی قانون سے اب تک سپریم کورٹ میں 144 درخواستیں دائر کی گئیں۔ بیشتر درخواستیں اس قانون کی مخالفت میں ہیں ، جس میں سی اے اے کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این آر سی اور این پی آر کو بھی کچھ درخواستوں میں چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس عبدالنظیر ، جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گی۔
معروف شاعر منور رانا کی دو بیٹیوں سمیہ رانا اور فوزیہ رانا کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔رخسانہ اور صفی فاطمہ کے نام بھی ایف آئی آرمیں شامل ہیں
شاہین باغ کی طرز پرلکھنؤکےگھنٹہ گھرپرخواتین کااحتجاج جاری ہے۔شہریت قانون کےخلاف خواتین جمعہ سےدھرنے پربیٹھیں ہیں۔ پولس کے ذریعے دھرنے پر بیٹھی خواتین کے کمبل ضبط کیےجانےکابھی معاملہ سامنےآیاتھا۔خواتین کامطالبہ ہےکہ سی اےاےکوحکومت فوری واپس لے۔
جے این یو طالب راغب اکرم کی کچھ طلباء نے مبینہ طور پر پٹائی کی۔راغب کے سراور سینے پرچوٹیں آئی ہیں۔اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نرمدا ہاسٹل کے طالب میں رہتا ہے۔راغب نے اے بی وی کے تین طلباء پر پٹائی کا الزام لگایا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہاسٹل میں اسپیشل ڈِنر کے دوران راغب نے کچھ طلباء کوکھانا دینے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ دوسرے ہاسٹل کے تھے۔راغب کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے روم میٹ کے مطابق حملہ آوروں نے کہا کہ وہ نجیب کی طرح اسے بھی غائب کردینگے۔حملہ آوروں نے راغب کے روم میٹ کو بھی پیٹا اوردھمکایا۔
گجرات کے سورت میں رگھوویر مارکٹ میں آگ لگ گئی ہے ۔ آگ پر قابو پانے کےلیے فائر بریگیڈ کی پچاس سے زائد گاڑیاں موقع پر موجود ہیں ۔فائربرگیڈ عملہ آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
کشمیرکےضلع شوپیاں میں فورسزکی بڑی کامیابی ملی ہے۔انکاؤنٹرمیں تین ملی ٹنٹ ڈھیر ہوگئےہیں۔وچھی علاقےمیں یہ انکاؤنٹر ہواہے۔ملیٹنٹوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔عادل احمدساکن زینہ پورہ،وسیم احمدساکن ورپورہ ناگبل اور جہانگیراحمدکےطورپر انکی شناخت ہوئی ہے۔تینوں ملیٹنٹوں کا تعلق حزب المجاہدین سےتھا۔
اقلیتی طبقے کے لئے مرکز کے ذریعے جاری 4800کروڑ کی اسکیموں کو سپریم کورٹ میں چنوتی دی گئی ہے۔ عرضی پر عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔نیرج شنکر سکسینہ کے ذریعےسپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا ہیکہ اقلیتوں کے لئے یہ اسکیمیں دفعہ چودہ پندرہ اور ستایئس کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت کو یہ اختیار نہیں ہیکہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ کسی ایک مذہب کے ماننے والوں پر خرچ کرے۔عرضی میں نیشنل مائنارٹی کمیشن ایکٹ کی قانونی حیثیت کو بھی چنوتی دی گئی ہے۔
راجستھان میں ضلع چورو کے سالاسر تھانہ علاقہ میں گزشتہ دیر رات ایک سكارپيو کے ٹرک سے ٹکرانے کے سبب سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ دیر رات قومی شاہراہ 58 پر سكارپيو میں آٹھ لوگ ڈیگانا کی طرف جا رہے تھے کہ ٹول ناکے کے نزدیک ناما گاؤں میں اچانک تیزی سے جا رہی سكارپيو سامنے جا رہے ٹرک کے پیچھے ٹکرا گئی ۔ اس سے عمران خان، غازی خان، عمران خان، رفیق، بابو خان، اقبال اور ایک دیگر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ خوشی محمد زخمی ہو گیا ۔ اسے سیکر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
انڈرورلڈ ڈان اعجازلکڑا والا (Ejaz Lakdawala)کو باقاعدہ طورممبئی کرائم برانچ(Mumbai Crime Branch) نے پٹنہ(Patna) سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے
سرینگر (Srinagar) میں آج پھر گرینیڈحملہ (Grenade Attack) ہوا۔سرینگر کے مضافات میں حبک کراسنگ کے قریب ملی ٹنٹوں نے گرینیڈ پھینکے۔ اس واقعے میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ سنیچر کو بھی ہوئے گرینیڈ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ ۔۔۔
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمان ڈی اروند نے ایم آئی ایم صدر اسد اویسی سے متعلق متنازعہ ریماکس کئے تھے ۔ ڈی اروند کے بیان پر خود بی جے پی اقلیتی مورچہ کے لیڈروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بی جے پی ایم پی نے اپنی صفائی دیتے ہوے کہا کہ انھوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے ۔ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں ۔
ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو آج انکے آبائی وطن کرمان میں سپرد لحد کیا جائےگا۔ کرمان میں انکا جلوس جنازہ برآمد ہوا۔ اس جلوس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر ایران میں زبردست سوگ کا ماحول ہے۔3جنوری کی صبح بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر سمیت 8افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ جنرل سلیمانی کی کئی شہروں میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ گزشتہ روز تہران میں ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔۔ ریڈیو ایران کا دعویٰ ہیکہ جنرل سلیمانی کے جلوس جنازہ میں تہران میں 70 لاکھ افراد شامل ہوئے تھے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر26 جنوری کے پریڈ کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں ۔ صبح کے وقت تینوں افواج کے جوان قدم تال ملا کر پریڈ کی مشق کر رہے ہیں ۔ ہمارے نمائندے راجیو تیواری نے راج پتھ پر پریڈ کا جائزہ لیا
رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی یہ اداکارہ، سالوں سے چل رہا تھا معاشقہ! جانئے کون ہے دولہا؟
آج سپر ہٹ اداکارہ ہوتیں تارا ستاریہ لیکن ایک غلطی نے کردیا بیڑا غرق، اور پھر...۔
2نابالغ لڑکیوں کے ساتھ درندگی، حیوانیت کی تمام حدیں کردیں پار، عصمت دری کرکے بنائے ویڈیو..