مکرم جاہ اب بھی حیدرآباد میں بہت بڑی دولت کے مالک ہیں۔ ان کے محلات میں چومحلہ پیلس، فلک نما پیلس، نظری باغ محل (کنگ کوٹھی)، چیران پیلس، بنجارہ ہلز، پرانی حویلی اور اورنگ آباد میں نوکھنڈا محل بھی شامل ہے۔ فی الحال حیدر آباد میں ان کے دو اہم محلات چومحلہ اور فلک نما اب بھی عوام کے لیے کھلے ہیں۔
اردو کتب میلہ میں مصنفین سے ملاقات، مباحث، ڈرامے، مشاعرے اور تمثیلی مشاعروں کا بھی خاص اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں طلبہ و طالبات اردو کے کلاسیکی شاعروں کی طرح تیار ہورہے ہیں۔
حیدرآباد میں شاہی مسجد باغ عام کے امام و خطیب ڈاکٹر مولانا احسن بن محمد الحمومی نے کہا کہ آٹھویں اہم ترین چیز نئے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ کمفرٹ زون میں زندگی گزارنا چھوڑ دیں، جو انسان کمفرٹ زون میں زندگی گزارنے لگتا ہے، وہ ناتواں اور کمزور ہوجاتا ہے۔
غالب کا کلام آج سرحدوں سے بھی ماور ہے۔ غالب کی اشعر اپنے پڑھنے والوں کو نہ صرف گہرے جذبات عطا کرتے ہیں، بلکہ ایک نیا کیف و سرور بھی عطا کرتے ہیں۔ وہ 27 دسمبر 1797 کو پیدا ہوئے۔ ان کا اصل تخلص (قلمی نام) اسد تھا۔
اسکول کی طالبات کی جانب سے مذکورہ نظم پڑھنے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ کلپ میں طالنات کو مصرعہ ’میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو‘ (mere allah burai se bachaana mujhko) پڑھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے شکایت اس لیے درج کی کیونکہ یہ نظم یا دعا سرکاری اسکولوں کے شیڈول کا حصہ نہیں ہے۔
یہ ناول اصل میں 2014 میں اردو میں ’’نعمت خانہ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ یہ اردو کا پہلا ناول ہے، جسے باوقار جے سی بی پرائز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ دی پیراڈائز آف فوڈ میں پچاس سال کے عرصے میں ایک متوسط طبقے کے مشترکہ مسلم خاندان کی کہانی پیش کی گئی ہے
ہندوستان کی دیگر زبانوں کے مقابلہ میں اردو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کے تقریباً ہر کونے میں بولی جاتی ہے اور اس کے جاننے والے دنیا کے کئی ممالک میں آباد ہیں۔ عالمی یوم اردو ہر سال 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں اردو شیڈول زبان میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
Sheikh Yusuf al-Qaradawi dies: ابوالاعلیٰ سبحانی نے لکھا کہ ’’عالم اسلام کی یہ واحد شخصیت تھی، جس کا ہر مسلک، ہر مکتب فکر اور ہر نظریہ کا حامل شخص دل وجان سے احترام کرتا تھا، قرضاوی نہیں رہے، سچ یہ ہے کہ اب بہت کچھ نہیں رہا۔ اللہ مغفرت فرمائے اور پوری امت کو صبر جمیل عطا کرے‘‘۔
مورخین کے مطابق نظام دکن آصف سابع نواب میر عثمان علی خان بہادر (Mir Osman Ali Khan) کا سب سے بڑا کارنامہ ہندوستان کے قومی دفاعی فنڈ میں 5,000 کلو سونا عطیہ کرنا ہے۔ سال 1965 میں پاکستان کے خلاف جنگ کے بعد ہندوستان میں معاشی بحران کا سامنا تھا۔
صبغت اللہ خان نے نیوز 18 اردو ڈاٹ کام سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مسجد محبوبیہ (Masjid e Mahboobia) کی موجودہ صورت حال ناگفتہ بہ ہے۔ مسجد کی موجودہ صورت میں نماز بھی نہیں پڑھی جاسکتی ہے، لیکن اس کو بچایا جا سکتا ہے حالانکہ اس میں تعمیراتی مسائل ہیں کیونکہ یہ ایک طرف جھک رہی ہے اور لکڑی کے سیڑھیاں بوسیدہ ہوچکے ہیں۔
عالمی یوم ملیریا، ملیریا کے خلاف عالمی جنگ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری لانے اور پوری دنیا میں ملیریا کے وجود سے متعلق شعور بیداری کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی اہم ہے، جو نہیں جانتے کہ یہ مہلک بیماری مادہ اینوفیلس مچھروں (female Anopheles mosquitoes) کے کاٹنے سے پھیلتی ہے جو پلازموڈیم طفیلہ (plasmodium parasite) سے متاثر ہوتی ہے اور جب مچھر انسان کو کاٹتا ہے تو خون میں ایک طفیلی خارج ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ملیریا ہوتا ہے۔
نئی پیش رفت سے واقف ذرائع کے مطابق تاریخی چارمینار کے قریب واقع سردار محل کو شہر کے ثقافتی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ جو ہر روز چارمینار، مکہ مسجد، چومحلہ محل اور دیگر یادگاروں کا دورہ کرنے والے ہزاروں سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بنے گا۔
اردو زبان میں تخلیق کیا گیا ادب اور اس کی شاعری دنیا کی بڑی زبانوں میں تخلیق کیے گئے ادب اور شاعری میں شمار کی جاتی ہے، لیکن کیا یہ ضروری نہیں کہ اردو زبان کے آغاز و ارتقا کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے؟ اور اردو زبان کی شاعری کی تاریخ اور خصوصیات کو سمجھا جائے۔
ان دنوں اضلاع کے علاوہ حیدرآباد کے متعدد مقامات پر مسابقتی امتحانات سے متعلق تیاری کے سلسلے میں مواد کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے کتب فروش جلد از جلد کتابوں اور پرانے پریکٹس پیپرز کا ذخیرہ کرنے کے منتظر ہیں۔ کوٹھی اور سلطان بازار میں امیدوار مسابقتی امتحانات کی تیاری کے مواد کو خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
تلنگانہ حکومت کی جانب سے سال 24-2023 سے انگریزی میڈیم اسکولز کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس پر محمد معز الدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اردو کی یہ 500 سے زائد آسامیاں یا تو ختم کردی جائیں گی یا پھر اسے غیر اردو داں امید وار حاصل کرلیں گے۔
ایک نے بنائی ٹی ٹوینٹی میں تین سنچریاں، دسرے کے نام ٹریپل سنچری، دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو طے!
پہلے نہیں دیکھا ہوگا ایسا شادی کارڈ، کیارا ۔ سدھارتھ نے کیا غضب کا تجربہ
مس ورلڈ نے بسایا گھر تو جہنم بن گئی زندگی، پیٹتا تھا شوہر، اداکارہ کا ہو گیا تھا برا حال،