ان کا کہنا ہے کہ ایک باڈی چلر تابوت پر تین لاکھ روئپے سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فی الحال تین باڈی چلر تابوت فراہم کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی شہر کے قبرستانوں اور بڑی مساجد میں ڈیڈ باڈی چلرس مہیا کرا دئے جائیں گے۔
Uttar Pradesh: گذشتہ شب لڑکی نے گرمی کا بہانا بنا کرچھت پر سونے کی بات کہی ۔ آدھی رات کو لڑکی کے باپ سنیل مشرا کو کچھ شک ہوا ۔ وہ اپنی لائسنسی پستول لیکر سیدھا چھت پر پہنچ گیا ۔
Prayagraj News : اس بار کورونا کیسز برائے نام ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں گنگا کنارے ریت میں لاشیں دفن کرنے کے نئے معاملے نے لوگوں کو خوف میں ڈال دیا ہے ۔
گرفتار کئے گئے گینگ کا سرغنہ وویک پال بی ایس سی کا طلب علم ہے ۔ وویک پال نے اپنے اور اپنی گرل فرینڈ کا شوق پورا کرنے کے لیے ایک مخصوص کمپنی کی موٹر بائک چوری کرنے کی شروعات کی تھی۔
اردو کے مشہور شاعر اکبر الہ آبادی (Akbar Allahabadi) کا نام بدل کر اکبر پریاگ راجی کرنے کا معاملہ اجاگر ہونے کے بعد یو پی ہائر ایجو کیشن سروس کمیشن (UP Higher Education Service Commission) اب بیک فٹ کر آ گیا ہے۔ ایجوکیشن سروس کمیشن نے فوری طور پر قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ویب سائٹ سے الہ آبادی شاعروں کے نام سے پریاگ راجی لفظ ہٹا دیا ہے ۔
عتیق احمد اور مختار انصاری کے گڑھ سمجھے جانے والے مشرقی یو پی میں مافیاؤں کے خلاف جارحانہ رخ اپنا کر یوگی حکومت ایک تیر سے دو نشانہ سادھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ الہ آباد میں عتیق احمد سے منسوب عمارتوں کو منہدم کرانے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خالی کرائی گئی زمینوں پر بھومی پوجن کے ذریعہ غریبوں کے لئے مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں کہا کہ سماج وادی پارٹی اپنی حرکتوں سے کریڈٹ چور پارٹی بن گئی ہے۔ اسی زبانی جنگ کے دوران یو پی اسمبلی چناؤ سے پہلے بی جے پی نے ہندوتو کے نام پر کمیونل کارڈ کھیلنا شروع کر دیا ہے ۔
انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیم پی یو سی ایل کی طرف سے داخل عرضی میں پولیس حراست کے دوران الطاف کی پراسرار موت پر کئی طرح کے سوال اٹھائے گئے ہیں ۔
عرضی میں کہا گیا کہ سیاسی مقصد کے حصول کے لیے مذہب کی توہین سماج کا ماحول خراب کرنے کا کام کر رہی ہے ۔ عرضی گذار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قرآن اور پغمبر اسلام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا جذباتی عقیدہ ہے ۔وسیم رضوی اسلام اور اس کی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کر رہے ہیں
الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے زیر انتظام بیس ہاسٹلوں میں رہنے والے تقریباً گیارہ سو طلبا پر پندرہ پندرہ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔
۔ یو پی میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں نے ریاست میں بر سر اقتدار بی جے پی کے خلاف اپنے تیور سخت کر لیے ہیں ۔ گذشتہ ایک ماہ سے یوگی حکومت کے خلاف سڑکوں پرکئے جانے والے احتجاجی مظاہروں میں مذید تیزی آ گئی ہے ۔
نہرو خاندان کا الہ آباد سے گہرا رشتہ رہا ہے ۔ موتی لال نہرو، جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی زندگی کا بیشتر حصہ الہ آباد میں بسر ہوا ۔ آنند بھون اور سوراج بھون سے جنگ آزادی کی تحریک چلائی گئی ۔ سوراج بھون کو آج بھی نہرو خاندان کی آبائی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔
شہر کی تاریخی لارڈ میو روڈ کا نام بدل کر اب چودھری چنی لال مارگ کر دیا گیا ہے ۔ چودھری چنی لال بی جے پی آر ایس ایس کے سینئر لیڈر تھے ۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل امام نے نہ تو ملک سے بغاوت کرنے کی بات کہی ہے اور نہ ہی لوگوں کو تشدد بھڑکانے لیے اکسایا ہے ۔
جونیئر ڈاکٹروں کی دلیل ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کام کو لیکر ان پرشدید دباؤ کا سامنا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کام کے بوجھ کی وجہ سے جونیئر ڈاکٹرس پہلے سے ہی صحت کے مسائل سے جوجھ رہے ہیں۔
گلابی لہنگے میں دلہن بنیں کیارا اڈوانی،شیروانی میں نظر آئے سدھارتھ ملہوترا، دیکھئے تصاویر
کیارا سے لے کر عالیہ تک، دن میں کیوں شادی کرتی ہیں اداکارائیں، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!
کلدیپ یادو کو بٹھایا باہر، کریئر کیا خراب، راہل دراوڑ سے بولے موقع ضرور دینا!