ڈاکٹرعبید اللہ قاسمی نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالاتِ میں سب سے زیادہ پریشان حال طبقہ مدارس و مکاتب سے جڑے ہوئے علماء کرام و حفاظ کرام و مدرسین اور مسجدوں کے امام و موذن حضرات ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر رانچی چھوی رنجن کی ہدایت کے مطابق ضلع رانچی کے شہری اور دیہی علاقوں میں عوامی طور پر 11 برانڈ کے پان مصالحہ جات اور تمباکو نوشی اور کھلے طور پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ شہری علاقوں میں چھاپہ ماری کے لئے 13 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں زونل آفیسر کو مجسٹریٹ کے طور پر لیا گیا ۔ ہر ٹیم کے ساتھ ایک میڈیکل آفیسر اور پولیس آفیسر کو شامل کیا گیا۔
جھارکھنڈ کے میٹریکولیشن اور انٹرمیڈیٹ (Matriculation and intermediate) کے طلباء اب ایپ کے ذریعہ تعلیم حاصل کریں گے۔ لرنیٹک ایپ کے ذریعہ طلباء کے لئے مفت آن لائن تعلیم مہیا کی جارہی ہے۔
لالو پرساد کی سیکورٹی کے متعلق سٹی ایس پی سوربھ نے کہا کہ لالو یادو کے لئے تین لیئرس میں سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جب لالو یادو اپنے کمرے کے باہر چہل قدمی کے لئے نکلیں گے تو مزید سیکورٹی گارڈ ہوں گے ۔ تاکہ لالو یادو کے آس پاس کوئی بیرونی آدمی نہ آسکے۔
یوم آئین کے اختتام کے موقع پر رانچی کے آڈرے ہاؤس میں این سی سی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ این سی سی کے اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ این سی سی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ این سی سی نے جمہوری نظام کے ڈھانچے کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے یہ فخر کی بات ہے۔
قبائلی برادری کے لوگ بڑے پیمانے پر لاہ کی کاشتکاری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہ کا پروسیسنگ کرکے مختلف طرح کے لاہ کی کوالٹی تیار کی جاتی ہے پھر اس کے بعد تیار مال ملک کے مختلف ریاستوں کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، جرمنی جیسے بیرون ممالک کو بھیجے جاتے ہیں۔
کیمپ میں تقریباً 111 مریضوں کی بنیادی جانچ ، 20 بلڈ جانچ ، 47 کا کورونا ٹیسٹ ہوا اور 100 ماسک ، 50 سینٹری پیڈ تقسیم کئے گئے ۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے دہشت گردی کے الزام میں 14 ماہ سے جیل میں بند جمشید پور کے مولانا کلیم الدین مظاہری کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے پر اظہار خوشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کلیم کو ضمانت ملنا سچائی اور سیکولرزم کی فتح ہے۔
ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں میں 144 پولیس اہلکار ہی تعینات ہیں جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتی عمل کتنی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عدالتی عمل کو سہل کرنی ہے تو ججو ں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا اور پولیس کی کمی کو بھی دور کیا جانا چاہئے۔
مومن کانفرنس رانچی ضلع کمیٹی کی اہم نشست ضلعی صدر شمیم اختر آزاد کی زیرصدارت منعقد ہوئی ۔ نشست میں تنظیم کی توسیع کا عمل پورا کرتے ہوئے رانچی ضلع کمیٹی کے عہدیداروں اور ایگزیکٹیو کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔
ناظم اعلی نے کہا کہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ میں مختلف شعبہ جات ہیں جس کا اہم شعبہ دارالقضاء ہے۔ اس سلسلے میں ہزاری باغ ضلع میں دارالقضاء قائم کرنے سے متعلق ضلعی ادارہ شرعیہ اور تنظیم علماء اہل سنت ہزاری باغ نے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ میں عریضہ داخل کیا تھا جسے محسوس کرتے ہوئے ہزاری باغ میں دارالقضاء کے قیام کا فیصلہ لیا گیا۔
عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے کہا ، "اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ درخواست گزار ایک ایسا مولانا ہے جس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے یہ عدالت درخواست گزار کو ضمانت دینے پر راضی ہے۔"
جھارکھنڈ آرمڈ پولیس گراونڈ میں جھارکھنڈ پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ پولیس پریڈ تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست کی تشکیل کے لئے ہونے والے جدو جہد میں تحریک کاروں کی قربانیوں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
وفد کے ارکان نے ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کو خصوصی طور پر پروموشن کے لئے جاری گریڈیشن لسٹ پر اردو اساتذہ کے تعلق سے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں اصلاح کی درخواست کی ساتھ ہی یوحنا مد میں بحال اردو اساتذہ کو غیر یوحنا مد میں کئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے اس جانب خصوصی توجہ دلائی ۔
جھارکھنڈ میں 114 مدارس ملحقہ کے اساتذہ و ملازمین تقریباً 42 ماہ سے محروم ہیں۔ تنخواہ ادائیگی کے تعلق سے ریاستی کابینہ کی منظوری کے باوجود یہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔
PHOTOS: اداکارہ ردھما پنڈت نے ایکتا کپور کے ساتھ کچھ اس انداز میں منایا برتھ ڈے
PICS: عرفی جاوید نے اب گرین بکنی میں سوئمنگ پول میں دیا بولڈ پوز، فینس نے کہہ دی ایسی بات
PICS: ارجن کپور کے پیار میں ایسی ڈوبی ملائیکہ اروڑہ، پیرس سے کردی ایسی پوسٹ، ہوگئی وائرل