شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے )کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد بھڑکنے کے بعد 11دسمبرکو یہاں انٹرنیٹ سروس ملتوی کردی گئی تھی۔
شہریت ترمیمی قانون کو لیکر ہو رہے احتجاجی مظاہرے کے مد ںظر انتظامیہ نے یوپی کے 12 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یوپی کے غازی آباد مین جعمرات کی رات 10 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ خدمات کو روک دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پریاگ راج میں بھی 19 دسمبرکی دیر شام سے لیکر 20 دسمبر کی صبح 10 بجے تک کیلئے انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ ، مؤ، وارانسی، سنبھل سمیت 12 ضلاع میں انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتطامیہ نے پوری ریاست میں 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پرشہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قریب احتجاجیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا نے مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کریہ احتجاج کیا جس میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کی شدت سے مخالفت کی گئی۔ان وکلا نے مطالبہ کیا کہ اس قانون کو واپس لیا جائے۔اس مسئلہ پر وکلا کے دو گروپس کی منقسم رائے اور موافق و مخالف شہریت ترمیمی قانون رائے کے اظہار و ریلی پر پولیس چوکس ہوگئی۔احتجاج کے موقع پر صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد کو وہاں تعینات کردیاگیا۔
جامعہ ملیہ اور جعفرآباد اورسیلم پورمیں پرتشدد احتجاج کے بعد سلامتی دستوں اور خفیہ محکمہ کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے دہلی پولیس کو چوکس رہنے کو کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مظاہروں کے دوران ڈرون کے ذریعے ویڈیو گرافی کی ہدائت دی ہے تاکہ تشدد بھڑکانے والوں پر نظر رکھی جا سکے۔ مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو احتیاط کے طور پر حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نےآج شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کے خلاف درخواستوں پرمرکزی حکومت سے جواب طلب کیا
آسام میں معمولات زندگی پٹری پر لوٹ رہی ہے۔گوہاٹی میں آج صبح چھ بجے سے کریو ہٹالیا گیا ہے۔خیال رہے کہ راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آسام میں پُرتشدد احتجاج رونما ہوئے تھے ۔ریاست میں امن وامان کی برقراری کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے گوہاٹی اورڈبرو گڑھ میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گوہاٹی میں گیارہ دسمبر کو کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے آج صبح پونچھ کے مینڈھر سب ڈیویژن کے، کے جی منکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ پاکستانی فوج نے آرمی پوسٹ کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔فوج نے بھی پاکستان کی اس اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔اس گولہ باری کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔اس دوران اسکولوں کوتعطیل دے دی گئی تھی۔
کانگریس کی ’بھارت بچاؤ ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے عوام سے کہا کہ آج ملک کو بچانے کے لئے ان کو سامنے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں اور ہمیں گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سخت جدوجہد کرنی ہوگی۔
حیدر آباد: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کا رشتہ گزشتہ کئی مہینوں سے زیر بحث تھا ۔ آخر کار انعم اور اسدالدین نےحیدرآباد میں شادی کر لی۔ اسد مشہور کرکٹر محمد اظہرالدین کے صابزادے ہیں ۔ یہ شادی کئی کوایک یادگارشادی قراردیاجارہاہے۔کیوں کے شادی کی اس تقریب میں دکنی رسم ورواج دل کھول کرپوراکیاگیا ۔ان رسموں میں ایک رسم دھنگانے کی بھی تھی۔ دھنگانے کی رسم آج کل دکن کے شادیوں سے غائب ہوگئی ہے ۔مگردکن کی ایک ممتاز و معروف بیٹی ثانیہ مرزا نے دوبارہ لوگوں کو یاد دلائے یہ رسم اب بھی زندہ ہے،وہ کیسے دیکھئے یہ رپورٹ
سرینگر ائر پورٹ سے آج مسلسل ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد فضائی سروس بحال کر دی گئی ۔ خراب موسم اور کم وزیبلیٹی کی وجہ سے فضائی خدمات گزشتہ ایک ہفتے سے معطل تھیں ۔آج سرینگر ائر پورٹ سے چودہ پروازیں لینڈ اور ٹیک آف ہو ئیں ۔وہیں خدمات بحال ہو نے پر مسافروں کے چہروں پر خوشی نظر آئی ۔
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء کا ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رہا اور کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
آسام میں شہریت (ترمیمی) قانون کی مخالفت میں جاری پرتشدد واقعات کی وجہ سے کشیدہ صورتحال میں ہفتہ کو بہتر ی دیکھی گئی لیکن اب بھی ریاست کے مختلف مقامات پر اس قانون کی مخالفت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔ غیر معینہ کرفیو کے درمیان گوہاٹی اورڈبروگڑھ میں کچھ گھنٹوں کے لئے کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے ۔ تین دن سے جاری تشدد کے بعد گوہاٹی میں معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔
بتا دیں کہ اسد الدین اویسی نے پیرکو لوک سبھا میں بحث کے دوران شہریت ترمیمی بل کو پھاڑ کر اپنی مخالفت درج کرائی تھی۔ بل پربحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے الزام لگایا تھا کہ یہ حکومت مسلمانوں کے خلاف سازش کررہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ بل ایک بار پھر سے ملک کوتقسیم کے راستے پرلے جانے کا راستہ تیار کرے گا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ہے تو مہنگائی ۔بیروز گاری ممکن ہے
رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی یہ اداکارہ، سالوں سے چل رہا تھا معاشقہ! جانئے کون ہے دولہا؟
آج سپر ہٹ اداکارہ ہوتیں تارا ستاریہ لیکن ایک غلطی نے کردیا بیڑا غرق، اور پھر...۔
2نابالغ لڑکیوں کے ساتھ درندگی، حیوانیت کی تمام حدیں کردیں پار، عصمت دری کرکے بنائے ویڈیو..