بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں آج ایک مقامی کرکٹ کلب کی جانب سے منعقد کئے گئے سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ جمی ہوئی برف پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں گریز کی درجن بھر ٹیموں نے شرکت کی۔
حاملہ خاتون کو زچگی کا وقت بالکل قریب تھا اور زچگی سے پہلے ہی اس خاتون کو کچھ پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، چنانچہ اس کے بعد خاتون کے افراد خانہ نے ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا اور بعد میں ضلع انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرکے اس خاتون کو بانڈی پورہ پہنچایا گیا۔
بانڈی پورہ سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل ایک دور دراز علاقے سے آئی خاتون نے اسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دیا ۔ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے اس خاتون کووڈ 19 پازیٹیو قرار دے کر اسے اسپتال میں داخل نہیں کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے روایت کے مطابق ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
پولیس نے سرپنچ کی پُراسرار موت کے معاملے میں اس قتل میں ملوث مہلوک سرپنچ کی بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ہے۔ بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر کچھ نشیلی ادویات پلائیں اور بعد میں اسے رسی سے لٹکا کر اس واردات کو خودکشی کی شکل دینے کی کوشش کی۔
بانڈی پورہ میں آئی سی ڈی ایس محکمے میں ایک ہیڈ کلرک کی جانب سے اپنے افسر کے جعلی دستخط کرکے چھ لاکھ سے زائد روپیے نکالنے کے معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ نیوز 18 اردو کے ہاتھ لگی ہے۔
جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منعقد کئے گئے اس فیسٹول میں 200 سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور نائٹ میچ منعقد ہونے کی وجہ سے علاقے میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو ایک نئی سمت مل گئی ہے
کووڈ-19 کے پیش نظر جہاں پہلی بار بانڈی پورہ اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئیں وہیں اس دوران پورے اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جب کہ سات ماہ کے بعد اسکولی بچوں کو وردی پہنے اسٹیڈیم میں دیکھا گیا۔
کرشی وگیان کیندر بانڈی پورہ میں کٹنگ ٹیلرنگ شعبے میں تربیت پانے والی لڑکیوں نے اپنے روزگار کو آگے جاری رکھنے کے لئے ایک انوکھا قدم اُٹھا کر اپنے لئے سلائی کی مشین حاصل کی ۔
پرانے اسپتال سے جب سامان کی منتقلی کا سلسلہ شروع کیا گیا ، تو اس دوران سامان کی منتقلی کے لئے فوج سامنے آئی اور فوج نے اپنی گاڑیوں میں سامان بھر کر اسے اسپتال کی نئی عمارت تک پہنچایا ۔
بانڈی پورہ کےگریز سیکٹر میں پاکستان نے آج بلاجواز فوج کی اگلی چوکیوں پرگولہ باری شروع کی۔ واضح رہے کہ 16 ستمبر کو بھی پاکستان نے ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ تاہم ہندوستانی فوج بھی اس گولہ باری کا منہ توڈ جواب دے رہی ہے۔
اسپتال کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور سو بستروں والے اس اسپتال کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔
بانڈی پورہ میں کئی مقامات پر جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات اس سارے نقصان کو لاک ڈاون سے جوڑ کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بانڈی پورہ کے ملنگام علاقے میں درجنوں سر سبز پیڑ کاٹے گئے ہیں۔
بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کووڈ 19 کی RT PCR سیمپلنگ 3 ستمبر سے بند پڑی ہے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں سخت برہمی پائی جارہی ہے ۔
سال 2015 میں محکمہ آر اینڈ بی نے نادم میموریل بوائز ہائر سکینڈری اسکول کے احاطے میں اس آڈیٹوریم کا تعمیراتی کام شروع کیا تھا۔ ایک جانب جہاں اس آڈیٹوریم کا تعمیراتی کا انتہائی سست رفتاری سے جاری رہا۔ وہیں گزشتہ کچھ عرصے سے اس آڈیٹوریم کو لاوارث حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
حالیہ بارشوں کے بعد بانڈی پورہ میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے کہیں واٹر سپلائی سکیموں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد گریز اور بانڈی پورہ میں درجنوں علاقے پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔
اداکارہ گوہر خان نے پہنی ایسی اسٹائلش ڈریس، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش
شادی کی خبروں کے درمیان اداکارہ مونی رائے نے کروایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ،فینس رہ گئے حیران
اداکارہ سنجیدہ شیخ نے پار کی بولڈنیس کی ساری حدیں ، کروایا ایسا فوٹو شوٹ ، مچ گیا ہنگامہ