آج پولیس اور فوج نے ان کے بیٹے کو مار کر لاش کو بھی اپنی تحویل میں لیکر ہندوستانی ہونے کا بدلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کو مارنے کے ردعمل میں میرے چیچیرے بھائی عبدالقیوم کو دہشت گردوں نے ہلاک کیا تھا جبکہ میں اور میری بہن کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا تھا۔
جموں سرینگر شاہراہ پر رامبن سے سرینگر کی طرف انے کے دوران رامبن سے چار کلومیٹر دور کیلا موڑ پُل کے پاس اتوار کی شام ساڑھے چھ بجے سڑک کا سولہ میٹر کا ایک بڑا حصہ ایک اونچی دیوار سمیت اچانک ڈھ گیا تھا اور واقع کے وقت وہاں نہ صرف فورلین شاہراہ کے تعمیراتی ورکر کام پر تھے بلکہ دھنستی سڑک پر اسوقت کئی گاڑیاں اور پیدل چل رہے کئی مقامی افراد بھی معجزاتی طور بچ نکلے تھے ۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اتوار کی شام سے جواہر ٹنل کے آر پار برفباری اور رامبن بانہال سیکٹر میں بارشوں کے نتیجے میں بند کی گئی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آج دوپہر بعد سے جزوی طور دوبارہ بحال کرکے اس پر کشمیر سے درماندہ ٹرکوں اور رامبن میں کشمیر آنے والی درماندہ مسافر گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کرنے والے کئی مسافروں نے بتایا کہ لاک ڈاون ہٹائے جانے اور شاہراہ پر کووڈ شرائط کے مطابق سفر کرنے کی سرکاری اجازت کے باوجود بانہال کے شیطان نالہ پر چیکنگ کے جاری سلسلے سے عام مسافر تنگ ہیں اور یہاں ابھی بھی کووڈ منفی رپورٹ مانگی جاتی ہے اور وادی کشمیر سے جموں جانے والے مسافروں کو واپس وادی کی طرف بھی لوٹنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
تحصیل کھڑی سے تعلق رکھنے والے سرگرم سماجی کارکن عبدالرحیم بٹ کے مطابق گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ سے مقامی بزرگوں سے اس انگریز تھم (Pillar) کے بارے میں کئی کہانیاں ہم تک پہنچی ہیں اور تحصیل کھڑی کے کئی مقامی نوجوانوں نے سخت مہم جوئی کے بعد اس پہاڑی پر چڑھ کر اس انگریز تھم اور اس اونچائی کی تصویروں کو مقامی سطح پر سوشل میڈیا پر ڈال کر لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔
بانہال اتوار کی صبح بانہال کے کھڑی علاقے میں ایک دس سالہ لڑکی مہو نالہ کے پانی میں بہہ گئی تاہم پولیس چوکی کھڑی کے اہلکار ، مقامی کیو آر ٹی کے رضاکاروں اور فوج کی بروقت کاروائی سے لڑکی کو پانی کے تیز بہاؤ میں کئی سو میٹر بہہ جانے کے بعد بچا لیا گیا ہے۔
Bollywood: جب کرینہ کپور کو ملا مشورہ، 'سیف سے شادی مت کرو'، جانئے اداکارہ نے اب کیا کہا؟
PHOTOS: لکھنو کے بڑا امام باڑہ میں بھول بھلیاں کا گنبد اچانک گرا، گائیڈ زخمی
Rashami Desai PHOTOS: رشمی دیسائی نے انٹرنیٹ پر مچایا دھمال، دیکھیں تصاویر