مجلس اتحادالمسلمین کے صدرو رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں طلبہ اور اساتذہ پرحملہ کرنے والے نقاب پوش افراد کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیاہے۔نیوز18 کے نمائندے سنجے تیواری نے اسدالدین اویسی سے حیدرآبادمیں خاص بات چیت کی ہے۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو
دہلی پولیس نے جے این یو تشدد معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ کچھ نقاب پوش حملہ آوروں کی شناخت کا بھی دعویٰ کیاگیاہے۔
جموں و کشمیر کی جیلوں میں قیدیوں کو انکے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ قیدی اپنے اہل خانہ سے ٹیلی فون کے ذریعہ بات کرسکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں سرینگر اور جموں کی سینٹرل جیلوں کے علاوہ جموں کے ضلع جیل میں یہ سہولیت فراہم کرائی گئی ہے۔ دیکھئے یہ رپورٹ
جنرل منوج مکندنرونے نے کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے صفر رواداری کی پالیسی (زیرو ٹالرنس پالیسی) اپنائی ہے۔
جموں و کشمیر میں راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بدھ کو دہشت گردوں کے ساتھ ہوئی ایک مڈبھیڑ میں فوج کے دوجوان شہید ہوگئے۔وزارت دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کے بارےمیں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے منگل کی شام تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران جنگجوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ میں فوج کے دوجوان شہید ہوگئے۔ترجمان کے مطابق سلامتی دستوں کی مہم ابھی بھی جاری ہے۔
نئےسال کی شروعات کے ساتھ ہی کشمیرکےسبھی سرکاری اسپتالوں میں انٹرنیٹ خدمات شروع کردی گئی ہیں۔سبھی طرح کی موبائل ایس ایم ایس خدمات بحال کردی گئی ہیں۔ اسکی جانکاری سرکاری ترجمان روہت کنسل نے جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حالات کا جائیزہ لینے کے بعد جموں خطے میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا۔ روہت کنسل نے یہ بھی کہا کہ نظر بند سیاسی افراد کی رہائی کے بارے میں بھی سرکار مناسب وقت پر فیصلہ لے گی۔
نئے سال کےآغازکے ساتھ ہی، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستانی دراندازیوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سال 2020 کے استقبال میں چند گھنٹے اوررہ گئے ہیں۔2019 کا سال اپنی کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ ہم سے رخصت ہو رہاہے۔آئیے دیکھتے ہیں 2019 کے اہم واقعات پرمبنی ہماری یہ خصوصی پیشکش
اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں انتظامیہ نے شہریت قانون اور این آر سی کی مخالفت کے دوران برپا تشدد میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے انسٹھ افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔ آپ کو بتاتےچلیں کہ انیس اور بیس دسمبر کو بڑے پیمانے پر احتجاجیوں نے عوامی املاک کو نقصان پہونچایا تھا اور پولیس پر حملے کئے تھے۔ پتھراؤ کے نتیجے میں پچپن پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔روڈ ویز کی ایک بس کو آگ لگا دی گئی تھی اور تین بسیں توڑی گئی تھیں ۔ ۔یوگی حکومت نے پر پندرہ لاکھ پینتیس ہزارکی عوامی املاک کے نقصان کی وصولی کے لئے انسٹھ افراد کو نوٹس بھیجا ہے۔ ڈی ایم اویناش کرشن سنگھ کا کہنا ہے کہ نقصان کی رقم شرپسندوں سے وصولی جائے گی۔
دہلی میں کل کے مقابلے آج سردی کچھ کم ہے۔ لیکن سرد ہواؤں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔انڈیا گیٹ پر لوگ سیر کرتے نظر آئے۔شمالی ہندوستان میں سردی کا ستم جاری ہے۔دہلی میں اس بار تو119 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ کہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ بڑی تعداد مسافروں کی ریلوے اسٹیشنوں پر دیکھی جاسکتی ہے۔اس ٹھنڈ کا اثر فضائی سروس پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فلائٹیں تاخیر سے آ جا رہی ہیں۔ غریب اور بے گھر افراد کےلئے رات گزارنے کے لئے رین بسیروں کا انتظام کیا گیا ہے جن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم ہیں۔
سیاحتی مقام گلمرگ ،درنگ اور ٹنگمرگ میں شدید سردی کے باوجود ملکی وغیر ملکی سیاح خوب لطف لے رہے ہیں ۔ گلمرگ ،ٹنگمرگ اور درنگ میں منجمد ہوئے پانی کے ذخائراور دیگر مقامات کی عکس بندی کرنے میں سیاح مصروف نظر آرہے ہیں ۔ سیاحو ں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں کشمیر یا گلمرگ آنا سیاحوں کے لئے ایک نیا تجربہ ہوتا ہے ۔ مختلف سیاحوں نے ہمارے نمائندے منیر حسین حرہ کے ساتھ خاص بات چیت کی
جموں کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں سے جاری شورش سے یہاں کےنوجوانوں میں نفسیاتی دباؤ دیکھنے کو ملا ہے۔تاہم نوجوانوں کی کثیر تعداد ایسی بھی ہے جو کھُل کر زندگی گذارتی ہے ۔ نوجوان، اپنے اندرموجود صلاحیتوں کا بھر پورمظاہرہ کرتے ہیں۔خاص کردیہی علاقوں میں نوجوان اپنے فن اور ہُنر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گلوکاری، آرٹ، اور دیگر فنون کے ذریعے یہاں کے نوجوانوں نے لوگوں کا دل جیتا ہے۔ ان نوجوانوں کا احساس ہے کہ اگر انھیں حکومت کی جانب سے اور نجی سطح پر اچھے پلیٹ فارم مہیا کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے منعقد کئے جارہے ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگراموں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ پیش ہے ظہور رضوی کی یہ رپورٹ
گورنر بھگت کوشیاری نے36 نئے وزراء کو حلف اور رازداری کا حلف دلایا جس میں این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیا جبکہ کل ملا کر کابینی اور ریاستی درجہ کے36؍وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی۔
بہارکے کشن گنج میں این پی آر کے خلاف ایم آئی ایم کی جانب سے احتجاجی جلسہ ہوا۔اس جلسہ میں ایم آئی ایم صدراسدالدین اویسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔کشن گنج کے روئی دھاتا تاریخی گراونڈمیں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے نتیش کمارکو بی جے پی کا ساتھ چھوڑدینے کامشورہ دیا ۔ اسداویسی نے کہا کہ این پی آراوراین آر سی ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں ۔
قزاقستان میں الماٹی کےقازق کے ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کے روز بیک ایئر لائن کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
Netflix نے کردیا بٹوارا! بھائی۔بہن، شوہر۔بیوی کوئی نہیں شیئر کرسکے گا پاس ورڈ: جانئے: کیوں
موت کے بعد خواجہ سرا کی لاش کے ساتھ کیا ہوتا ہے، دنیا سے چھپانا چاہتے ہیں راز، جنازے میں۔۔
WTC Final میں وراٹ کوہلی بسنے کو تیار، نیٹس میں بہا رہے پسینہ