جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے ذریعہ ریاست کے 186 مدرسوں کی پانچویں بار جانچ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکم جاری ہونے کے بعد ریاست بھر کے مدرسہ اساتذہ و ملازمین میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
عظیم مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؒ کی یوم وفات کے موقع پر سوموار 22 فروری کو مولانا ابوالکلام آزاد کے ذریعہ قائم کردہ مدرسہ اسلامیہ رانچی میں انہیں یاد کیا گیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور دعا کے لئے خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
جماعت اسلامی خاتون ونگ کی ریاستی صدر عفت آراء نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے تعلق سے مردوں کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی ہوگی ۔
رانچی کے پٹھوریہ نامی علاقہ کے مدنپور میں جھارکھنڈ میں اردو زبان کا فروغ ۔ مسائل اور امکانات کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے مالی تعاون سے مولانا جوہر علی ہیلتھ اینڈ ایجوکیسن فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد اس سیمنار میں اردو ادب سے جڑی شخصیات کے علاوہ اردو صحافی اور دانشوران نے شرکت کی۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد حکومت جھارکھنڈ کے کابینہ وزیر قدآور لیڈر عالمگیر عالم سے مل کر ریاست کو کرو مضبوط ومستحکم مہم کے تحت 8 نکاتی میمورنڈم سپرد کیا۔
ریاستی حکومت نے مدھو پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات سے قبل ہی حفیظ الحسن کو وزیر بنا کر ایک بڑا داوں کھیلا ہے۔ فی الحال الیکشن کمیشن کے ذریعہ اس حلقہ کے لئے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ حفیظ الحسن فی الوقت کسی اسمبلی حلقہ کے رکن نہیں ہیں۔
معاشرہ بالخصوص نوجوانوں میں دن بدن نَت نئی خرابیوں اور برائیوں کو ختم کرنے اور صالح اسلامی معاشرہ کی تعمیر وتشکیل کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات ماضی میں روشن رہی ہیں، اس کی روشنی میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے فیصلہ کیا کہ ماہ فروری میں پورے صوبے میں اصلاح معاشرہ کا عشرہ منایا جائے گا اور ضلع جمعیتیں پروگرام مرتب کرکے اس سلسلہ میں جدوجہد کریں گی۔
آل جھارکھنڈ مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کی ایک اہم نشست مدرسہ اسلامیہ رانچی میں ایسوسی ایشن کے صدر سید فضل الہدیٰ کی زیر صدارت ہوئی۔ نشست میں ریاست کے 186 مدرسوں اور سنسکرت اسکولوں کے اساتذہ نے حصہ لیا۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کے انچارج آر پی این سنگھ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں ملاقات کر کے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا ۔
وفد نے کابینہ وزیر سے کہا کہ جھارکھنڈ کے تقریباً نوے فیصد اردو اسکولوں کو جبرا مرج کردیا گیا، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے وزیر صحت سے کہا کہ اب تک وقف بورڈ کی تشکیل نہیں ہوئی جس سے اوقاف جائداد کی تعمیر و ترقی رکی ہوئی ہے اسی طرح جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن بھی ایک سال سے خالی ہے جس کی وجہ سے اقلیتی طبقہ کے دکھ درد کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے
کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری کو جھارکھنڈ حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ آج رانچی کے کڈرو واقع عالیشان حج ہاوس میں منعقدہ میٹنگ میں ڈاکٹر عرفان انصاری کو اتفاق رائے سے جھارکھنڈ حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔
مسلم معاشرے میں تعلیم کی سخت کمی ہے اس علمی فقدان نے مسلم سماج کو مزید پسماندہ کردیا ہے۔ مدارس، مکاتب، اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی انسٹی چیوٹ کی اکثریت کے باوجود آج بھی مسلم معاشرہ کے 96 فیصد بچے تعلیم سے کوسوں دور ہیں جبکہ نوجوانوں اور بزرگوں کا بڑا طبقہ قرآن پاک پڑھنا نہیں جانتا، جس کی وجہ سے ترقی کے سارے دروازے مسدود ہورہے ہیں۔
جے این کالج دھروا کے صدر شعبۂ اردو پروفیسر محمد رضوان علی نے کہا کہ اردو ادب میں شمس الرحمن فاروقی کی حیثیت جدیدیت کے بانیوں میں سے تھی اور اس تحریک سے وہ آخری سانس تک وابستہ رہے۔
مرزا غالب کا نام اس علاقہ سے وابستہ ہے۔ اس علاقہ میں ایک سڑک گزرتی ہے ، جس کا نام مرزا غالب روڈ ہے ۔ اس کے نام کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے۔ 38 سال قبل ادیبوں نے غالب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس گلی کا نام دیا تھا۔
اس عرضداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست جھارکھنڈ کی تشکیل ہوئے 20 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر اردو والوں کا دیرینہ مطالبہ اب تک پورا نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ جھارکھنڈ کی تمام پڑوسی ریاستوں میں اردو اکیڈمی بخوبی کام کر رہی ہے.
شبھمن گل نے 15 دنوں میں کیا بڑا کارنامہ، پہلے ڈبل سنچری اور اب ٹی 20 سنچری بنائی
ماں بننے کے بعد کیا عالیہ بھٹ کریئر سے لیں گی بریک، اداکارہ نے خود کیا یہ بڑا انکشاف
اداکارہ چاہت کھنہ نے اب شیئر کردی ایسی تصویر، انٹرنیٹ پر مچ گیا تہلکہ، دیکھئے وائرل فوٹوز