جھارکھنڈ کانگریس کے نائب صدر اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست میں پھنسے غیرملکی تبلیغی جماعت کے لوگوں کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی واقع اٹل اسمرتی وینڈر مارکیٹ سے جڑے قریب چار سو دکانداروں نے آج مارکیٹ احاطہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ دکانداروں نے تھالی اور برتن بجاکر حکومت اور انتظامیہ کو جگانے کی کوشش کی۔
عیدالفطر کے بعد مدارس میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوتا ہے ۔ نئے بچوں کے داخلے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ تو داخلے کا عمل شروع ہوا اور نہ ہی نئے تعلیمی سیشن کی شروعات ہوسکی ۔
انجمن اسلامیہ کے جنرل سکریٹری حاجی مختار احمد کے مطابق اسپتال کی پہلی اور دوسری منزل تک مریضوں کو لانے اور لے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جسے دیکھتے ہوئے فی الحال دوسری منزل تک لفٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مریضوں اور اٹنڈنٹ کی سہولت کے پیش نظر تیرہ ڈیلکس کمروں کا افتتاح کیا گیا ہے۔
جھارکھنڈ میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی سے کاشتکار پریشان ہیں ۔ ان کی ضرورتیں فی الحال پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں ۔ حال یہ ہے کہ بغیر کھاد کے کھیتوں میں فصل پیلی پڑنے لگی ہے ۔
جھارکھنڈ میں بیرون مزدور کے روزگار کا موضوع اب سیاسی زبان پر گونجنے لگا ہے۔ دراصل لاک ڈاؤن کے دوران مزدوری کے مقصد سے ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کئی لاکھ کی تعداد میں مزدور اپنے وطن کو واپس لوٹے تھے
جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں واقع میڈیکل کالج اب ریاست کے عظیم مجاہد آزادی شہید شیخ بھیکھاری کے نام سے جانا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے گذشتہ ١٥ اگست کو رانچی کے مورہا بادی میدان میں یوم آزادی کے مناسبت سے منعقد تقریب کے دوران اپنے خطاب میں اس کا اعلان کیا۔
ریاستی وقف بورڈ کا دفتر بورڈ کے سی ای او معین الدین خان اور دو عارضی ملازم کے بھروسے چل رہا ہے ۔ ایک لمبے عرصے کے بعد وقف بورڈ کے دفتر کو آڈرے ہاوس سے کڈرو میں واقع حج ہاؤس کی چوتھی منزل پر ضرور منتقل کیا گیا ، لیکن دفتر میں ملازمین کی تعداد میں اضافہ کرنے کے تعلق سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔
ٹیم انڈیا کے ماہی کے نام سے پہچان رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے ان کے مداحوں سمیت ان کے قریبی حیرت زدہ ہیں۔ دھونی کے سب سے قریبی ساتھی رہے رنجی کھلاڑی محمد شبیر حسین نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں ایک دن ایسا آتا ہے جب اسے کہیں جا کر رکنا ہوتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ پرانی ہوتی جارہی اس فورڈ کار کے کل پرزے کو بیرون ملکوں سے منگا کر کسی طرح چالو حالت میں رکھا گیا ہے ۔ 1927 ماڈل اس فورڈ کار کو آدتیہ وکرم جیسوال کے پردادا رائے صاحب لکشمی نارائن نے 1927 میں امپورٹ کیا تھا ۔
ریمس کے انٹیگریٹڈ اسٹیٹ کوویڈ ١٩ سینٹر میں کورونا مثبت مریض کی انسانیت سوز تصویر وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے لیا نوٹس ۔ انتظامات کو بہتر بنانے کی دی ہدایت ۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا دیا۔
مہم کے دوران حاملہ خواتین، ایک سال سے کم عمر کے بچوں اور بیمار لوگوں کو چھوڑ تمام لوگوں کو دوا کھلائی جائے گی۔
جھارکھنڈ کے جامتاڑا واقع ناموپاڑا نامی مقام کا 4 سالہ معصوم حسین شیخ اپنے ہی پھوپھا کے نفرت کا شکار ہوگیا۔ مقتول حسین شیخ کے ٢٢ سالہ پھوپھا ابراہیم شیخ نے معصوم کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور پھر شناخت چھپانے کے لئے اس نے بچے کی لاش کو اپنے ہی گھر میں دفن کر دیا۔
جھارکھنڈ میں کھیل کے شعبوں میں نمایاں جوہر دکھانے والوں کی عزت افزائی اور مواقع ملے اسکے لئے موجودہ ریاستی حکومت جلد ہی نئی کھیل پالیسی لانے کی کوشش میں ہے۔
ریمس کے ڈاکٹروں نے کووڈ 19 سے ٹھیک ہونے والوں سے زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وہیں فون کرکے ایسے لوگوں کی کاونسلنگ کی جا رہی ہے ۔ تاکہ پلازمہ تھیریپی کے ذریعہ کورونا پازیٹو مریضوں کی جان بچائی جا سکے ۔
ہنسیکا موٹوانی کی اداوں پر فدا ہوئے فینس، سوشل میڈیا پرشیئرکرتے ہی سمندر والی تصاویر وائرل
جانی بیرسٹو کے ریلیشن شپ اسٹیٹس پر سسپنس، 4 سال پہلے برطانوی ماڈل-اداکارہ سے جڑا تھا نام
نیا شرما کو ہےکام اور پیسوں کی تلاش، بولیں- ’میں کبھی نہیں کہہ سکتی کہ مجھے بریک کی ضرورت‘