عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے قہر کے درمیان سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ میں پہنچنے لگے ہیں۔
دہلی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاط کے طور پر مزید قدم اٹھاتے ہوئے تمام نائٹ کلب،پب،جم اور اسپا کو 31مارچ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں ایک جگہ پچاس لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ شاہین باغ پر بھی اس حکم کا اطلاق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ، ثقافتی، مذہبی جلسوں میں زیادہ لوگ جمع نہ ہوں۔تمام طرح کے مظاہروں پر نئے احکام نافذ ہوں گے۔
نئی دہلی۔ انٹیلی جنس بیورو افسر انکت شرما کے قتل کے معاملے میں اب دہلی پولیس طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم کو تلاش کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم کا نام سامنے آیا ہے۔ کونسلر طاہر حسین کو عاپ سے معطل کیا جا چکا ہے۔ طاہر پر دہلی تشدد اور انکت شرما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
علی گڑھ ۔ ہولی کے تہوار کے مدنظر علی گڑھ میں پولیس محکمہ متحرک ہے۔ پولیس محکمہ نے امن وامان کی برقراری کے لئے علی گڑھ کےحساس چوراہے عبدالکریم کی مسجدہلوائی یان کو شامیانہ اور تِرپال سےڈھک دیا ہے۔تاکہ ہولی کے دوران سے مسجد پر کوئی رنگ نہ پھینک سکے۔ غور طلب ہے کہ اس حساس چوراہے پر بھاری تعداد میں لوگ ہولی مناتے ہیں۔
سری نگر۔ سری نگر کے خانیار علاقہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بچی کی جلنے سے موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پائین شہر کے شیشگری محلہ خانیار میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاوید احمد نامی ایک شہری کے رہائشی مکان سے آگ کی لپٹیں دکھائی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ آتش زدگی کے اس خوفناک واقعہ میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بیٹی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔ مہلوکین کی شناخت جاوید احمد، ان کی اہلیہ صوفیہ اور ان کی تین سالہ بیٹی حفصہ کے طور پر ہوئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ منگل کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گاندھی کی سمادھی پرگلہائے عقیدت پیش کیے۔ صدر ٹرمپ نے راج گھاٹ میں وزیٹر بک میں پیغام لکھا۔ ٹرمپ نے لکھا ’ امریکہ ہندوستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ مہاتما گاندھی کے افکار والا شاندار ہندوستان۔ یہ ایک شاندار احترام ہے‘۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوروزہ دورے کے تحت آج یہاں احمد آباد پہنچ گئے اور ہوائی اڈے پر زبردست استقبال کے بعد ان کا قافلہ وزیراعظم نریندرمودی کے قافلے کے ساتھ تقریباً 22کلومیٹر لمبے روڈ شو ’انڈیا روڈ شو‘ پر نکل پڑا۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اپنی گاڑی دی بیسٹ نام کی بلیک لیموزن میں سوار ہیں جبکہ وزیر اعظم مودی کی گاڑی ان کے آگے چل رہی ہے۔ راستے میں دونوں طرف لاکھوں لوگ سڑک کے کنارے کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ الگ الگ اسٹیجوں پر ہندوستان کی جھلک پیش کرتے ہوئے فنکار بھی موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ کی لیموزن دی بیسٹ سکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کی انوکھی گاڑی ہے جسے میزائل سے بھی نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
امریکہ کی خاتون اول اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی میلیانیا ہندوستان کے دورے کے دوران دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ سے ملاقات کریں گی۔ اس دوران دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی(آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔ ٹرمپ 24فروری کو دو روزہ دورے پر ہندوستان آ رہے ہیں اور اس دوران ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلیانیا بھی ہوں گی۔ میلیانیا 25 فروری کو دہلی کے سرکاری اسکول میں مشہور ’ہیپی نیس کلاس‘دیکھنے جائیں گی۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق امریکہ کی خاتون اول 25فروری کو ہیپی نیس کلاس کے ذریعہ بچوں سے روبرو ہوں گی۔
یوپی بورڈ کی دسویں اور بارہویں کے امتحانات ہو رہے ہیں۔ ریاست بھر میں سات ہزار آٹھ سو انسٹھ مراکز پر امتحان دئے جا رہے ہیں۔جن میں ایک لاکھ نوے ہزار سی سی ٹی وی کیمروں سےنظر رکھی جا رہی ہے ۔56 لاکھ 7 ہزار طلباء امتحان دے رہے ہیں۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ تشدد کا معاملہ اب دہلی ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ شایان مجیب نامی طالب علم نے عرضی دائر کر دو کروڑ روپئے کا معاوضہ مانگا ہے۔ مجیب نے اپنی عرضی میں بتایا کہ ابھی تک وہ علاج پر ڈھائی لاکھ روپئے خرچ کر چکا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس پر مرکز، دلی پولیس اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
گجرات کے ایم ایل اے اور دلت لیڈر جگنیش میوانی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بنگلورو کے بلال باغ میں جاری خواتین کے احتجاج میں جگنیش میوانی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنی والدہ کے آشیرواد کو بھی سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ تین طلاق معاملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی مسلم خواتین کا رہنما بننے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن آج کیوں وزیر اعظم کو شاہین باغ یا بلال باغ کی خواتین میں اپنی ماں، بہن نظر نہیں آتی۔
سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج میں معروف فلم اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی حصہ لیا۔ بنگلورو کے بلال باغ پہونچ کر نصیرالدین شاہ نے مودی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہیں خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔ نصیرالدین شاہ نے دہلی کے شاہین باغ اور ملک کے دیگر شہروں میں خواتین کے مظاہروں کی ستائش کی اور خواتین کے جذبہ اور ہمت کو سلام کیا۔ نصیرالدین شاہ نے اپنے مختصر خطاب میں حکومت یا سی اے اے کے متعلق کچھ بھی نہیں کہا۔ لیکن صفدر ہاشمی کی انقلابی نظم سُنا کر خواتین کا حوصلہ ضرور باندھا۔
تلنگانہ حکومت نے مردم شماری کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ یکم اپریل سے تیس ستمبر تک مردم شماری کی جائے گی۔ مردم شماری کے لیے اکتیس سوالات مرتب کیے گئے ہیں جن کا جواب دینا لازمی ہے۔ مردم شماری کے لیے مرتب کردہ سوالوں میں بلڈنگ نمبر، مکان نمبر،چھت ،دیوار اور فرش بنانے کے لیے استعمال کی گئی اشیاء، مکان کی حالت،مکان میں موجود کمروں کی تعداد،بیت الخلاء کی رسائی ،مکان میں رہنے والے شادی شادہ جوڑے کی تعداد، پانی اور بجلی کی دستیابی سرپرست کا نام۔ جنس اور طبقہ سمیت کُل اکتیس سوالات شامل ہیں۔ مردم شماری کے عمل کے دوران کوئی دستاویز یا شناختی کارڈ کی تفصیلات نہیں لی جائیں گی۔
کشتواڑ میں آج پیش آئے ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جموں کشتواڑ قومی شاہراہ دو سو چوالیس پر دربشالہ کشتواڑ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جموں سے دربشالہ جارہی ایک کار نالہ کے قریب دو سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ مہلوکین کے رشتہ داروں نے نیوز ایٹین کو بتایا کہ تین مہینے کے چھوٹے بچے کی جموں کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی اور اہل خانہ، بچے کی لاش لیکر بذریعے کارجموں سے درابشالہ آرہے تھے۔ تاہم راستے میں ان کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار پانچوں افراد کی موت ہوگئی۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اعظم گڑھ کے بلریا گنج کا دورہ کیا۔ بلریا گنج میں احتجاجی خواتین پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا تھا۔ خواتین بلریا گنج کے جوہر پارک میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی تھیں۔ دورے سے پہلے پرینکا نے ٹویٹ کیا تھا کہ جمہوریت میں آواز اٹھانا ظلم نہیں ہے اور میرا فرض ہے کہ جن کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے میں ان کے ساتھ کھڑی ہوؤں۔
رشمی دیسائی نے Las Vegas سے شیئر کی تصاویر، ہاٹ پنک ڈریس میں آئیں نظر
Pakistan: ہر ہفتے دلہن بن کر تیار ہوتی ہے یہ خاتون، 16سال سے چل رہا ہے عجیب و غریب سلسلہ!
سفید منی اسکرٹ میں Monalisa کا یہ اوتار کیا آپ نے دیکھا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر