شہریت قانون کی حمایت اور مخالفت میں جلسے، جلوس اورریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ممبئی میں ونچت بہوجن اگھاڑی کی ریلی ہے۔ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف یہ ریلی نکالی گئی۔ وہیں دہلی کےیوپی بھون کے گھیراؤ کی کال دی گئی تھی۔تاہم وہاں سکیورٹی کےسخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس نے وہاں پہنچنے والوں کو احتجاج سے پہلے ہی گرفتارکرلیاہے۔۔دوسری طرف رائےپورمیں بی جےپی نے این آرسی کےحق میں ریلی نکالی۔
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے کہاہے کہ وہ بابری مسجد کے ملبے کی حرمت کے پیش نظر سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ مسجد کا ملبہ ہمیں دیدیا جائے جس سے اس کی بے حرمتی نہ ہو- لکھنئو میں ہمارے نمائندے طارق قمر سے بات کرتے ہوئے جیلانی نے یہ بھی کہاکہ این آر سی اور سی اے اے کی مخلافت میں جاری تحریک کو مزید مستحکم کیا جائے گا کیونکہ این آر سی اور سی اے اے ملک کے دستور کے خلاف ہے لہٰذا اس میں صرف طلبا ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے سماجی سیاسی اور ہر شعبے کے لوگوں کو شامل ہونا ہی چاہئے
اس صدی اور 2019 کے آخری سورج گرہن کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ایشیاء کے تقریباً ہرحصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ جنوبی ایشیاء کے ساتھ ساتھ شمالی اور مغربی آسٹریلیا ، شمالی اور مشرقی افریقہ کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکتاہے۔ شمالی امریکہ اور برطانیہ کے لوگ بھی یہ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔
پونچھ میں ایک پاکستانی خاتون کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔ خدیجہ پروین نامی خاتون کو36 سال کے طویل انتظار کے بعد ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔
اے ایم یو میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف پر امن احتجاج کررہے طلباء کے خلاف پولس کے تشدد کے ایک ہفتہ بعد اب حالات معمول پر آرہے ہیں۔لیکن جیسے جیسے حالات معمول پر آئے ہیں اور انٹر نیٹ خدمات بحال ہوئی ہیں تو پولس بربریت کی کچھ ان سنی کہانیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔،اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں زیر علاج بی اے فائنل کے طالب علم ناظم خاں اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے سہم جاتے ہیں
پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کوہورہی مشکلات کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہیں
جھارکھنڈ کی 81 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ کانگریس کا اتحاد 41 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔
ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ جھارکھنڈ بی جے پی نے اے جے ایس یو صدر سدیش مہتواور جے وی ایم صدربابو لال مرانڈی سے رابطہ کیاہے۔ بی جے پی کے جھارکھنڈ کے انتخابات انچارج اوم ماتھوراتوار کی رات رانچی پہنچ گئے۔ انتخابی نتائج واضح ہونے کے بعد ، اوم ماتھور12 بجے کے بعد وزیراعلیٰ رگھوور داس سے مل سکتے ہیں۔
ذرائع سے موصولہ خبر کے مطابق ، جھارکھنڈ میں حکومت بنانے کے لئے کانگریس پہلے ہی سرگرم ہوگئی ہے
مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں کی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ سی بی ایس ای کے تعلیمی بورڈ کی جانب سے منگل کی رات جاری پریس ریلیز کے مطابق دسویں کلاس کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوکر 20 مارچ تک ہوں گے ، جبکہ بارہویں کلاس کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوکر 30 مارچ تک ہوں گے۔
راجستھان میں شانتی ریلی کے دوران سی ایم اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت پر سخت تنقیدیں کیں۔انہو ں نے کہا کہ گھس پیٹھ کے نام پر پورا ملک لائن میں کھڑا ہے۔ملک کو توڑنے کے لئے بیج بویا جا رہا ہے ۔اور بی جے پی آر ایس ایس کا ایجنڈا چلا رہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کا راشٹریہ واد کا دعوی کھوکلا ہے۔اس ملک میں تانا شاہی نہیں چلے گی ۔بی جےپی اکثریت سے حکومت ضرور چلارہی ہے لیکن عوام کا دل نہیں جیت سکتی ۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شہرحیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ کے امبیڈکر چوراہے کے قریب احتجاج
شہریت ترمیمی قانون پر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سیکولر دستور کو بچانے کیلئے مذہب کی تفریق سے اوپر اٹھ کر لوگوں کو ساتھ آنا چاہئے۔ ارشد مدنی کا کہنا ہیکہ دستور کو بچانا وقت کی اہم ضرورت ہےیہ ہندو اور مسلمانوں کی لڑائی نہیں ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیاگیاہے۔شہرحیدرآباد میں مختلف سماجی و ملی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔ نماز جمعہ کے پیش نظر تاریخی چار مینار اور مکہ مسجد کے احاطہ میں سکیورٹی کا وسیع تر بندوبست کیا گیا ہے ۔
دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے اطراف بھیم آرمی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس مظاہرے میں ہجوم دیکھاجارہاہے۔
رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی یہ اداکارہ، سالوں سے چل رہا تھا معاشقہ! جانئے کون ہے دولہا؟
آج سپر ہٹ اداکارہ ہوتیں تارا ستاریہ لیکن ایک غلطی نے کردیا بیڑا غرق، اور پھر...۔
2نابالغ لڑکیوں کے ساتھ درندگی، حیوانیت کی تمام حدیں کردیں پار، عصمت دری کرکے بنائے ویڈیو..