وسئی نائے گاؤں علاقے میں گھوڈ بندر روڈ قومی شاہراہ 48 پر وسیع و عریض علاقے میں پھیلا سنایا ڈھابہ ہے اس علاقے میں ڈھابے کی خاصی تعداد ہے لیکن اس ڈھابے کا منفرد انداز اور مغلائی کھانوں کے ذائقے نے عوام کے دلوں میں بہت ہی کم وقت میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے۔
Mumbai News: ممبئی عروس البلاد ماہم ساحل سمندر پر واقع عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمیؒ کا سالانہ میلہ کورونا کے دو سال بعد روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا ۔
اس تقریب کی صدارت ، ہندستانی پرچار سبھا ،ممبئی، کے ڈائرکٹر، رسالہ ’’ہندستانی زبان‘‘ کے مدیر، ہندی زبان و ادب کے معروف قلم کار اور ممبئی رتن ایوارڈ یافتہ جناب سنجیو نگم نے کی۔
یونانی اور آیورویدک دوا بنانے والی کمپنی آیوراِن ویدا ریمیڈیز نے اس کانفرنس کا انعقاد ممبئی کے اسلام جمخانہ میں کیا۔ تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس میں مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کے حکماء اطباء تقسیم کار اور دواسازی کی صنعت سے وابستہ مختلف افراد نے شرکت کی۔
یوم سرسید کے موقع پر شعبۂ اردو ممبئی یونیورسٹی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر کو ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدرات معروف اسکالر اور سیاست دان ایڈوکیٹ یاسین مومن نے کی اورمہمان خصوصی انقلاب کے ایڈیٹر شاہد لطیف نے توسیعی خطبہ پیش کیا ۔
ممبئی میں بارہ ربیع الاول کے پیشِ نظر 'اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم' مع القابات خطاطی کی ایک روزہ نمائش کریمی لائبریری انجمن اسلام میں منعقد کی گئی ۔ صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی نے نمائش کا افتتاح کیا۔
فلم کو استنبول فلم فیسٹیول برائے 2022 اور رومانیہ ایسٹرن یورپ فلم فیسٹول برائے 2022 میں بیسٹ شارٹ ڈاکومنٹری فلم کے زمرے میں عزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سویڈن فلم فیسٹیول اور انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول باسٹن میں بھی اس فلم کو فائنلسٹ کٹگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مہاراشٹر اسمبلی میں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے پر اعتراض کرنے والے سماجوادی پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر اسمبلی فلور ٹیسٹ کو روکنے کے مطالبے کو خارج کردیا اور اس کے فوراَ بعد ہی ادھوٹھاکرے نے بطورِ وزیراعلیٰ اپنے استعفے کا اعلان کردیا ۔ اصل میں اس استعفے کو شیوسینا کی شکشت سے زیادہ اسے ایک نئی سیاسی قوت کے طور پر ابھرنے کی ایک دلیل کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔
ڈاکٹر پاٹنکر نے کہاکہ ملک کا 90 فیصد ہندو اچھا ہے, صرف دس فیصد ہی فرقہ پرستوں کی زد میں ہے۔ ہمیں ملک کی نوے فیصد سے بہتر تعلقات پیدا کرنا چاہئے اور ان کے روبرو اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنی چاہئے۔
NCP Leader Nawab Malik: تفتیش کیلئے سمن جاری کرنے پربھی نواب ملک کی بیوی اور بیٹے حاضر ہونے سے قاصرہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک کی بیوی کو ای ڈی نے دو سمن بھیجے جبکہ بیٹے فراز ملک کو پانچ بار سمن بھیج چکی ہے۔ وہیں اب ای ڈی کی کاروائی کا دائرہ جلد وسیع ہو سکتا ہے۔
نقوی نے کہاکہ ہنر ہاٹ کا مقصد ملک میں بنی ہوئی اشیاء کو مشہور کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار سے بھی وابستہ کرنا ہے اور یہ کام ہنر ہاٹ کے توسط سے جاری ہے اس میں ہمیں کامیابی میسر آئی ہے۔ ہنر ہاٹ میں دستکار اور کاریگروں کو تقویت ملی ہے۔
سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان باہمی معائدہ ہوا اور ہندوستان کے حصے میں زیادہ نشستیں آتی ہیں تو دوبارہ درخواستیں منگوانے کے عمل پر غور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ابھی تک سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان حج 2022 کیلئے باہمی معاہدہ طئے نہیں ہو پایا ہے۔
Hajj 2022 : مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی ہے۔ 31 جنوری حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، لیکن عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے ۔
Maharashtra News : سماجوادی پارٹی کے لیڈراور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی (Abu Asim Azmi) نے ریاست مہاراشٹر میں اقلیتی کمیٹیوں کی عدم تشکیل کے معاملہ پر این سی پی سپریمو شردہوار (Sharad Pawar) کو خط لکھا ہے ۔
گلابی لہنگے میں دلہن بنیں کیارا اڈوانی،شیروانی میں نظر آئے سدھارتھ ملہوترا، دیکھئے تصاویر
کیارا سے لے کر عالیہ تک، دن میں کیوں شادی کرتی ہیں اداکارائیں، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!
کلدیپ یادو کو بٹھایا باہر، کریئر کیا خراب، راہل دراوڑ سے بولے موقع ضرور دینا!